نیرنگ خیال
لائبریرین
شکرگزار ہوں فرحت۔۔۔ بالکل ایسا ہی ہے۔ ہم سب اسی اژدھام کا حصہ ہے۔حسبِ روایت بہترین تحریر۔ اللہ کرے زورِ قلم اورزیادہ
دیگر تحاریر کی طرح یہاں بھی ایسا ہی محسوس ہوا کہ یہ آپ بیتی ایک جگ بیتی بھی ہے۔ ہمیں خود سے تعلق قائم کرنا آتا ہی نہیں۔ اورجب آتا ہے تو وقت اور مصروفیات سب کچھ بھلا دیتی ہیں۔ اسی طرح کووڈ 19 کی وجہ سے دنیا میں طبقاتی تقسیم کی تفسیر کرنا مزید آسان ہو گیا ہے۔ وبا کے پھیلاؤ، اس کے اثرات سے لے کر اب اس کی ویکسین کی دستیابی تک ہر جگہ آپ کو انسانی برادری میں یہ تفریق اس قدر واضح دکھائی دیتی ہے کہ آپ کو انسانی فطرت کو سمجھنے کے لیے کسی اور انڈیکس کو دیکھنا باقی نہیں رہتا۔ ہم سب اسی اژدھام کا حصہ ہیں۔