۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

زیک

مسافر
یہ سوال میرا بھی ہے کہ محفل پر ادارت کے لیے مدیر منتخب کرنے کا پیمانہ کیا ہے؟
کیا اراکین خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں؟ یا انتظامی اراکین فعالیت کو دیکھتے ہوئے اور اراکین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مدیروں کا انتخاب کرتی ہے؟
میں انتظامیہ میں نہیں ہوں لیکن پرانے تجربے کی بنا پر کہوں گا کہ رکن خود کو پیش نہیں کرتا۔ منتظم کسی کو سیلکٹ کرتے ہیں اور پھر ظاہر ہے کہ رکن کا راضی ہونا بھی ضروری ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ مدیر کی ذمہ داریاں عام رکن یا ادیب سے کافی مختلف ہیں
 
میری رائے میرا حق ہے اور اس پر تنقید آپ کا مگر ذاتیات پر اترے بغیر
جہاں تک مجھے یاد ہے نہ میں نے آپ کو مخاطب کیا نہ ہی آپ کو میری اور نیرنگ خیال کی گفتگو میں دخل دینا چاہیے تھا ۔
میرے اعتراض کا جواب اگر کسی کے پاس ہے تو انتظامیہ کے پاس اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور کو اعتراض ہونا چاہیے ۔
اور مجھے بہت برا لگا آپ کا مجھے مریم نواز سے ملانا ، میرے مزاج کی حدت کی تکلیف میں کڑھنا جبکہ کسی بھی مراسلے سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
میں کسی کو کیا سمجھتی ہوں یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے اور سوال کرنے سے اگر ماحول خراب ہوتا ہے تو آپ سب پر پابندی لگوا دیجیے بات کرنے کی تاکہ ماحول اچھا رہے ۔
مزید یہ کہ باجی بٹیا آنٹی نانی یہ سب القاب اپنے گھر میں استعمال کریں اور اس قسم کی گھٹیا باتوں سے بھی پرہیز فرمائیں کہ میں اپنے رشتے خود چنتی ہوں اس کے لئے کسی راہ چلتے کے مفت مشورے کی ضرورت نہیں اور اپنے کام سے کام رکھیے تو مناسب ہوگا بلاوجہ اخلاقیات کے دوہرے معیار کا درس ضروری نہیں ۔

آپ کی اس گفتگو نے منظر نامہ بالکل واضح کر دیا ہے۔ میری طرف سے تمام باتوں کی معذرت قبول فرمائیں
ایک بار پھر سے معذرت ۔۔ سلامتی ہو آپ پر۔ سلاما
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
یہ سوال میرا بھی ہے کہ محفل پر ادارت کے لیے مدیر منتخب کرنے کا پیمانہ کیا ہے؟
کیا اراکین خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں؟ یا انتظامی اراکین فعالیت کو دیکھتے ہوئے اور اراکین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مدیروں کا انتخاب کرتی ہے؟
میرا بھی تجربہ رہا ہے بطور منتظم کئی سال اور ہر منتظم کی رائے مدیروں کے انتخاب میں شامل ہوتی ہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آج تک کسی نے اپنی خدمات بطور مدیر یا ناظم "آفر" کی ہوں۔

عام طور پر ناظمین اور مدیرانِ اعلیٰ کا متفقہ فیصلہ ہوتا ہے۔ مدیر کی ضرورت محسوس ہو تو اس پر بحث ہوتی ہے، مختلف لوگوں کے نام پروپوز ہوتے ہیں، ان پر بحث ہوتی ہے وغیرہ پھر کسی پر سب اتفاق کرتے ہیں وغیرہ، مجوزہ مدیر سے رابطہ کر کے باقاعدہ منظوری لی جاتی ہے، وغیرہ۔پھر اس کا پبلک فورم پر اعلان کیا جاتا ہے وغیرہ۔

