۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بزم ادب کے لیے ہمارے بوسیدہ کندھوں کے ساتھ نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نازک لیکن بہت مضبوط کندھوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

نور سعدیہ شیخ بٹیا اردو محفل کی جانی مانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین میں بے حد مقبول ہیں۔ آج ان کے سر پر ہُما نے سایہ کیا ہے اور محفلین کی خوشی کو دوچند کرنے کے لیے ادارت کا تاج سجایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ جس محنت اور تندہی سے وہ اردو محفل فورم کے لیے لکھتی تھیں، اب اسی محنت اور لگن کے ساتھ ادارت کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔

ہم تمام منتظمین کی جانب سے عموماً اور اپنی جانب سے خصوصی طور پر بٹیا کو مبارک باد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اور دیگر منتظمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اردو محفل کے اردو زبان کی خدمت کے اس سفر میں نور بٹیا کے مظبوط ہاتھوں، خوب صورت قلم اور ذہنِ رسا کا ساتھ ان شاء اللہ بہت دور تک جائے گا۔ یہ نیا خون اردو زبان کو بہت بلندیوں تک لے جائے گا، ان شاءاللہ
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو نور سعدیہ، ہمیں خوشی ہوئی یہ خبر سن کے۔ امید ہے کہ آپ منتظمین کی توقعات پر پورا اتریں گی اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گی۔ :)
 
پہلے تو نور بہنا کو بہت مبارک!

اور اس کے بعد یہ کہ بزم ادب کی ادارت ہے تو ہاتھ "مظبوط" تو نہیں ہونے چاہییں۔ :):):)
لکھتے ہوئے خوشی کی انتہاء کی وجہ سے لکھنا کچھ چاہتے تھے، قلم کی موشگافیاں کچھ اور لکھوائے دیتی تھیں۔

پہلے پیراگراف میں میں مضبوط درست لکھا لیکن آخری میں خوشی دیدنی ہے کہ مظبوط لکھ گئے۔ اسے درست نہیں کریں گے کہ سند رہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
یہ تو بہت ہی اچھی خبر ہے :) :)
نور آپ کو بے حد مبارک ہو
امید ہے بزم ادب کی ترقی کے لیے آپ خوب متاثر کن اقدامات کریں گی :)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
واہ جی واہ!!!!!! یہ ہوئی نا بات!!! :):):):):)
نور سعدیہ شیخ آپ کے مدیر بننے سے مجھے جتنی خوشی ہوئی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی :) آپ انتظامیہ میں بے انتہا اچھا اضافہ ہیں اور امید ہے کہ حالات اب صحیح ٹریک پر رہیں گے :)
آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔
Way to go girl (y)
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم نور سعدیہ شیخ بٹیا جی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارکباد
اللہ سوہنا آپ کو اس فرض نبھانے کی توفیق سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 

ہادیہ

محفلین
یاہووووووووووو۔۔۔ گریٹ۔۔۔ زبردست
:applause::applause::applause::applause:
بہت بہت بہت ڈھیروں مبارک باد نور سعدیہ شیخ بہنا ۔۔ آپ واقعی اس قابل ہیں۔۔ بہت خوشی ہوئی:):):)

big-19865462d2a.gif

16b868b81ac292422335537c3e1b21cf.gif

انتظامیہ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے۔۔ :):):)
مجھےتو جیلسی ہونے لگ گئی تھی ۔۔ جب بھی مدیر بنایا جاتا مرد حضرات کو۔۔ خواتین میں کس بات کی کمی ہے۔:p
اب خواتین آپ کو اپنے مسئلے بتایا کریں گی۔۔:ROFLMAO::sneaky::D
 
Top