۔Green Tea

حجاب

محفلین
[align=left:6c3d8a9dcc]25 Reasons Why You Should Start Drinking Green
Tea Now.


Green tea has increasingly become a very popular drink worldwide because of its immensely powerful health benefits.
It is extraordinarily amazing what green tea can do for your health.
And if you're not drinking 3 to 4 cups of green tea today, you're definitely NOT doing your health a big favor.

Here Are The 25 Reasons Why You Should Start Drinking Green Tea Right Now:

1. Green Tea and Cancer

Green tea helps reduce the risk of cancer.
The antioxidant in green tea is 100 times more effective than vitamin C and 25 times better than vitamin E.
This helps your body at protecting cells from damage believed to be linked to cancer.


2. Green Tea and Heart Disease
Green tea helps prevent heart disease and stroke by lowering the level of cholesterol.
Even after the heart attack, it prevents cell deaths and speeds up the recovery of heart cells.


3. Green Tea and Anti-Aging

Green tea contains antioxidant known as polyphenols which fight against free radicals.
What this means it helps you fight against aging and promotes longevity.

4. Green Tea and Weight Loss

Green tea helps with your body weight loss. Green tea burns fat and boosts your metabolism rate naturally.
It can help you burn up to 70 calories in just one day.
That translates to 7 pounds in one year.


5. Green Tea and Skin

Antioxidant in green tea protects the skin from the harmful effects of free radicals, which cause wrinkling and skin aging.
Green tea also helps fight against skin cancer.
6. Green Tea and Arthritis

Green tea can help prevent and reduce the risk of rheumatoid arthritis.
Green tea has benefit for your health as it protects the cartilage by blocking the enzyme that destroys cartilage.


7. Green Tea and Bones

The very key to this is high fluoride content found in green tea.
It helps keep your bones strong.
If you drink green tea every day, this will help you preserve your bone density.

8. Green Tea and Cholesterol

Green tea can help lower cholesterol level.
It also improves the ratio of good cholesterol to bad cholesterol, by reducing bad cholesterol level.


9. Green Tea and Obesity

Green tea prevents obesity by stopping the movement of glucose in fat cells.
If you are on a healthy diet, exercise regularly and drink green tea, it is unlikely you'll be obese.

10. Green Tea and Diabetes
Green tea improves lipid and glucose metabolisms, prevents sharp increases in blood sugar level, and balances your metabolism rate.


11. Green Tea and Alzheimer's

Green tea helps boost your memory.
And although there's no cure for Alzheimer's, it helps slow the process of reduced acetylcholine in the brain, which leads to Alzheimer's.

12. Green Tea and Parkinson's

Antioxidants in green tea helps prevent against cell damage in the brain, which could cause Parkinson's. People drinking green tea also are less likely to progress with Parkinson's.

13. Green Tea and Liver Disease

Green tea helps prevent transplant failure in people with liver failure. Researches showed that green tea destroys harmful free radicals in fatty livers.


14. Green Tea and High Blood Pressure
Green tea helps prevent high blood pressure.
Drinking green tea helps keep your blood pressure down by repressing angiotensin, which leads to high blood pressure.


15. Green Tea and Food Poisoning

Catechin found in green tea can kill bacteria which causes food poisoning and kills the toxins produced by those bacteria.

16. Green Tea and Blood Sugar

Blood sugar tends to increase with age, but polyphenols and polysaccharides in green tea help lower your blood sugar level.


17. Green Tea and Immunity

Polyphenols and flavenoids found in green tea help boost your immune system, making your health stronger in fighting against infections.

18. Green Tea and Cold and Flu

Green tea prevents you from getting a cold or flu.
Vitamin C in green tea helps you treat the flu and the common cold.

19. Green Tea and Asthma

Theophylline in green tea relaxes the muscles which support the bronchial tubes, reducing the severity of asthma.

20. Green Tea and Ear Infection

Green tea helps with ear infection problem.
For natural ear cleaning, soak a cotton ball in green tea and clean the infected ear.

21. Green Tea and Herpes

Green tea increases the effectiveness of topical interferon treatment of herpes.
First green tea compress is applied, and then let the skin dry before the interferon treatment.

22. Green Tea and Tooth Decay

Green tea destroys bacteria and viruses that cause many dental diseases.
It also slows the growth of bacteria which leads to bad breath.


23. Green Tea and Stress

L-theanine, which is a kind of amino acids in green tea, can help relieve stress and anxiety.

24. Green Tea and Allergies
EGCG found in green tea relieves allergies.
So, if you have allergies, you should really consider drinking green tea.


