گو نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ، اس سے بہتر تھا انہیں کسی ایسے عہدے سے نوازا جاتا جہاں یہ اپنے ساتھ اس شعبے کی بھی تعمیر اٹھا سکتیں ۔ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بزم ادب کے لیے ہمارے بوسیدہ کندھوں کے ساتھ نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نازک لیکن بہت مضبوط کندھوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔
نور سعدیہ شیخ بٹیا اردو محفل کی جانی مانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین میں بے حد مقبول ہیں۔ آج ان کے سر پر ہُما نے سایہ کیا ہے اور محفلین کی خوشی کو دوچند کرنے کے لیے ادارت کا تاج سجایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ جس محنت اور تندہی سے وہ اردو محفل فورم کے لیے لکھتی تھیں، اب اسی محنت اور لگن کے ساتھ ادارت کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔
ہم تمام منتظمین کی جانب سے عموماً اور اپنی جانب سے خصوصی طور پر بٹیا کو مبارک باد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اور دیگر منتظمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اردو محفل کے اردو زبان کی خدمت کے اس سفر میں نور بٹیا کے مظبوط ہاتھوں، خوب صورت قلم اور ذہنِ رسا کا ساتھ ان شاء اللہ بہت دور تک جائے گا۔ یہ نیا خون اردو زبان کو بہت بلندیوں تک لے جائے گا، ان شاءاللہ
I was waiting for your comment, they really mean a lot because of your experience Jazakallahگو نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ، اس سے بہتر تھا انہیں کسی ایسے عہدے سے نوازا جاتا جہاں یہ اپنے ساتھ اس شعبے کی بھی تعمیر اٹھا سکتیں ۔
جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں
اس سے ایک سوال ذہن میں آیا:سعود بھائی محفل کی انتظامیہ میں خواتین کیوں نہیں ہیں حالانکہ محفل پر بہت سی فعال خواتین موجود ہیں ، اور تمام منتظمین ایک جیسی سوچ رکھنے والے ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ جب محفل وجود میں آئی تو اس کے بانیوں میں مختلف المزاج افراد شامل تھے اور محفل ایک بہتر جگہ تھی بلکہ بہت سے ادبی اور علمی مباحث کا گڑھ تھی ۔
آپ کے خیال میں مندرجہ بالا عہدے کے لیے کوئی خاتون محفلین موزوں ہیں یا کوئی نہیں؟گو نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ، اس سے بہتر تھا انہیں کسی ایسے عہدے سے نوازا جاتا جہاں یہ اپنے ساتھ اس شعبے کی بھی تعمیر اٹھا سکتیں ۔
جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں
زیک توجہ دلاچکے ہیں کہ داؤدی ستارہ چھ کونوں والا ہوتا ہے جبکہ یہ " توجہ دلاؤ" ستارہ آٹھ کونوں والا ہے۔عنوان کے اجانب میں داؤدی ستارے نے ہماری توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور پھر ہم اس دھاگے میں آ ہی گئے۔ اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین
آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ “ نہیں “اس سے ایک سوال ذہن میں آیا:
آپ کے خیال میں مندرجہ بالا عہدے کے لیے کوئی خاتون محفلین موزوں ہیں یا کوئی نہیں؟
نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ،
جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں
یہ محفل کی تاریخ کا شاید سب سے غلط فیصلہ ہے ۔
دخل در معقولات نہ سمجھا جائے تو ہم سب مل کر اس فیصلے کو درست کر دیتے ہیں۔ صائمہ شاہ صاحبہ کی نظر میں نور سعدیہ کی جو کمیاں ہیں یا جو خامیاں ہیں وہ انہیں دور کرنے کے لیئے انکی مدد کریں۔ فیصلے مل جل کر گھر والے ہی درست کرتے ہیں ۔ یہ کوئی حکومت نہیں ہے کہ اس سے طاقت یا سلطنت کا تعلق ہو بلکہ ذمہ داری ہے جسے اٹھانے میں نور کی مدد ہم سب کو کرنا ہے۔ کوئی ماں کے پیٹ سے صلاحیت ک ے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اکثر صلاحیتوں کو پیدا یا پالش کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ کی نظر میں نور اس کی اہل نہیں ہے تو نظر کرم کر کے اسے اہل کر دیجئے یہی گھر والا کام ہے ۔آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ “ نہیں “
خواتین کو انتظامیہ میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ توازن ضروری ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذمہ داری کسی کو بھی دے دی جائے کیونکہ صرف خانہ پُری کرنی ہے یہ محفل کی تاریخ کا شاید سب سے غلط فیصلہ ہے ۔
ا
نایاب بھائیپتہ نہیں کیوں محفل اردو کی انتظامیہ نے مجھے کبھی مدیری کیوں نہ دی ؟۔ کیا میں قابل نہیں ؟ کیا میں کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا ؟۔ کاش کہ یہ ہما میرے سر بیٹھتا ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
میں کسی کی کمی یا خامی پر بات نہیں کر رہی میرا موقف صرف یہ ہے کہ یہ عہدہ وسیع مطالعے اور بلند ادبی معیار کا طالب ہے اور میعار مطالعے سے بنتا ہے جو راتوں رات ممکن نہیں ۔دخل در معقولات نہ سمجھا جائے تو ہم سب مل کر اس فیصلے کو درست کر دیتے ہیں۔ صائمہ شاہ صاحبہ کی نظر میں نور سعدیہ کی جو کمیاں ہیں یا جو خامیاں ہیں وہ انہیں دور کرنے کے لیئے انکی مدد کریں۔ فیصلے مل جل کر گھر والے ہی درست کرتے ہیں ۔ یہ کوئی حکومت نہیں ہے کہ اس سے طاقت یا سلطنت کا تعلق ہو بلکہ ذمہ داری ہے جسے اٹھانے میں نور کی مدد ہم سب کو کرنا ہے۔ کوئی ماں کے پیٹ سے صلاحیت ک ے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اکثر صلاحیتوں کو پیدا یا پالش کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ کی نظر میں نور اس کی اہل نہیں ہے تو نظر کرم کر کے اسے اہل کر دیجئے یہی گھر والا کام ہے ۔