۔۔۔در اصل

سیما علی

لائبریرین
جی!

ایسا بھی ہوتا ہے۔
بہت بہت شکریہ ہم سے متفق ہونے کے لئے ۔۔
جیتے رہیے بہت ڈھیر ساری دعائیں ۔۔
اگر ہمارا بیٹا بھی ایسا کرتا ہے تو ہمیں بہت غصہ آتا ہے ۔ایکدن ہماری بہو سے کہہ رہے یہ تمھاری اماّں تھوڑی ہیں !یہ میری ماں ہیں ۔۔کسی بات پر کمپیریژن کررہے تھے ۔۔ہم نے فوراً کہا یہ کیا بات ہوئی کیا تمھاری ماں اور طیبہ کی ماں میں فرق ہے! وہ اتنی ہی قابلِ احترام ہیں جتنی تمھاری ماں ۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
بیوی سے کبھی کسی چھوٹی سی بات پر اُسکے والدین کو کسی قسم کے طنز کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے ۔۔وہ اگر خاموشی بھی اختیار کرتی ہے ۔۔تو دل تو دُکھ ہی جاتا ہے ۔۔۔
آپا ہمارے یہاں تو بڑے مزے کی لڑائیاں ہوتی ہیں ۔ ۔ ہم تو ہیں ہی مظفر نگر کے تو شاید آپ جانتی ہوں سادات باہراہ کی بارہ گاؤں تھے اور ہر گاؤں کی ایک خصوصیت تھی جو اسی سے مشہور ہیں آج تک جیسے سندھاولی والے جانسٹ والے ککرولی والے کوال والے اور بھی ہیں تو ہماری زوجہ کوال سے ہیں اور ہم سندھاولی سے ہیں اب یہ کس سے مشہور ہیں وہ آپ پتہ کرا لیجیے گا :heehee: ۔۔بس اس پر موشگفیاں ہوتی رہتی ہیں۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
کراچی میں ایسے ہی حالات سے روز پالا پڑتا ہے ۔۔۔ کم ہی شہری ہوں گے جو راستے میں آتے جاتے کسی نہ کسی ناگوار بو کا سامنا نہ کریں۔۔۔ آپ کی تحریر اچھی ہے ۔۔۔ ناگوار بو کے ذکر کے باوجود اچھا تاثر چھوڑ گئی !
 
کراچی پہلے سے بہتر ہوگیا ہے لیکن ابھی مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے ۔ ویسے لڑائی جھگڑے تو ہرشہر میں ہی ہوتے ہیں ۔
 
Top