یہ ہم نے کیا کیا !!!!!!!

جاسم

محفلین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ تعالیٰ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے:
تم سب کے سب اللہ کے حضور توبہ کرو ، اے مومنو ! تاکہ تم فلاح پا جاؤ (سورۃ النور 31)

ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کو ہم نے اللہ کے نام پر لیا تھا
اور اللہ نے 27 رمضان المبارک کو یہ تحفہ ہمیں عطا فرمایا

پھر ہم نے کیا کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اللہ سے اس ملک کو بچانے کی دعا تو بعد میں کریں گے
پہلے اپنے گناہوں کا اعتراف تو کر لیں !!!!!

یہ جانتے ہوئے بھی کہ رشوت لینا اور دینا لعنت زدہ فعل ہے
اپنے لئے ناجائز سفارش کروانا ، اپنے بھائی کا حق مارنا ہے
ہم نے پاکستان کو ان برائیوں سے داغدار کیا

اللہ نے فرمایا: سود برباد کر دیتا ہے
ہم نے کہا سود کے بغیر آج کام کون سا ہوتا ہے !!!

اللہ نے بتایا کہ ناجائز زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا بھی روز قیامت گلے میں آگ کا طوق ہو گا
ہم نے ناجائز زمین اپنے نام کروانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی !!!!!!!!

اللہ نے فرمایا،حرام کمائی بے برکت ہے، عذاب ہے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو گوشت حرام سے پیدا ہوا ، اسے آگ ہی جلائے گی
تو ہم نے حرام کو اوڑھنا بچھونا کر لیا

اللہ نے فرمایا:، مال اور اولاد فتنہ و آزمائش ہیں
ہم نے مال کو دین اور اولاد کو ایمان بنا لیا

جب ہمیں‌پتہ چلا کہ بے حیائی اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناپسندیدہ باتوں میں سے ہے تو ہم نے
cable, vulgar Emails, non-sense SMS,Movies,Video Songs,Music
کو زندگی کا حصہ بنا لیا

ہمیں معلوم ہوا کہ وقت کی قدر کرو، اس کو ضائع نہ کرو
ہم نے گھنٹوں موبائل پر وقت برباد کرنا فرض سمجھ لیا

جب عورت کو حکم ہوا کہ تمھارے پاؤں کی جھانجھر کی آواز بھی پردہ ہے
تو عورت نے فیشن اور
its to move in society
کے نام پر حد پار کر دی

اللہ نے مرد اور عورت کی دوستی کا کوئی تصور نہیں دیا
مگر ہم نے Girl Friend ,Boy Friend کے کلچر کو زندگی کا حصہ بنا لیا

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اندر بھیج دیا
کہ نابینا صحابی پر نظر بھی نہ پڑے
ام المؤمنین۔۔۔ وہ پاکیزہ نگاہ کی جس کی معصومیت کی گواہی فرشتے بھی دیں
اور
ایک طرف صحابی رسول جن کے مرتبے کو ہم جان ہی نہیں سکتے
یہ صرف امت کو بتانے کے لئے کہ
اندازہ کر لو کہ مرد اور عورت میں فاصلہ اور پردہ کس حد تک ضروری ہے
تو ہم نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی دوستی تو بہت پاکیزہ ہے

اللہ نے دوستی کے لیے مرد کو مرد کے لیے اور عورت کو عورت کے لئے منتخب کیا
ہم نے کہا، دوستی تو بنی ہی لڑکی لڑکے کے لئے ہے

اللہ نے نامحرم پر ایک نظر اٹھانے سے بھی منع فرمایا
تو ہم نے کہا کہ ہماری یہ دوستیاں ، فون کالزاور ملاقاتیں تو بے ضرر ہیں

اللہ نے موسیقی اور آلات موسیقی کو حرام کہا
تو ہم نے اسے FM Radio, Music Songs
کی شکل میں روح کی غذا بنا لیا

دل کا سکون اللہ کے ذکر ، قرآن میں‌ رکھا گیا
لیکن ہم نے اسے حرام موسیقی میں ڈھونڈنے کی کوشش شروع کر دی

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ باجماعت نماز کے لیے نہ نکلنے والوں کے گھروں کو آگ لگا دینے کو دل کرتا ہے
ہم نے سرے سے نماز پڑھنے کے تصور کو ہی دل سے نکال دیا

اللہ نے فرمایا کہ دنیا کے کھیل تماشوں میں پڑ کر کہیں وقت برباد نہ کر دینا
تو ہم نے اور ہمارے میڈیا نے انٹرٹینمنٹ کے نام پر ہر قسم کی بے حیائی کو فروغ دیا
اور ہم نے اسی کو سب کچھ سمجھ لیا اور اس بے حیائی میں‌اپنا وقت برباد کر دیا

