عظیم

محفلین
گرمی سردی اور دیگر موسم تو ٹھیک ہیں لیکن کیا لاہور کی بھینسیں بھی ساہیوال کی بھینسوں کی طرح ہیں ؟
ہم نے سنا ساہیوال کی بھینسیں بہت اچھی ہوتی ہیں ۔اس میں کیا حقیْت ہے ؟یہ بتائے کوئی ۔
کہتے تو واقعی یہی ہیں کہ ساہیوال کی گائے بہت اعلیٰ نسل کی ہوتی ہیں، بھینسوں کی بات شاید نہیں کی جاتی۔ محض گائے کی نسل کو اچھا گردانا جاتا ہے۔ یہ اب کوئی ڈیری فارمنگ سے متعلقہ محفلین ہوں تو بتا سکیں کہ کیا فرق ہے دوسرے شہروں کی گائے اور ساہیوال کی گائے میں!
 
غالباًقدرے ہلکے اور نسبتاً بھاری کا فرق ہے گائے اور بھینس کے دودھ اور گوشت میں ۔۔۔۔اِس حوالے سے بکری کا دودھ اور گوشت بہترین ہے مگر مہنگائی آڑے آجاتی ہے ۔فارم کی مرغی لیں گوشت تو خوب مگر توانائی مفقودہے۔۔۔۔۔۔۔ایسے میں غذائی ضروریات اور توانائی کے تقاضے پورے کرنے کے لیے رنگ رنگ کے بگھار وں سے سجی دالیں اور خالص دیسی انداز میں پکی سبزیاں دسترخوان کی زینت بنائیں ، فطرت کے دوست کہلائیں اور قدرت سے خراج پائیں۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عجیب بات ہے کہ فارم کی مرغی اور فارم کے انڈے کو توانائی (اور افادیت) میں کم سمجھا جاتا ہے عموما۔ جبکہ دودھ ہو یا گوشت ، توانائی تو دونوں ہی میں ہی برابر ہوتی ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر ی شکل و صورت گوشت اور مرغی کی بن کر اچھی لگتی ہے پر کھانوں میں سبزیوں کا اپنا مزا ہے ۔۔۔ سبزیاں اللہ کی خاص نعمتوں میں سے ہیں۔۔کھانے میں سلاد نہ ہو تو کھانے کا مزا ہی نہیں آتا۔ کدو کھانا سنتِ نبوی ﷺ ہے۔ کدو کا سالن کھانے کے بے بہا فائدے ہیں۔ کدو کا تیل بلڈ پریشر کم کرنے کے لیے اور کینسر کے لیے مفید ہے۔کریلا اگرچہ تھوڑا سا کڑوا ہوتا ہے مگر قیمہ بھرے کریلے کا خیال آتے ہی منہ میں پانی آ جاتا ہے۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
طاقت کا خزانہ سبزیوں میں ۔
1-ماہر غذائیات کے مطابق چقندر ہمارے جسم میں آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے بہترین ہے۔یہ سبزی آئرن، کوپر، پروٹین، وٹامنز، کیلشیئم اور سلفر کا ذخیرہ ہے، اس میں موجود وٹامن سی جسم میں آئرن کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
2-بھنڈی (OKRA) یہ بھی موسم گرما کی اہم فصل ہے جس میں حیاتین الف ، ب اور ج کے علاوہ کیلشیم ، فاسفورس ، فولاد اور آئیوڈین بکثرت پائے جاتے ہیں۔ گرم آب و ہوا اس کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔
3-لہسن کا استعمال خون کی شریانوں میں چربی کا انجماد روک کر انسان کو دل کی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پرانے زمانے میں ہیضہ ، دمہ اور سانپ کے کاٹے کا علاج لہسن سے کیا جاتا تھا۔
4-گوبھی موسم گرما کی وہ فصل ہے، جو غذائیت کے لحاظ سے بھی اعلیٰ اور اس میں حیاتین اے، سی اور معدنی نمکیات لوہا چونا فاسفورس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
5-حلوہ کدو:کدو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب سبزی ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی، سی کے علاوہ فولاد، پروٹین، فاسفورس، کیلشیم وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔ پھوڑے، پھنسی اور ذیابیطس کے پھوڑے اور پرانے زخموں پر پلٹس کے طور پر اس کا گودا باندھنے سے پھوڑے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔
ہر سبزی کی اپنی افادیت اود اہمیت ہے ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
شہرت اور عزت الگ الگ ہیں ۔۔یہ ہم معنی ہیں‘ نہ ہم مرتبہ و ہم مآل! شہرت کا تعلق ظاہر سے ہے اور عزت کا تعلق باطنی نظام سے ہے۔ شہرت کی چکا چوند اَسباب کی محتاج ہے اور اَسباب ایندھن سرد ہوتے ہی شہرت کا ستارہ غروب ہو جاتا ہے۔ شہرت بے تعلق ہوتی ہے، عزت تعلق والوں کے ہاں ملتی ہے۔ کسی صلاحیت یا کسی خیر کے کام کے صلے میں شہرت ایک خیرات کے طور پر بھی میسر آ جاتی ہے، جبکہ عزت سرتاپا خیر ہے ! اس کا اوّل و آخر خیر ہے ،شہرت میں شر کا پہلو بھی برآمد ہو سکتا ہے، عزت ہمیشہ خیر کا پیغام لے کر آتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
سکون کے آسن پر مسرور ہے عزت۔۔عزت کا تعلق دل کی دنیا سے ہے‘جہاں کسی کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔سچ پوچھیں‘ تو عزت کسی کمال کی محتاج نہیں، وہ عزت پہلے دیتا ہے اور کمال بعد میں عطا کرتا ہے۔ عالم ِ اَسباب میں یہ بلاسبب میسر آنے والی نعمت ہے۔عزت کا تعلق دولت سے ہے
 