امید ہے 'وغیرہ' کا غیر ضروری استعمال آپ کی طبع پر گراں نہیں گزرے گا کہ میرے یہ بہت کام آ رہا ہے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں انتظامیہ میں نہیں ہوں لیکن پرانے تجربے کی بنا پر کہوں گا کہ رکن خود کو پیش نہیں کرتا۔ منتظم کسی کو سیلکٹ کرتے ہیں اور پھر ظاہر ہے کہ رکن کا راضی ہونا بھی ضروری ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ مدیر کی ذمہ داریاں عام رکن یا ادیب سے کافی مختلف ہیں

میرا بھی تجربہ رہا ہے بطور منتظم کئی سال اور ہر منتظم کی رائے مدیروں کے انتخاب میں شامل ہوتی ہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آج تک کسی نے اپنی خدمات بطور مدیر یا ناظم "آفر" کی ہوں۔

عام طور پر ناظمین اور مدیرانِ اعلیٰ کا متفقہ فیصلہ ہوتا ہے۔ مدیر کی ضرورت محسوس ہو تو اس پر بحث ہوتی ہے، مختلف لوگوں کے نام پروپوز ہوتے ہیں، ان پر بحث ہوتی ہے وغیرہ پھر کسی پر سب اتفاق کرتے ہیں وغیرہ، مجوزہ مدیر سے رابطہ کر کے باقاعدہ منظوری لی جاتی ہے، وغیرہ۔پھر اس کا پبلک فورم پر اعلان کیا جاتا ہے وغیرہ۔

امید ہے 'وغیرہ' کا غیر ضروری استعمال آپ کی طبع پر گراں نہیں گزرے گا کہ میرے یہ بہت کام آ رہا ہے۔ :)
شکریہ وارث بھائی اور زیک ان مفصل جوابات کا۔ میرے ذہن میں یہ بات تھی کہ مدیران اپنا نام خود سے دیتے ہیں۔ اور میں ان کے ہمیشہ سے حوصلے کی داد دیتا رہا ہوں کیوں کہ یہ ایک مشکل اور کٹھن کام ہے۔
 
Saqib mehmood

محفلین
ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بزم ادب کے لیے ہمارے بوسیدہ کندھوں کے ساتھ نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نازک لیکن بہت مضبوط کندھوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

نور سعدیہ شیخ بٹیا اردو محفل کی جانی مانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین میں بے حد مقبول ہیں۔ آج ان کے سر پر ہُما نے سایہ کیا ہے اور محفلین کی خوشی کو دوچند کرنے کے لیے ادارت کا تاج سجایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ جس محنت اور تندہی سے وہ اردو محفل فورم کے لیے لکھتی تھیں، اب اسی محنت اور لگن کے ساتھ ادارت کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔

ہم تمام منتظمین کی جانب سے عموماً اور اپنی جانب سے خصوصی طور پر بٹیا کو مبارک باد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اور دیگر منتظمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اردو محفل کے اردو زبان کی خدمت کے اس سفر میں نور بٹیا کے مظبوط ہاتھوں، خوب صورت قلم اور ذہنِ رسا کا ساتھ ان شاء اللہ بہت دور تک جائے گا۔ یہ نیا خون اردو زبان کو بہت بلندیوں تک لے جائے گا، ان شاءاللہ

آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔۔
اللہ کرے کہ آپ یونہی ترقی کے منازل طے کرتی رہیں۔۔
سلامت رہیں خوش رہیں
 
مدیر کی آخری تدوین:

صائمہ شاہ

محفلین
میرا بھی تجربہ رہا ہے بطور منتظم کئی سال اور ہر منتظم کی رائے مدیروں کے انتخاب میں شامل ہوتی ہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آج تک کسی نے اپنی خدمات بطور مدیر یا ناظم "آفر" کی ہوں۔

عام طور پر ناظمین اور مدیرانِ اعلیٰ کا متفقہ فیصلہ ہوتا ہے۔ مدیر کی ضرورت محسوس ہو تو اس پر بحث ہوتی ہے، مختلف لوگوں کے نام پروپوز ہوتے ہیں، ان پر بحث ہوتی ہے وغیرہ پھر کسی پر سب اتفاق کرتے ہیں وغیرہ، مجوزہ مدیر سے رابطہ کر کے باقاعدہ منظوری لی جاتی ہے، وغیرہ۔پھر اس کا پبلک فورم پر اعلان کیا جاتا ہے وغیرہ۔

