یہ نینا جب سے ساگر ہو گئے ہیں

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بہن " کیا" کا جھگڑا مکا ہی دیتے ہیں اب :)
دیکھیں یہ مصرع اچھا لگے تو اسے ہی رکھ لیں
"ترے قدموں کی آہٹ سے مری جاں"
یہ ویرانے معطر ہو گئے ہیں
شکریہ بھائی ۔ آپ کا شعر ہی رکھ لیتے پر اسکرول ڈاؤن کیا تو مزید اصلاح دیکھی۔ اب دیکھیے استادِ محترم کیا حکم صادر فرماتے ہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شکریہ بھائی ۔ آپ کا شعر ہی رکھ لیتے پر اسکرول ڈاؤن کیا تو مزید اصلاح دیکھی۔ اب دیکھیے استادِ محترم کیا حکم صادر فرماتے ہیں ۔
میں نے ایک مصرع تجویز کیا لیکن جب اشرف بھائی کا مجوزہ مصرع دیکھا مجھے بھی وہی اچھا لگنے لگا :)
اور جہاں تک میں نے اصلاح سخن کی ورق گردانی کی اساتذہ کو کبھی ”کہ“ سے مصرع شروع کرنے کے حق میں نہیں پایا۔لیکن استاد صاحب کا انتظار کرلیں حتمی طور پر وہی بتا سکتے ہیں
 
ذہن میں یہی تھا کہ یہ بات یہیں کہیں پڑھی ہے ، تصدیق ہو گئی۔ شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
میرے خیال میں بھی 'کہ' یا 'مری جاں' کی بجائے وہی مصرع رکھو کہ اس میں روانی اچھی لگ رہی ہے یعنی
سُنی کیا بام و در نے اس کی آہٹ
 
Top