یہ کیریکٹرس کس فانٹ اور کی بورڈ میں ہیں؟

الف عین

لائبریرین
کوئی بتا سکتا ہے کہ الٹے جزم کے یونی کورڈ کریکٹرس 065B اور 065A کس فانٹ اور کی بورڈ میں ہیں؟۔ یہ میاں مشاہد رضوی نے اپنی کتابوں میں استعمال کئے ہیں جو ان پیج 3 کےنوری نستعلیق میں بھی نہیں ہیں۔
 
قیصرانی

اس بارے میری معلومات تو محدود ہیں لیکن شاید arifkarim یا پھر الف نظامی یا پھر شاکرالقادری صاحبان اس پر روشنی ڈال سکیں
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
کوئی بتا سکتا ہے کہ الٹے جزم کے یونی کورڈ کریکٹرس 065B اور 065A کس فانٹ اور کی بورڈ میں ہیں؟۔ یہ میاں مشاہد رضوی نے اپنی کتابوں میں استعمال کئے ہیں جو ان پیج 3 کےنوری نستعلیق میں بھی نہیں ہیں۔
حضرت یہی بات ہم بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو معلوم ہو جائے تو ذرا ادھر بھی کرم فرمادیجیے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
حضرت یہی بات ہم بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو معلوم ہو جائے تو ذرا ادھر بھی کرم فرمادیجیے گا۔
تحقیق تو یہ ہوئی ہے کہ یہ کیریکٹرس Tahoma فانٹ میں موجود ہیں، لیکن یہ کارے دارد ہے کہ ڈاکٹر مشاہد رضوی کی قواعد اردو میں کچھ الفاظ کو اس فانٹ میں دیا جائے اور کیریکٹر میپ کے ذریعے یہ کیریکٹرس ہر لفظ میں کاپی پیسٹ کئے جائیں۔ اس کتاب کو فی الحال چھوڑ رہا ہوں۔ باقی کتابوں میں تو ان کیریکٹرس کو حذف کر رہا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ایریل یونی کوڈ ایم ایس کو چیک کیجیئے۔ وہاں بھی ہوں گے۔ دوسرا ان کیریکٹرز کو ایک بار آٹو ریپلیس کر دیں اور پھر فانٹ کو نستعلیق کر کے دیکھیں
 
سعادت

تکنیکی معاون
کی بورڈ لے آؤٹ کا تو علم نہیں، لیکن میرے پاس موجود درج ذیل فونٹس میں یہ دونوں کیریکٹرز موجود ہیں:

- امیری
- تاہوما
- ٹائمز نیو رومن
- ڈرائیڈ عریبک کوفی، ڈرائیڈ عریبک نسخ
- Segoe UI
-شہرزاد، لطیف
- صقال مجلہ
- عریبک ٹائپ سیٹنگ

ایریل یونیکوڈ ایم ایس میں بھی ان کیریکٹرز کو ہونا تو چاہیے لیکن میری مشین میں فی الوقت وہ انسٹالڈ نہیں ہے، اس لیے تصدیق نہیں کر سکا۔
 
کوئی بتا سکتا ہے کہ الٹے جزم کے یونی کورڈ کریکٹرس 065B اور 065A کس فانٹ اور کی بورڈ میں ہیں؟۔ یہ میاں مشاہد رضوی نے اپنی کتابوں میں استعمال کئے ہیں جو ان پیج 3 کےنوری نستعلیق میں بھی نہیں ہیں۔
جناب @ الف عین صاحب الٹا جزم عام ان پیج سافٹ ویئر میں Alt+</> سے آتے ہیں یونی کوڈ کا علم اس ناچیز کو بھی نہیں۔۔
 
بالکل ان پیج کے پرانے ورژن میں مل جاتے ہیں مگر یونی کوڈ میں دستیاب نہیں ہیں۔ پتہ ہمارے یونی کوڈ فونٹس کے تخلیق کاروں نے اس جانب توجہ دی یانہ دی ہو
 
علوی امجد

محفلین
فانٹ تیار کرتے وقت ان کیریکٹرز کے بارےمیں معلومات نہیں تھی کہ آیا ان کی اردو میں ضرورت ہے یا نہیں اس لئے شامل ہونے سے رہ گئے۔علاقائی زبانوں میں غالباہندکو میں یہ کیریکٹر استعمال ہورہےہیں۔ بہرحال اگر آپ چاہیں تو علوی نستعلیق کے پرانے ورزن میں ان کیریکٹرز کا اضافہ کرکے اپ لوڈ کردیتا ہوں۔ ویسے لیگچرز کی موجودگی میں ان کی پلیسمنٹ شائد اتنی بہتر نہیں ہوگی۔ اس لئے چیک کر لیجئے گا۔
فانٹ آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
http://www.mediafire.com/download.php?jl7yafuv2vh2wmu
 
نادر علی

محفلین
کوئی بتا سکتا ہے کہ الٹے جزم کے یونی کورڈ کریکٹرس 065B اور 065A کس فانٹ اور کی بورڈ میں ہیں؟۔ یہ میاں مشاہد رضوی نے اپنی کتابوں میں استعمال کئے ہیں جو ان پیج 3 کےنوری نستعلیق میں بھی نہیں ہیں۔

سرآپ کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‘۔۔۔ کی بات تو نہیں کر رہے۔
اگر یہ ہے تو جزم نہیں ہے یہ اُلٹا ’’ کاما ‘‘ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
سرآپ کہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ‘۔۔۔ کی بات تو نہیں کر رہے۔
اگر یہ ہے تو جزم نہیں ہے یہ اُلٹا ’’ کاما ‘‘ہے۔
یہ الٹا کاما ہی ہے۔ جس کو اکثر غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ کہیں کاما کے طور پر، کہیں الٹے پیش کے طور پر۔ یہ مجھے ان پیج کتب کو اردو میں کنورٹ کرنے پر خاص طور سے دیکھنا پڑتا ہے۔
 
Top