ثابت مسور کی دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتاہے ۔۔
ملکہ مسور کہنے کے حوالے سے کئی کہانیاں موجود ہیں جن میں سے ایک کہانی کے مطابق یہ دال ملکہ وکٹوریہ کی پسندیدہ دال تھی انہیں مسور کی دال کا سوپ بہت پسند تھا- اسی وجہ سے اس دال کو ملکہ مسور بھی کہا جاتا ہے- اس کے علاوہ ماضی میں ریاست اودھ میں اس دال کو ایک نوابی پکوان سمجھا جاتا تھا جس کے سبب اس دال کو باقی تمام دالوں پر فوقیت حاصل تھی اس وجہ سے بھی اس کو ملکہ مسور کہا جاتا ہے-
کچھ لوگ اس دال کے فوائد کے سبب اس دال کے بارے میں یہاں تک کہہ دیتے ہیں کہ یہ منہ اور مسور کی دال- اس محاورے سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مسور کی دال ایک ایسی خاص دال ہے