۔۔گذشتہ سے پیوستہ۔۔۔روداد بہ دلِ خستہ۔۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج بتا ہی دیں وہ کون سا میدان ہے جو آپ کا ہے؟؟؟
میرا حال فیض صاحب کی اس نظم میں پوشیدہ ہے۔ اب خود ہی ڈی۔کوڈ کریں۔😊

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
 

سید عمران

محفلین
میرا حال فیض صاحب کی اس نظم میں پوشیدہ ہے۔ اب خود ہی ڈی۔کوڈ کریں۔😊

وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے
جو عشق کو کام سمجھتے تھے
یا کام سے عاشقی کرتے تھے
ہم جیتے جی مصروف رہے
کچھ عشق کیا کچھ کام کیا
کام عشق کے آڑے آتا رہا
اور عشق سے کام الجھتا رہا
پھر آخر تنگ آ کر ہم نے
دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا
وہی عشق بازیاں۔۔۔
جو معاشرہ کے ہر صحت مند فرد کا میدان ہے !!!
 

سید عمران

محفلین
کیا ڈی۔کوڈ کیا۔۔۔۔۔ واہ واہ
ابنِ صفی اور مظہر کلیم نے جس عمران پر جاسوسی کہانیاں لکھیں۔ کہیں وہ آپ تو نہ تھے؟؟؟
کیا ایکسٹو نے سرعام یہ بات بتانے سے منع نہیں کیا تھا؟؟؟
اب سزا کے طور پر سال بھر جولیا کے سینڈل کو ہینڈل کرنا ہوگا!!!
 

صابرہ امین

لائبریرین
آپ اگلا ناشتہ ہماے ساتھ کریں۔۔۔
وہاں آپ کا ہینڈ بیگ چوری ہوجائے گا۔۔۔
اس میں بڑی موٹی رقم اور نہایت اہم کاغذات ہوں گے۔۔۔
یوں بارہ مسالے کی چٹ پٹی کہانی کے تمام لوازمات مل جائیں گے۔۔۔
پھر بھی کہیں گاڑی اٹکے تو بصد قلب صمیم ہم مدد کو حاضر ہیں!!!
رؤوف بھیا ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ آپ مکالمے پڑھنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ ۔ :hurryup::hurryup:
 
Top