شیطان نے کہا کہ میں اولاد آدم کو گمراہ کروں گا
تو ہم نے کہا کہ ہم تمھارے ساتھ ہیں

اللہ تعالیٰ نے سورۃ الاحزاب میں فرمایا:
نہ کسی مومن مرد کو حق حاصل ہے اور نہ کسی مومن عورت کو کہ جب اللہ اور رسول کسی کام کا فیصلہ فرما دیں تو ان (مومنوں) کے لئے اپنے کام میں‌ (کرنے یا نہ کرنے کا کوئی) اختیار ہو
اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرتا ہے تو وہ یقینا کھلی گمراہی میں بھٹک گیا۔
ہم نے سب کام، سب احکام ہی اپنے ہاتھ لے لئے


میرے مالک ! کس کس گناہ کی معافی مانگیں
امت مسلمہ ڈوب رہی ہے، پاکستان ڈوب رہا ہے
ہمارے لوگ بے آسرا ہیں، ہمارے بہن بھائی تکلیف میں ہیں
دکھ مرنے کا نہیں ، موت تو برحق ہے
دکھ عذاب میں‌ گھر کر مرنے کا ہے

یا اللہ
جو جان تیری راہ میں‌ تیرے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے نکلنی تھی
وہ گناہوں کے سبب تیرے عذاب کا شکار ہو کر نکلے
تو ہم مسلمان رہ گئے یا منافق ہو گئے
پھر بھی ہمارے رب، تو ہمیں معاف فرما دے
ہمارے رب، ہم اپنے گناہوں سے توبہ کر لیتے ہیں تو ہمیں توفیق بخش
یہ بدعتوں،گناہوں، اور دین سے دوری کے عذاب کو ہم سے دور کر دے، کہیں طوفان نوح کی مانند یہ ہمیں بہا ہی نہ لے جائے، کہیں‌ عادو ثمود کی طرح ایسا نہ ہو کہ ایک پل کی مہلت بھی نہ ملے
اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں‌ بھی بھلائی سے نواز اور ہمیں دوزخ‌ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔ آمین یا رب العالمین

ایمیل سے ماخوذ​
 

ساجد

محفلین
جاسم بہت شکریہ ۔ ایک اچھا پیغام ہے ۔ لیکن بھئی میری تو ایک عدد گرل فرینڈ ہے اس کا کیا کروں؟۔ اسے چھوڑنے کا تو تصور بھی نہیں کر سکتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں یہ کیسی گرل فرینڈ ہے جو شادی پروف ہے؟ کہیں سگریٹ کی بات تو نہیں کر رہے؟
 
آج کے گرل فرینڈی کلچر سے پہلے ایک گرل فرینڈ ہوا کرتی تھی جسے ماں کہتے ہیں ۔ اور وہ عزیز ترین گرل ہوتی تھی اور فرینڈ ترین شخصیت
 

جاسم

محفلین
جاسم بہت شکریہ ۔ ایک اچھا پیغام ہے ۔ لیکن بھئی میری تو ایک عدد گرل فرینڈ ہے اس کا کیا کروں؟۔ اسے چھوڑنے کا تو تصور بھی نہیں کر سکتا۔
پسند کرنے کا شکریہ بھائی۔
پر "گرل فرینڈز" بنانا یا "بوائے فرینڈز" بنانا ہم مسلمانوں کو تو شعار نہیں۔۔۔ بھائی ایسی دوستیوں کا کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
 

ساجد

محفلین
جاسم بھائی ، بیوی سے اچھی گرل فرینڈ کوئی ہو سکتی ہے کیا؟ میں اسی گرل فرینڈ کی بات کر رہا تھا۔ بس ذرا مزاح کے لئیے بات کو "ان ڈائریکٹ" کیا تھا۔ اولین پیغام پر آپ کا پھر سے ممنون ہوں۔
 

جاسم

محفلین
جاسم بھائی ، بیوی سے اچھی گرل فرینڈ کوئی ہو سکتی ہے کیا؟ میں اسی گرل فرینڈ کی بات کر رہا تھا۔ بس ذرا مزاح کے لئیے بات کو "ان ڈائریکٹ" کیا تھا۔ اولین پیغام پر آپ کا پھر سے ممنون ہوں۔

ساجد بھائی، خوش رہیں، :)
پر اس گرل فرینڈ کی بات ہو رہی تھی جو ہمارے معاشرے کا کلچر بنا ہوا ہے۔۔۔ اور جو دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔۔۔ :worried:
 
Top