اگرچہ سیاسی دھاگوں کے اس سلسلے سے میں بھی تنگ ہوں اور اس سے ماحول میںتلخی اور فورم پر جنگ و جدل کا ماحول بنتا دیکھ رہا ہوں لیکن جس طرح گزشتہ دھاگوں میں ایم، کیو ایم کے مدح سرائوں یا پارٹی کے بعض راہ نمائوں اور اسی قسم کے دیگر دھاگے خاص طور پر ایم کیو ایم کے حوالے سے کھولے جانے والے، ان پر جم کر بحث کی گئی اور محفلین کی جانب سے ان کی کھال ادھیڑی گئی تو فرحان کی اس پوسٹ کو بھی آگے بڑھنا چاہیے اور اسے ماضی سے نتھی کرنا اور یہ کہنا کہ فرحان کا مقصد ایم کیو ایم والوں کو زم زم کا دھلا ثابت کرنا ہے غلط ہو گا۔ اور جانب داری ثابت ہو گی ۔ اس دھاگے کو غیر جانب داری کے ساتھ اپنے خیالات سے پُر کرنا چاہیے۔
خاص طور پر غزنوی کی یہ بات درست ہے۔ کہ
ویسے دانش صاحب نے کوئی بھی قابلِ اعتراض بات تو نہیں کی ابھی تک۔ ۔ ۔ اگر ڈاکووں کو ایک پارٹی میں عہدے ملے ہوئے تھے تو یہ پاکستان کے ہر شہری کیلئے لمحہء فکریہ ہونا ہی چاہیئے ۔۔۔۔۔
ہمیں واقعی یہ سوچنا ہو گا کہ ایسے افراد کسی بھی پارٹی میں ہوں ہمارے لیے کیسے راہ نما ثآبت ہو سکتے ہیں اور پارٹیز کس طرح اپنے کارکنوں کا محاسبہ کرے اور ایسے برے لوگوں سے نجات حاصل کرے۔