یہ ڈیجیٹل لائبریری آخر ہے کہاں؟

نیلا نقطہ

محفلین
مجھے جب سے یہ فورم ملا ہے لائبریری کے بارے میں دھاگے دکھتے رہے ہیں۔ یہاں تک کے انٹرنیٹ پر اردو کی یونیکوڈ کتابیں ڈھونڈنے کی کوشش کروں تو آخری مقام یہی لائبریری نکلتی ہے ہر دفعہ۔ پر جب بھی اس لائبریری کو کھوجنے کی کوشش کی ہے آگے سے محض پی ایچ پی یا ہیروکُو ایرر ملے ہیں۔ لائبریری نہ ہو گئی بیت الحکمت ہو گئی۔ کہ قدیم انٹرنیٹ میں کوئی لائبریری ہوتی تھی جہاں دنیا بھر کے اردو دان اپنے نسخے لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔ پر کسی پُر اسرار وجہ سے یہ پوری لائبریری ہی زمین سے غائب ہو گئی اور وقت کے ساتھ ساتھ نئی نسلیں اس کے وجود تک کو بھول گئیں۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ کسی ویب سائٹ کا انٹرنیٹ سے غائب ہونا تو سمجھ آتا ہے لیکن اس کا کوئی بیک اپ وغیرہ بھی نہیں کیا گیا؟ انٹرنیٹ آرکائو پر کچھ پڑا ہو؟یا کوئی ٹورنٹ ہی سہی؟
 

نیلا نقطہ

محفلین
جی بہت شکریہ۔ میں پہلے بھی ان تک پہنچا تھا، ان میں سے ہی کسی ایک ویب گاہ پر لکھا ہوا تھا کے وہ ڈیجیٹل لائبریری پر شفٹ کر رہے ہیں شاید۔ کیا ان میں وہ تمام کتابیں موجود ہیں جو ڈیجیٹل لائبریری پر پائی جاتی تھیں؟
 

الف نظامی

لائبریرین
جی بہت شکریہ۔ میں پہلے بھی ان تک پہنچا تھا، ان میں سے ہی کسی ایک ویب گاہ پر لکھا ہوا تھا کے وہ ڈیجیٹل لائبریری پر شفٹ کر رہے ہیں شاید۔ کیا ان میں وہ تمام کتابیں موجود ہیں جو ڈیجیٹل لائبریری پر پائی جاتی تھیں؟
امید تو یہی ہے کہ وہ تمام کتابیں اس میں شامل ہوں۔ اس کے منتظم الف عین صاحب ہیں ، مزید تفصیل اُن سے مل سکتی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت سی کتب تو پہلے سے شامل ہی تھیں، میری پرانی اردو کی برقی کتابیں میں، چیک کرنا پڑے گا اگر کوئی کتاب رہ گئی ہو۔ البتہ یہاں فورم میں ٹائپ کی گئی کتابیں اب بھی بہت سی باقی ہیں، ان کو چیک کرنے کا موقع نہیں مل رہا ہے کہ مکمل ہوئیں بھی یا نہیں
 
Top