یہ کہانی پھر سہی ۔ ۔ ۔

اظہرالحق

محفلین
اخلاق احمد ، پاکستانی فلمی گیتوں کی وہ آواز تھی جس کی مٹھاس کبھی بھی ختم نہیں ہو گی ، انکا ایک ایسا ہی گیت جسکی شاعری اور موسیقی سب کچھ دل چھو لینے والی ہے ۔ ۔
------------------------------------------------
ہم کو کس کے غم نے مارا
یہ کہانی پھر سہی ، یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا
یہ کہانی پھر سہی ، یہ کہانی پھر سہی

دل کے لٹنے کا سبب
پوچھو نہ سب کے سامنے
نام آئے گا تہمارا
یہ کہانی پھر سہی ۔ ۔ ۔ یہ کہانی پھر سہی

نفرتوں کی تیر کھا کہ
دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا
یہ کہانی پھر سہی ۔ ۔ ۔ یہ کہانی پھر سہی
 

اظہرالحق

محفلین
اخلاق احمد ہمارے ان گنے چنے گلوکاروں میں سے تھے جن کی آواز ہمیشہ جادو جگاتی ہے ۔ ۔ ۔ ہماری فلموں کی موسیقی اور شاعری کا واقعہ ہی کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ انکے لکھنے والے باقاعدہ ادبی ذوق رکھتے تھے اور ادب میں انکا مقام تھا ۔ ۔۔ مسرور انور ہوں یا منیر نیازی ہر ایک کا اپنا رنگ ہے ، ایسا ہی ایک گیت ۔ ۔ جسے بعد میں کافی لوگوں نے گایا ، مگر اخلاق احمد کی بات ہی کچھ اور تھی ۔ ۔
----------------------------------
ہم کو کس کے غم نے مارا
یہ کہانی پھر سہی
کس نے توڑا دل ہمارا
یہ کہانی پھر سہی
یہ ۔ ۔ کہانی ۔ ۔۔ پھر سہی


دل کے لٹنے کا سبب
پوچھو نہ سب کے سامنے
نام آئے گا تمہارا
یہ کہانی پھر سہی
یہ کہانی پھر سہی

کیا بتائیں پیار کی بازی
وفا کی راہ میں
کون جیتا، کون ہارا
یہ کہانی پھر سہی
یہ کہانی پھر سہی


نفرتوں کے تیر کھا کہ
دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا
یہ کہانی پھر سہی ۔۔
یہ کہانی پھر سہی ۔ ۔ ۔
 
Top