یہ کیا ہے کوئی بتا سکتا ہے؟؟

فر حان

محفلین
میرے بروزر پر یہ ایرر آرہا ہے کوئی بتا سکتا ہے یہ کیا ہے ؟
اور یہ ختم کیسے ہوگا ؟؟؟

testso6.jpg
 

محمد سعد

محفلین
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس ویب سائٹ سے آپ پر حملہ ہو رہا ہے۔ ضروری نہیں کہ اس میں ویب سائٹ کے مصنف کا ہی ہاتھ ہو۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور اس ویب سائٹ کو استعمال کر رہا ہو۔
اس طرح کے حملوں سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی محفوظ براؤزر، مثلاً فائرفاکس وغیرہ استعمال کیا کریں۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس ویب سائٹ کے مصنف نے کوڈ لکھنے میں کچھ غلطیاں کی ہوں جن کی وجہ سے کسی حملے کا تاثر پیدا ہوتا ہو۔
 

terminator

محفلین
بھائی جان یے ACTIVE X کا ایرر ہے اب جب بھی یے ایرر آئے آپ اس پر RIGHT CLCIK کرکے active x انسٹال کرلیں۔یے پھر دوبارا نہیں آئے گا۔
 

ساجداقبال

محفلین
یہ ایرر نہیں بلکہ نوٹیفیکیشن ہے، جو ویب صفحہ آپ دیکھ رہے ہیں اس پر کچھ ایسا مواد ہے جس کیلیے مذکورہ ایکٹیو ایس کنٹرول درکار ہے۔ اگر آپ مطمئن ہیں کہ یہ کوئی غیرمستند سائٹ نہیں تو بیشک یہ ایکٹیو ایکس کنٹرول انسٹال کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ایرر اس صورت میں بے ضرر ہے جب ایکٹو ایکس کنٹرول عام نوعیت کا ہو جیسے کہ فلیش وغیرہ، لیکن تصویر سے یہ لگتا ہے کہ فرحان کسی فری ہوسٹنگ پر اپنی ویب سائٹ بنا رہے ہیں۔ کچھ فری ہوسٹ ویب سائٹ بنانے کی جگہ تو دے دیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہی انہیں ویب سائٹس کے ذریعے سپائی وئیر وغیرہ پھیلانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔
 

فر حان

محفلین
نبیل بھائی کوشش نہیں میری پوری سائیٹ تیار ہے جس کو میں اپلوڈ کرنا چاہ رہا ہوں پر اب مسلہ فی ہوسٹنگ کا ہی اٹکا ہوا ہے کیا کروں ؟؟؟؟‌
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرحان، حل تو یہی ہے کہ آپ کسی صحیح ہوسٹنگ کا استعمال کریں۔ اگر آپ کو کوئی دوست اپنی ہوسٹنگ پر جگہ مہیا کر دے تو اس سے بھی آپ کا کام چل سکتا ہے۔
 
Top