25. Green Tea and HIV

Scientists in Japan have found that EGCG (Epigallocatechin Gallate) in green tea can stop HIV from binding to healthy immune cells.
What this means is that green tea can help stop the HIV virus from spreading.
[/align:6c3d8a9dcc]
 

حجاب

محفلین
پھر غلط ہو گیا یہ :( پتہ نہیں اُلٹے کیسے ہوجاتے ہیں نمبر :?

قیصرانی آپ کے پاس ٹائم ہو تو ترجمہ کردیں اس کا ، شکریہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سبز چائے شروع کرنے کی 25 وجوہات

سبز چائے اپنے بے انتہا فوائد کی بنا پر بین الاقوامی طور پر مشہور ہو رہی ہے۔ یہ بات بہت حیران کن ہے کہ سبز چائے کیسے ہماری صحت کو بہتر بناتی ہے۔ اگر آپ روزانہ تین سے چار کپ تک سبز چائے نہیں پیتے تو آپ یقیناً اپنی صحت کے ساتھ اچھا نہیں کر رہے۔

ذیل میں 25 وجوہات دی جا رہی ہیں کہ آپ کیوں سبز چائے فوراً شروع کریں

1۔ سبز چائے اور کینسر

سبز چائے کینسر کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی سے سو گنا زیادہ اور وٹا من ای سے پچیس گنا زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ اس اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے خلیوں کو ایسی ٹوٹ پھوٹ سے تحفظ ملتا ہے جو کینسر سے جوڑی جاتی ہیں

2۔ سبز چائے اور دل کے امراض

سبز چائے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر کے دل کی بیماریوں اور دل کے دورے سے بچاتی ہے۔ حتیٰ کہ دل کے ودرے کے بعد بھی یہ دل کے خلیوں کو مرنے سے بچاتی ہے اور اس سے دل کے خلیوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرتی ہے

3۔ سبز چائے اور اینٹی ایجنگ

سبز چائے میں پولی فینول نامی اینٹی ایجنگ کیمکل پایا جاتا ہے جو فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے۔ فری ریڈیکلز ہمارے ایجنگ پراسیس کو تیز کرتے ہیں۔ سبز چائے اس عمل کو آہستہ اور دیرپذیر بناتی ہے۔

4۔ سبز چائے اور وزن کی کمی

سبز چائے وزن گھٹانے مٰں مدد کرتی ہے۔ یہ چربی کو پگھلا کر جسم کے اندر میٹا بولزم کے عمل کو قدرتی سطح پر لے آتی ہے۔ ایک کپ ستر کیلوریز کو استعمال کرتا ہے۔ یعنی اس طرح ایک سال میں سات پاؤنڈ تک وزن کم ہو سکتا ہے

5۔سبز چائے اور جلد

سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ہماری جلد کو فری ریڈیکلز کے نقصانات سے بچاتے ہیں۔ فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہماری جلد پر جھریاں پڑتی ہیں اور جلد بوڑھی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ سبز چائے جلد کے کینسر سے بچاتی ہے

6۔ سبز چائے اور آرتھرائٹس

سبز چائے رہیومیٹائڈ آرتھرائٹس سے بچاتی ہے اور اور اگر مرض لاحق ہو تو اس کی شدت کم کرتی ہے۔ سبز چائے کارٹیلیج یعنی کرکری ہڈی کو مختلف ائنزائم یعنی خامروں کے اثرات سے بچاتی ہے

7۔ سبز چائے اور ہڈیاں

سبز چائے کا اہم فائدہ اس میں فلورائیڈ کی زیادہ مقدار ہے۔ فلورائیڈ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اگر آپ ہر روز سبز چائے پیئں گے تو اس سے آپ کی ہڈیوں کی کثافت محفوظ رہے گی

8۔ سبز چائے اور کولیسٹرول

سبز چائے کولیسٹرول کو گھٹاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ برے کولیسٹرول کو گھٹا کر اچھے اور برے کولیسٹرول کی شرح کو متناسب بناتی ہے

9۔ سبز چائے اور موٹاپا

سبز چائے چربی میں گلوکوز کی حرکت کو روک کر موٹاپے سے بچاتا ہے۔ اگر آپ متناسب خوراک کھاتے ہیں تو باقاعدگی سے ورزش کریں اور سبز چائے کو استعمال کرتے رہیں تو موٹاپے سے بچے رہیں گے

10۔سبز چائے اور ذیابیطس

سبز چائے لیپیڈ اور گلوگوز یعنی شوگر کے میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور خون میں شکر کی زیادتی کو کنٹرول کرتی ہے

