یہ وڈیو ضرور دیکھئے

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی اگر میں غلطی پر نہیں تو یہ کچھ یوں نہیں ہے ؟
"کلام الامام امام الکلام "
زیدی صاحب لغت میں تو وہی ہے جو میں نے لکھا، لیکن آپ والا بھی مستعمل ہے اور شاید بعد کا رواج یافتہ ہے۔

Fullscreen_capture_15_03_2018_102714_AM.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین
ویسے سچ ہی کہتے ہیں، شعر کسی بھی بحث میں اس وقت قولِ فیصل کے طور پر لائے جاتے ہیں جب قولِ فیصل نہ رہے! :)
وارث بھائی میں تو کچھ بیچتا ہی نہیں آپ کے آگے مگر اتنا ضرور کہونگا کے قول فیصل کے طور پر بھی اسی شعر کی تشریح کردونگا ۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی میں تو کچھ بیچتا ہی نہیں آپ کے آگے مگر اتنا ضرور کہونگا کے قول فیصل کے طور پر بھی اسی شعر کی تشریح کردونگا ۔۔۔
یہ بات نہیں زیدی صاحب، جو جو اشعار آپ مجھے سنانا چاہ رہے ہیں میں خود ان کا قتیل ہوں سو سر ِتسلیم خم کرنے کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں۔

باقی رہی بات عربی ضرب المثل کی تو وہ مستند تو وہی ہے جو میں نے درج کی اور جو لغات میں درج ہے، لیکن اگر آپ کو اپنے مخصوص نظریات اور رجحانات کی وجہ سے (سبک سے الفاظ ہیں یہ، بھاری بھر کم استعمال کرنے کا فائدہ نہیں) اپنی درج کی ہوئی مثل زیادہ دل کو لگتی ہے تو ماشاءاللہ! کوئی زبردستی تھوڑی ہے "کسی" معاملے میں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ مستند لفظ یا کہاوت کہاں سے آتی ہے؟
میرا ماننا تو یہ ہے کہ زبانیں انسانوں کے لئے ہوتی ہیں انسان زبانوں کے لئے نہیں
یہ تو بہت بنیادی نوعیت کی بات ہو گئی، اس طرح تو کسی بھی لفظ، بات، محاورے، روز مرہ، ضرب المثل، کہاوت پر اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے۔ کسی چیز کو تو معیار ماننا ہوگا ورنہ پھر اتنے ہی معیار ہو جائیں گے جتنے انسان۔ جب اس چیز پر اتفاق ہو جائے کہ کسی چیز کو معیار ماننا ہوگا تو پھر اہلِ زبان اور ان کی لغات یہ معیار ہوتے ہیں۔
 
میرے خیال میں زبان کے معاملے میں معیار وہ ہے جو عوام میں رائج ہوجائے اور عوام جسے بولنا درست سمجھیں ۔
 
Top