یہ ہے پاک نوری نستعلیق کا ایک الگ سا نظارہ جو چند دنوں میں آپ کے ہا تھوں میں ہو گا

bbc.jpg

mehfil.jpg
 
ترسا رہے ہیں سولنگی صاحب! :(
بہت خوبصورت منظر ہے پاک نوری نستعلیق کا۔ ماشاء اللہ۔۔۔۔ بس اب جلد سے جلد اسے پیش کردیں۔
 

arifkarim

معطل
فانٹ تو بڑا خوبصورت ہے پر ریلیز کرنے سے پہلے الفاظ کے درمیان فاصلہ ذرا کم کردیں۔ مجھے یہ فاصلہ جواد صاحب کے اور انپیج کے فانٹ سے قدرے زیادہ لگ رہا ہے۔ اور ڈائل اپ والے یوزرز کی پرواہ نہ کریں؛ یہ فانٹ جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گا۔ آپ اسے zip بھی کرسکتے ہیں۔ شکریہ :)
 

الف عین

لائبریرین
دیکھو کب تک جھلکیاں دکھائی جاتی ہیں۔ ظہور، کم ازس کم بیٹا ہی داؤن لوڈ کے لئے فراہم کر دو تو کیا حرج ہے، آفیشیلی نہ سہی فی الحال۔
 

arifkarim

معطل
ذرا مندرجہ ذیل screen shot کو غور سے دیکھئے:
2000225857326023238_rs.jpg


اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جواد صاحب کا تیار کردہ فانٹ، پڑھنے کے لحاظ سے، زیادہ خوبصورت اور خوش نما لگتا ہے۔ اسکی صرف یہی وجہ ہے کہ اس فانٹ میں، پاک نوری نستعلیق کے مقابلہ میں، الفاظ کے درمیان فاصلہ بہت کم ہے۔ اسلئے میری سونگی صاحب کیلئے یہی رائے ہے کہ اپنا ’’نایاب‘‘ فانٹ ریلیز کرنے سے پہلے اس میں الفاظ کے درمیان فاصلہ کچھ کم کردیں تا پڑھتے وقت خوبصورت لگے۔ آُ پ سب کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ :rolleyes:
 
Top