11۔ سبز چائے اور الزائمر

سبز چائے یاداشت کو تیز کرتی ہے۔ اگرچہ ابھی تک الزائمر کی بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا، لیکن سبز چائے ایسیٹائل کولین بننے کے عمل کو سست کر دیتی ہے۔ یہ عمل الزائمر کی بیماری کا پیش خیمہ ہوتا ہے

12۔ سبز چائے اور پارکنسن

سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس دماغ میں خلیوں کو ہر طرح کے نقصان سے بچاتے ہیں۔ یہ نقصان بعض اوقات پارکنسن کی بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ جو لوگ سبز چائے پیتے ہیں انھیں پارکنسن کی بیماری لاحق ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں

13۔ سبز چائے اورامراض جگر

جگر فیل ہونے پر جگر کی منتقلی کو کامیاب بنانے کے لیے سبز چائے مفید ہے۔ تحقیق نے ظاہر کیا ہے کہ سبز چائے نقصان دہ فری ریڈیکلز کو جگر میں تباہ کرتی ہے

14۔ سبز چائے اور بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر

سبز چائے ہائی بلڈ پریشر سے بچاتی ہے۔ سبز چائے اینجیوٹینشن کو کم کرکے بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے۔ اینجیوٹینشن ہائی بلڈ پریشر کا سبب ہوتی ہے

15۔ سبز چائے اور فوڈ پوائزننگ

سبز چائے میں موجود کیٹاچن فوڈ پوائزننگ پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مارتا ہے اور ان بیکٹیریا کے پیدا کردہ زہر کو بھی ختم کرتا ہے

16۔ سبز چائے اور بلڈ شوگر

عمر کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر بھی بڑھتی ہے لیکن سبز چائے میں موجود پولی فینول اور پولی سیکرائڈز بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتے ہیں

17۔ سبز چائے اور قوت مدافعت

سبز چائے میں موجود پولی فینول اور فلیوینوائڈز ہماری قوت مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں اور ہمیں جراثیم کے خلاف لڑنے کے لیے زیادہ طاقت ملتی ہے

18۔ سبز چائے اور سردی لگنا اور فلو

سبز چائے ہمیں سردی لگنے اور فلو سے بچاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی ہمیں فلو اور سردی کے خلاف تحفظ دیتا ہے

19۔ سبز چائے اور دمہ

سبز چائے میں موجود تھیوفیلائن پھیپھڑوں کی نالیوں کو کنٹرول کرنے والے عضلات کو پھیلاتا ہے اور اس سے دمہ کی شدت کم ہو جاتی ہے

20۔ سبز چائے اور کان کا انفیکشن

سبز چائے کان کے انفیکشن سے بچاتی ہے۔ کان کی قدرتی طور پر صفائی کے لیے سبز چائے میں کپاس بھگو کر کان صاف کریں

21۔ سبز چائے اور ہرپیز

سبز چائے ہرپیز کے علاج کو موثر بناتا ہے۔ انٹرفیران علاج سے پہلے جلد پر سبز چائے لگائیں اور خشک ہونے پر انٹرفیران لگائیں

22۔ سبز چائے اور دانتوں کو کیڑا لگنا

سبز چائے ان جراثیموں کو ختم کرتی ہے جو بہت سی دانتوں کی بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سانس کی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش نسل کو سست بناتی ہے

23۔ سبز چائے اور دباؤ

سبز چائے میں موجود ایل تھائیمین نامی ایک امائینو ایسڈ پریشانی اور دباؤ کو کم کرتا ہے

24۔ سبز چائے اور الرجی

ای جی سی جی نامی ایک کیمکل جو سبز چائے میں ہوتا ہے، الرجی کے خلاف مدد دیتا ہے۔ اگر آپ کو الرجی کی بیماری لاحق ہو تو ضرور سبز چائے پیئیں

25۔ سبز چائے اور ایڈز

جاپانی سائنس دانوں نے نوٹ کیا ہے کہ ای جی سی جی کیمکل ایڈز کے وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ یعنی سبز چائے ایڈز کو پھیلنے سے روکتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ حجاب صاحبہ اور بہت شکریہ قیصرانی بھائی

بہت اہم معلومات آپ نے بہم پہنچائی ہیں۔
 

تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تفسیر نے کہا:
قیصرانی ۔ یہ تو بہت عمدہ انفارمیشن ہیں۔
:)
جی لیکن All thanks go to Hijab Sahiba


[align=left:2c785f860c]
:D
Dear Miss Hijab
I like you article, it is very informative, please continue to write. We hope to learn more from your writings.
Thanks

Tafseer
[/align:2c785f860c]

:D
جناب محترم قیصرانی صاحب
آپکا اس عمدہ مضمون کا اردو میں ترجمہ کا بہت بہت شکریہ۔
شکریہ

تفسیر
 
Top