یہ کونسی کتاب ہے؟

کیا معزز ارکان محفل اس کتاب/لغت کا نام بتا سکتے ہیں؟ ابتدائی صفحات سے شاید اندازہ نہ لگ سکے لیکن جہاں سے لغت شروع ہو رہا ہے، اسے دیکھیں۔ غالباً کتاب کا نام ذہن میں آجائے۔ کوشش بسیار کے باوجود ہمیں معلوم نہیں ہو سکا۔ :) :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

میرے خیال میں تو یہ کتاب حافظ جلیل حسن جلیل (المعروف بہ جلیل مانک پوری) کی لغت تذکیر و تانیث ہے ۔
یہ کتاب مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (حیدرآباد دکن) کی لائبریری میں موجود ہے اورعاریتاً لی جاسکتی ہے ۔ اگر کوئی صاحب وہاں سے اس کے سرورق کا فوٹو لے کر تصدیق کرسکیں تو بہتر ہوگا ۔ اس کے علاوہ یہ کتاب ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن لینگویجز کی لائبریری کے ریفرنس سیکشن میں بھی موجود ہے ۔ ٹوکیو سے تعلق رکھنے والا کوئی محفلین اگر اس سلسلے میں دلچسپی رکھتا ہو تو وہ بھی تصدیق کرسکتا ہے ۔
 
Top