۔۔ اس دعوے پہ شرمایا بہت ۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
۔۔بہت غلط بات ہے آخر بچوں کو پیسے کیوں دیتے ہیں کیا حرام کی کمائی ہے ۔۔اب دیکھو دعائیں پڑھنا دوبھر کر دیا ہے ہر طرف سے آوازیں ۔کوئی بیمار ہو تو الگ مسئلہ ۔ باقر بھائی کہہ رہے تھے اور ہم ہا ں میں ہاں ملانے والوں میں سب سے آگے تھے۔۔۔بلکہ اضافہ بھی کیا ۔۔کہ آخر گھر والوں کی بھی ذمہ داری ہے وہ اپنے بچوں کو روکیں مگر یہاں تو بڑے ہی نہیں رکتے لیکں اگر ابھی ہم اس دور کے بچوں کو روکیں گے تو بات بنے گی ورنہ معاملہ نہیں سنبھلنے کا ۔۔۔
بات کچھ یوں تھی کہ شب براءت کی رات تھی دعا درود کا ماحول تھا اور ساتھ میں دھماکوں اور پٹاخوں سے پورا محلہ گونج رہا تھا ۔۔کے عبادات اور دعاوؤ ں کا سلسلہ ڈسٹرب ہو رہا تھا لیکن اب کس کس کو روکا جاتا چار و ناچار آپس میں باتیں کر کے بھڑاس نکال رہے تھے کچھ کا موقف تھا اور ہم بھی متفق تھے کے گھر کا بڑا دخل ہوتا ہے بچے کو روکنا چاہیے ۔۔ساتھ میں ہم نے ٹوٹا لگا یا کہ گھر پر جتنی بھی تربیت ہو مگر بچے نے باہر بھی نکلنا ہوتا ہے تو لا محالہ اس کا اثر بھی پڑتا ہے ۔۔خیر باتیں کرتے ہوئے ہم سب مسجد سے نکل رہے تھے صابر بھائی باقر بھائی اور ذاکر بھائی ساتھ ساتھ تھے ۔۔۔خوب دھوم دھڑکا مچا ہوا تھا کسی بچے پر صابر بھائی برسے کسی کو ذاکر بھائی نے لتاڑا کوئی باقر بھائی کے ہتھے چڑھا پھر ایک بچے کی طرف ہم بڑھے اور پھر اس بچے کو دیکھ کر۔۔۔ایک نادیدہ بم ہمارے عین سر پر پھٹا ۔۔۔:eek:
اب آپ خود بتائیں اتنے چھوٹے بچے کو کیسے سمجھائیں۔۔۔مگر ابھی ہم نے سمجھا دیا ہے کے باقی پیکٹ ۔۔رکھ لو ابھی چاچو کی شادی بھی آنے والی ہے ۔۔۔:D
سید عمران محمد عدنان اکبری نقیبی محمد تابش صدیقی محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن سیما علی
 
شمشاد

لائبریرین
گھر گھر یہی رولا ہے اکمل صاحب۔

اچھی اور مختصر تحریر کے لیے بہت داد قبول فرمائیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
کس کو روکا جاتا چار و ناچار آپس میں باتیں کر کے بھڑاس نکال رہے تھے کچھ کا موقف تھا اور ہم بھی متفق تھے کے گھر کا بڑا دخل ہوتا ہے بچے کو روکنا چاہیے ۔۔ساتھ میں ہم نے ٹوٹا لگا یا کہ گھر پر جتنی بھی تربیت ہو مگر بچے نے باہر بھی نکلنا ہوتا ہے
بھیا بہت خوب لکھا ہے ۔۔
۔اصل میں اُب کم گھرانے رہ گئےہیں جہاں روک ٹوک باقی ہے ورنہ نہ گھروں میں روک ٹوک ہے اور باہر تو پھر جو عالم ہے وہ عیاں ہے پٹاخے کیا ہیں بم ہیں اس قدر زور دار آواز ہوتی ہے کہ دل دہل جاتا ہے ان تو شادیوں کی آتش بازی بھی انتہائی خوفناک قسم کی ہوتی ہے ۔۔کسقدر خوبصورت انار ہوا کرتے تھے اور بچے بھی صرف پھلجھڑیوں اور اناروں سے خوش ہونے والے اب تو وہ افلاطونی بچے جو بم کی آواز سے بھی نہ ڈریں ۔۔
سچ دعائیں بھول جاتے ہیں اتنی زور دار آوازیں آتی ہیں۔۔
ڈھیر ساری دعائیں جیتے رہیے،شاد و آباد رہئے:):):):)
 
سلام آپا جی کہاں ہوتی ہیں آپ نظر نہیں آرہیں۔۔۔باقی آپا میرے بچے کو سبق کی شاید اتنا یاد نہ ہو جتنا اسے بم کے نام یاد ہیں ۔۔اسی کی زبانی سنا ہے ۔۔ٹافی بم - تتلی بم۔۔کوبرا بم اور وہ چائنا بم۔۔۔بس ایک بار ہو جائے کسی سے جنگ ۔۔ہمارا بچہ بچہ جانتا ہے کہاں کون سا بم کار آمد رہے گا ۔۔۔:D
 
وعلیکمُ السلام
آپا کو تو بموں سے بڑا ڈر لگتا ہے اور یہ آج کے بچے کیا بات ہے بہادروں کی :):):):):)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بم پھوڑنے میں تو آپ نے بھی کسر نہیں چھوڑی آخری دو لائینز میں۔
مختصر سی تحریر میں قابل عمل پیغام ہے اگر سمجھا جائے تو۔

خوش رہئیے اور بم پھوڑتے رہئیے یونہی
 
Top