۔پشاور ، بم دھماکہ ، تین افراد جاں‌بحق ،متعدد زخمی

زین

لائبریرین
صوبہ سرحد کے دار الحکومت پشاور میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین افراد کے جاں‌بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں بین الصوبائی کھیلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر زور دار دھماکہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق دھماکہ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے اس وقت ہوا جب سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی گاڑی وہاں سے گزررہی تھی ۔ دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے طمابق تین افراد جاں‌بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد اسٹیڈیم اور پورے علاقے کو گھیر ے لے لیا گیا جبکہ زخمیوں‌کو فوری طور قریبئی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش حملہ تھا۔
تقریب میں‌گورنر سرھد اویس احمد غنی ،کئی صوبائی وزراء‌کے علاوہ 1200 سے زائد اکھلاڑیوں‌کے علاوہ 20 سے 25 ہزار لوگ شریک تھے۔

ڈی سی او پشاور اور چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بین الصوبائی گیمز صاحبزادہ انیس نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں صرف ایک شخص ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ زخمیوں‌میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔انہوںنے بتایا کہ دھماکہ اسٹیڈیم کے باہر ہوا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

اللہ تعالٰی بے گناہ مرحومین پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔
 
Top