یہ ڈاکٹر کی دوکان ہے

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
آپ عنوان پڑھ کر بہت حیران ہو رہے ہونگے کے "ڈاکٹر کی دوکان ہے" اصل میں کل میں ایک علاقے سے گزرا تو ایک جگہ دیوار پر میں نے یہ لکھا دیکھا " یہ ڈاکٹرکی دوکان ہے یہاں ہر بیماری کا علاج کیا جاتا ہے" یہ پڑھ کر مجھے بہت ہنسی آئی اور حیرت بھی ہوئی کہ کلینک کے باہر بھی اس طرح کا بوڈ لگانے کی ضرورت پڑھتی ہے پھر مجھے خیال ہمارے ہاں تو بہت ہی عجیب طرح کے لوگ ہوتے ہیں وہ دیواروں پر لکھی ہوئی تحریں پر نہیں‌جاتے ہیں وہ اس کی بھی تصدیق چاہتے ہیں ایک دفعہ میں اپنے دوست کی دوکان میں بیٹھا تھا کہ بجلی چلی گی بجلی جانے کی وجہ سے وہ اپنی فوٹو سٹیٹ کی مشن بند کر کے اور دروازے پر ایک بوڈ لگا کر میرے پاس بیٹھ گیا بوڈ پر لکھا تھا بجلی بند ہے اس لے فوٹو کاپی نہیں ہو سکتی لیکن اس کے باوجود بہت سارے لوگ دکان کے اندر آ کر پوچھتے تھے بھائی بجلی نہیں‌ہے ۔ اتنے لوگ آئے پوچھنے کے لیے کہ ہم نے پھر وہ بوڈ ہٹا ہی دیا پھر اس کے بعد کیا ہوا جب بجلی آئی تو پھر بھی جو فوٹو کاپی کروانے کے لیے آتا تھا وہ کہتا تھا کیا بجلی آ گی ہے
کیا وجہ ہے ہمارے ہاں ایسا کیوں ہوتا ہے
 

سیفی

محفلین
یہ یقین کرنے کے لئے کہ کہیں بورڈ ٹانگ کر آپ اندر آرام تو نہیں فرما رہے۔ بورڈز پر لکھی عبارات پر یقین کرنا عوام نے چھوڑ دیا ہے۔
 
اس کی وجہ مکر فریب دغا ملاوٹ جیسی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔

ورنہ شائد عطر فروش کو یہ کہنے کی ضرورت نہ ہو کہ یہ عطر ہے۔ وہ عطر ہی کیا جو خود نہ کہہ دے کہ میں عطر ہوں۔ :)
 

damsel

معطل
اس پر مجھے ایک مزے کی بات یاد آگئ ایک دن میرے کزن
روڈ کنارے ڈھابے پر تکہ تناول فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر کہا بھائی یہاں (سامنے والی کرسی پر) کوئی بیٹھا ہے؟
تو کزن صاحب نے فرمایامجھے تو کوئی نظر نہین آرہا:grin:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اس پر مجھے ایک مزے کی بات یاد آگئ ایک دن میرے کزن
روڈ کنارے ڈھابے پر تکہ تناول فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے آکر کہا بھائی یہاں (سامنے والی کرسی پر) کوئی بیٹھا ہے؟
تو کزن صاضب نے فرمایامجھے تو کوئی نظر نہین آرہا:grin:

یہی تو مسئلہ ہے سب کچھ سامنے ہوتا ہے پھر بھی پوچھتے ہیں پتہ نہیں کیوں
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر اخلاقاً کوئی پوچھ لے تو بھی برا، اخلاقاً کوئی اطلاع دے دے تو بھی برا۔ اگر نہ دے تو پھر بہت برا تو وہ ہے ہی :punga:
 
Top