جگر یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے - جگر مرادآبادی

سید زبیر

محفلین
یہ ہے میکدہ یہاں رند ہيں یہاں سب کا ساقی امام ہے
یہ حرم نہیں ہے اے شيخ جی ،یہاں پارسائی حرام ہے

جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
مگر اس پہ کوئی کرے بھی کیا یہ تو میکدے کا نظام ہے

یہ جناب شیخ کا فلسفہ ہے عجیب سارے جہان سے
جو وہاں پیو تو حلال ہے جو یہاں پیو تو حرام ہے

اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے
 
جو ذرا سی پی کے بہک گیا اسے میکدے سے نکال دو
یہاں تنگ نظر کا گزر نہیں یہاں اہل ظرف کا کام ہے

میری پسندیدہ۔ بہت شکریہ زبیر بھائی
 
عسکری

معطل
لو جی بات یہ ہے کہ اس پر ہم محفل کر چکے اس کو گانے والا بھی شرابی لگتا تھا یوٹیوب بلاک نا ہوتی تو دکھاتا آپ کو ;)

میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مئے کدے نظام ہے :bighug:
 
لو جی بات یہ ہے کہ اس پر ہم محفل کر چکے اس کو گانے والا بھی شرابی لگتا تھا یوٹیوب بلاک نا ہوتی تو دکھاتا آپ کو ;)

میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مئے کدے نظام ہے :bighug:
اس وڈیو کی بات تو نہیں کررہے جس میں پہلی گرہ کچھ یوں ہے
نکلے مے خوار یہ کہتے ہوئے میخانے سے
چپکے چپکے سے شیشوں نے کہا پیمانوں سے
شمع بولی بصداندازیہ پروانوں سے
بات ہونے لگی دیوانوں کی دیوانوں سے
شیخ میخانے میں آنے تو مسلماں آیا
کاش میخانے سے نکلے تو مسلماں نکلے

آپ نے یہ شعر غالبا کورٹ کیا ہے جو کہ اوپر غزل میں مندرج نہیں ہے
میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مےکدے کا نظام ہے
میری لغزشوں پہ نہ جائیے یہ جواب گردش جام ہے
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی اور محمود احمد غزنوی کیا خوبصورت کلام ہے آپ یوٹیوب پر سنیں۔ مزا آئے گا
محترم روحانی بابا جی
اس کا آخری شعر اک عجیب ہی منظر تشکیل دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" انقلاب " اور ساتھ " پھر " کی تاکید
کیا کہیں گے آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کب بلند ہوا آدمی اور کب ہوا خواہشوں کا غلام ۔۔۔۔؟

اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر​
کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے​
 
محمد امین

لائبریرین
یار آپ نے عسکری کو ٹیگ کردیا ۔ناراض نہ ہو جائیں کہیں

نہیں نا انکل۔۔۔عسکری بھائی کو تو ایسی غزلیں بہت پسند ہیں ۔۔۔ ہاہا
لو جی بات یہ ہے کہ اس پر ہم محفل کر چکے اس کو گانے والا بھی شرابی لگتا تھا یوٹیوب بلاک نا ہوتی تو دکھاتا آپ کو ;)

میں بہک رہا ہوں تو کیا ہوا یہ تو مئے کدے نظام ہے :bighug:

ہاں کل یہ پڑھنے کے بعد میں نے یوٹیوب پر کافی دیر سنی علی محمد تاجی کی گائی ہوئی قوالی۔۔۔
 
واہ کیا عمدہ کلام ہے ۔۔۔۔
اس کائنات میں اے جگر کوئی انقلاب اٹھے گا پھر
کہ بلند ہو کے آدمی ابھی خواشوں کا غلام ہے۔
مقطع کا تو جواب نہیں ۔ بہت شکریہ محترم شئیر کرنے کے لیئے۔
 
سید زبیر

محفلین
Top