اقبال یہ پیام دے گئی ہے مجھے بادِ صبح گاہی

یہ پیام دے گئی ہے مجھے بادِ صبح گاہی
کہ خودی کے عارفوں کا ہے مقام پادشاہی
تری زندگی اسی سے، تری آبرو اسی سے
جو رہی خودی تو شاہی، نہ رہی تو روسیاہی
نہ دیا نشانِ منزل مجھے اے حکیم تو نے
مجھے کیا گلہ ہو تجھ سے، تو نہ رہ نشیں نہ راہی
مرے حلقۂ سخن میں ابھی زیر تربیت ہیں
وہ گدا کہ جانتے ہیں رہ و رسم کج کلاہی
یہ معاملے ہیں نازک، جو تری رضا ہو تو کر
کہ مجھے تو خوش نہ آیا یہ طریق ِخانقاہی
تو ہما کا ہے شکاری، ابھی ابتدا ہے تیری
نہیں مصلحت سے خالی یہ جہانِ مرغ و ماہی
تو عرب ہو یا عجم ہو، ترا ’لَا اِلٰہ اِلاَّ‘
لغتِ غریب، جب تک ترا دل نہ دے گواہی
 

مہ جبین

محفلین
یہ پیام دے گئی ہے مجھے بادِ صبح گاہی
کہ خودی کے عارفوں کا ہے مقام پادشاہی
تری زندگی اسی سے، تری آبرو اسی سے
جو رہی خودی تو شاہی، نہ رہی تو روسیاہی
نہ دیا نشانِ منزل مجھے اے حکیم تو نے
مجھے کیا گلہ ہو تجھ سے، تو نہ رہ نشیں نہ راہی
واہ بہت خوب کلام کا انتخاب کیا محمود احمد غزنوی بھائی
 
تری زندگی اسی سے، تری آبرو اسی سے
جو رہی خودی تو شاہی، نہ رہی تو روسیاہی
نہ دیا نشانِ منزل مجھے اے حکیم تو نے
مجھے کیا گلہ ہو تجھ سے، تو نہ رہ نشیں نہ راہی
تو ہما کا ہے شکاری، ابھی ابتدا ہے تیری
نہیں مصلحت سے خالی یہ جہانِ مرغ و ماہی
کیا کہنے جناب بہت ہی حکیمانہ کلام​
شاد و آباد رہیں​
 

mohsin ali razvi

محفلین
1465163_610553462337915_213754549_n.jpg
 
محمود احمد غزنوی جی یہ ہما کا کیا مطبل ہے ؟؟؟؟؟
ایک ہما ماسی تو میری پڑوسن ہے ۔۔۔۔۔۔۔ دوسرا ہم اکثر گفتگو میں ایک لفظ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ ہما و شما نہیں چلے گا ۔۔۔۔۔۔ یہ کون سا والاہما ہے ۔۔۔۔۔ کیونکہ ایک ہما تو الن فقیر نے بھی گایا تھا ۔۔۔۔ ہما ہما کر بھیا ۔اللہ ہی سے ڈر بھیا
 

mohsin ali razvi

محفلین
  • 240px-Bartgeier_Gypaetus_barbatus_front_Richard_Bartz.jpg
    http://upload.wikimedia.org/wikiped...ier_Gypaetus_barbatus_front_Richard_Bartz.jpg
  • ہما فارسی میں ایک پرندہ کا نام ہے جو کے عُقاب کی شکل کا ہے <<هما >> اور الن فقیر نے ھوما ھوما گایا نہ کے ہما ہما ۔ھوما عربی لفظ ھو اللہ سے سندھی زبان میں مستعار لیا گیا ہے جو الن فقیر گاتا ہے ؛؛ ھوماھوما کر بھیا ۔اللہ ہی سے ڈر بھیا
 
Top