یہ Dual Purpose Devices کونسی ہوتی ہیں

حنا فیصل

محفلین
صبح‌میرا پیپر ہے اور مجھے یہ معلوم نہیں‌ہو رہا
پلیز اس بارے کچھ جلدی بتا دیں
اس وجہ سے میں‌نے اس کو علیحدہ پوسٹ کیا ہے
پھر بے شک اس کو میرے دھاگہ میں شامل کر دیجئے گا
 

حنا فیصل

محفلین
سر اردو میں‌بتائیں
انگلش میں تو میں سرچ کر چکی ہوں گوگل پر
بہت ساری معلومات لے چکی ہوں

اور مجھے اتنا بھی معلوم ہے کہ یہ ان پٹ اور آئوٹ پٹ دونوں‌کے لئے استعمال ہوتی ہیں‌
ان کی مثالیں‌ٹچ سکرین مونیٹر موڈیم، این آئی سی کارڈز وغیرہ ہیں
پلز کچھ تفصیل چاہیے ؟
شکریہ
 
حنا کچھ وضاحت کریں کہ آپ کو اور کیا معلومات چاہیے اور دو تین اہم نکات بتائیں تاکہ ان پر رہتے ہوئے تفصیلا بتایا جائے۔
 
حنا ڈوئل پرپز ڈیوائسز میں سر فہرست تو موبائل فونز ہیں جو نہ صرف فون کا کام دیتے ہیں بلکہ کیمرے ، ریڈیو اور آواز محفوظ کرنے کا بھی۔ ان پر لکھ سکتی ہو۔

اس کے علاوہ بی ٹیوب ہے ایک ڈیوائس جو دو کام کرتی ہے ایک تو کمپیوٹر سے جوڑ کر میوزک سن سکتے ہیں اور دوسرا فون سے لگا کر بیک وقت کسی سے بات بھی کر سکتے ہیں میوزک سننے کے۔ یہ ایک بلیو ٹوتھ ڈیوایس ہے۔

اس طرح کئی مانیٹر ہیں جو ٹی وی اور کمپیوٹر کے لیے ڈسپلے دونون کے لیے ایک ہی وقت میں کام کرتے ہیں۔
اس طرح کچھ ٹی وی ہیں جو نشریات بھی دکھاتے ہیں اور ریکارڈنگ بھی کرتے ہیں۔
اس طرح کچھ ویب کیم جو انٹرنیٹ‌ سے جڑ کر تصویر بھی دکھاتے ہیں اور عام ڈیجیٹل کیمرے کا کام بھی کرتے ہیں اور آواز بھی ریکارڈ کرتے ہیں۔
 

حنا فیصل

محفلین
محب بہت بہت شکریہ
آپ نے واقعی ہی کمال انداز میں سمجھایا ہے
میں‌جب پیپر دینے گئی تو یہ پڑھ کر گئی ٹائم نہ ہونے کے سبب
جواب مرتب نہ کر سکی ویسے یہ سوال پیپر میں‌تو نہیں آیا مگر
معلومات میں اضافہ ہو گیا شکریہ بہت بہت
دوسری بات پیپر بہت ہی اچھا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت ہی اچھا
شکریہ دوبارہ اداکرنے کی جسارت کرتی ہوں
قبول فرمائیں
 
کوئی مسئلہ نہیں حنا

میں نے تو کوئی خاص مدد نہیں کی ، عمار اور اعجاز صاحب نے تمہاری صحیح معنوں میں‌مدد کی ہے۔

تمہارا شکریہ میں قبول کروں گا لغت کے دھاگے پر جب تم کام شروع کرو گی امتحانوں کے بعد۔

مبارک ہو کہ تمہارا پیپر اچھا ہوا ، میں دعا گو ہوں کہ تمہارے امتحانات بہت اچھے ہوں۔
 

حنا فیصل

محفلین
شکریہ محب
میرے دوسرے تمام پیپرز کے لئے بھی دعا کیجئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
کل اکنامکس کا پیپر ہے
اور میرا یقین ہے کہ انسان کی محنت کے ساتھ ساتھ
دوستوں کی دعائیں‌بہت کام کرتی ہیں
اللہ تعالیٰ‌اآپکو خوش رکھے
آمین
 

رند

محفلین
السلام علیکم حنا بہن بہت خوشی ہوئی آپ کے پیپر کا سن کر کہ اچھا ہوا میری دعا ہر وقت آپ کے ساتھ ہے اللہ آپ کو صرف ان ہی امتحانوں میں نہیں بلکہ زندگی کے تمام امتحانوں تمام مشکلات میں کامیاب و کامران فرمائے آمین وسلام تمھارا بھائی۔۔۔۔؟ (بوجو تو جانیں) :lol:
 
Top