سیما علی

لائبریرین

ژولیدہ فکر کا کوئی تعلق نہیں عزت کے ساتھ کیونکہ یہ انعام ہے ۔۔۔۔۔۔انعام بے حساب ہوتا ہے۔یہ اللہ پاک اپنے خاص بندوں کو عطا کرتا ہے۔۔۔ عزت کا یہ انعام اور پیغام کسی وائرلیس سگنل کی طرح مخلوقِ خدا کے دلوں میں پہنچ جاتا ہے، لیکن ہر دل یہ سگنل موصول نہیں کر سکتا۔ وہ اپنے خاص بندوں کی عزت اپنے خاص بندوں ہی کے دلوں میں ڈالتا ہے۔

 

سیما علی

لائبریرین
زمانہ رشک سے پھر دیکھنے لگا کہ ہم امت محمد ﷺ
میں ہیں یہی وہ واحد خوبی ہے جس پر نازاں ہےں
قرآن کریم میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے’’ اگر کوئی عزت کا طالب ہے تو جان لے کہ تمام کی تمام عزت اللہ اور اس کے رسولؐ کیلئے ہے‘‘ رب العزت نے اپنی بے پایاں رحمت اور محبت کی طرح اپنی عزت کا مرکز و محور بھی بلاشرکت ِ غیرے اپنے حبیبﷺ کی ذاتِ بابرکات ہی کو ٹھہرایا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
رحمت ، شفا، فضل اور شفاعت استثنیات میں سے ہیں ۔۔۔یہ آسمانی حقیقتیں ٗقاعدے کلیے اور عقل کے نصاب میں شامل نہیں!
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا اس آیت پہ غور ؀
وتعز من تشاء و تذل من تشاء‘‘(وہ جسے چاہتا ہےٗ عزت دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہےٗ ذلت دیتا ہے)ذہن اِس بات میں اُلجھ گیا کہ عزت اور ذلت کا آخر کوئی سبب ہونا چاہیے ۔ یہ بات دل کو لگتی ہے لیکن عقل کیلئے یہ تسلیم کرنا دشوار ہے کہ بغیر ’’میرٹ‘‘ کے عزت اور بغیر کسی’’جرم‘‘ کے ذلت؟ چہ معنی دارد؟؟
کبھی کبھی بغیر کسی کو جانے ہم کمتر جان لیتے !بظاہر نظر آنے والی چیزوں پر ! بغیر حقیقت جانے !اور اصل جاننے پر شرمندہ ۔۔
یہ مالکِ کائنات کا اِذن ہے‘ جو کسی سبب کا محتاج نہیں۔ اَسباب اَمر کے محتاج ہوتے ہیں، اَمر کو اَسباب کی احتیاج نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
خیریت رہی وجی بھیا !!!!!
عید خیر سے گزر گئی ۔۔آپ سنائیے کیسے ہیں کتنا شیر خرمہ کھایا بھابھی کے ہاتھ کا !!اور نمکین میں کیا تناول فرمایا ٰ!

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
خیریت رہی وجی بھیا !!!!!
عید خیر سے گزر گئی ۔۔آپ سنائیے کیسے ہیں کتنا شیر خرمہ کھایا بھابھی کے ہاتھ کا !!اور نمکین میں کیا تناول فرمایا ٰ!

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

حلوے پر ایک شعر سن لیجیے!!!!!وجی بھیا ؀
حلوا حلوا کر گئی مجھ کو حلوائی کی یہ بات
تواگر میرا نہیں بنتا نہ بن حلوے کا تو بن
 
Top