امید ہے 'وغیرہ' کا غیر ضروری استعمال آپ کی طبع پر گراں نہیں گزرے گا کہ میرے یہ بہت کام آ رہا ہے۔ :)
وارث
محفل کی انتظامیہ کا کیا سٹرکچر ہے اور مدیر اعلیٰ کون ہیں ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث
محفل کی انتظامیہ کا کیا سٹرکچر ہے اور مدیر اعلیٰ کون ہیں ؟
مدیر اعلیٰ سے مراد اگر سُپر موڈ ہیں تو وہ تو اس وقت شاید یاز صاحب ہیں اور شاید صدیقی صاحب بھی، مجھے صحیح علم نہیں۔

اور اگر اس سے مراد سُپر ایڈمن ہیں تو نبیل صاحب اور سعود صاحب ہیں، یہ مجھے کنفرم ہے۔ :)
 
میرا بھی تجربہ رہا ہے بطور منتظم کئی سال اور ہر منتظم کی رائے مدیروں کے انتخاب میں شامل ہوتی ہے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آج تک کسی نے اپنی خدمات بطور مدیر یا ناظم "آفر" کی ہوں۔
اس سے یاد آیا کہ کچھ عرصہ قبل کسی محفلین نے کافی پر مزاح انداز میں مدیر بننے کے لیے خود کو پیش کیا تھا۔ اب نام یاد نہیں آرہا۔
 
خیر جو بھی ہو، میرے لیے یہ نہایت دلچسپ مشاہدہ ہے کہ ایک پبلک فورم کے معاملات کو لے کر بھی کوئی اس قدر حساس ہوسکتا ہے۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
خیر جو بھی ہو، میرے لیے یہ نہایت دلچسپ مشاہدہ ہے کہ ایک پبلک فورم کے معاملات کو لے کر بھی کوئی اس قدر حساس ہوسکتا ہے۔ :)
عبید بھائی۔۔۔میں بھی مسلسل سب پڑھ رہا ہوں سارے مراسلے کسی بھی انفرادی مراسلے پر بات کرنے کی بجائے او ور آل صرف یہ کہونگا کے۔۔یہاں تنقیدی ، تعمیری،توصیفی، جو بھی بات ہو رہی ہےاس میں ایک چیز یقیناً مشترک ہے اور وہ ہے اس مستقل بنیادوں پر محفل کی بھلائی اور اردو کی ترقی اور ترویج۔۔۔اچھا لگا۔۔۔(y)
 
فرقان احمد

محفلین
اس لڑی میں بدقسمتی سے بحث کسی اور طرف نکل گئی۔ معاملہ یہ ہے کہ اردو محفل کی بزم ادب میں مدیر ہونے کے یہ معنی نہ ہیں کہ کسی ادبی میگزین کی ادارت کے لیے کسی فرد کا انتخاب کر لیا جائے اور مدیر سے اس نوعیت کی قابلیت کی توقع بھی نہیں رکھی جانی چاہیے۔ بزمِ ادب کی ادارت کے لیے نور سعدیہ بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔ امید ہے کہ وہ بزمِ ادب میں نئے سلسلے شروع کریں گے۔ نامناسب مراسلات کی کاٹ چھانٹ فرمائیں گی۔ محفلین کے غیر متعلقہ سیکشن میں ارسال کردہ مراسلات کو ان کے مطلوبہ ٹھکانوں تک پہنچائیں گی۔ بحث مباحثہ غلط رخ پر نکل گیا تو محفلین کو راہِ راست پر لانے کی تدابیر اختیار کریں گی۔ سب سے بڑھ کر یہ خلیل بھیا کا ہاتھ بھی بٹائیں گی۔ یقینی طور پر یہ ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت ہے جسے سراہا جانا چاہیے۔
 
آخری تدوین:
Top