۳۰ جنوری مہاتما گاندھی کے قتل کی تاریخ

گاندھی جی سے ہمدردی کے اظہار میں انہیں فرشتہ بنانے سے قبل، معتدل مزاج رکھنے والے گاندھی جی کے سیکولر دیش میں سمجھوتہ ایکسپریس، احمد آباد ، بابری مسجد اور کشمیر کے چشم کشا ابواب پر بھی سرسری نظر ڈال لی جائے
 
یاز

محفلین
بھگت سنگھ کے بارے میں کچھ مزید بتائیں

بہن جی۔ یہ موضوع ایک الگ سے دھاگے کا محتاج ہے۔ ان شاءاللہ جلد ہی اس کا کچھ کرتا ہوں۔ اگر ابھی نہ بھی ہوا تو تئیس مارچ (جو کہ بھگت سنگھ کی پھانسی کا دن تھا) کے نزدیک اس پہ کچھ لکھوں گا۔
 
یاز

محفلین
شکریہ سارہ کہ یہ موضوع چھیڑا۔ آزادی کی تاریخ کے بارے میں جب میں نے تفصیل سے پڑھا تو مہاتما گاندھی سے عقیدت مزید بڑھ گئی میری۔
درست حالات جاننے ہوں تو Larry Collins and Dominique Lapierre. کی کتاب فریڈم ایٹ مڈ نائٹ پڑھیں۔ مولانا آزاد کی کتاب India Wins Freedom کا مشورہ بھی دے سکتا تھا لیکن شاید اسے تعصب کی نظر سے دیکھا جاتا!!

شکریہ الف عین بھائی۔
ان سب کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد کا مارچ 1946 کا انٹرویو بھی پڑھنے کی چیز ہے۔ یہ انٹرویو انہوں نے مشہور صحافی آغا شورش کاشمیری کو دیا تھا، جو بعد میں انہوں نے اپنی کتاب "ابوالکلام آزاد" میں شائع کیا تھا۔ اسی انٹرویو کا انگریزی ترجمہ ایک انگریزی مجلے نے "دی مین ہو نیو دی فیوچر" کے عنوان سے چند سال پہلے اپنے ایک شمارے میں شامل کیا تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
مولانا آزاد کی جامع مسجد دہلی میں تقریر میں نے محفل میں بھی بہم کی تھی، لیکن اس دھاگے کو شاید مقفل کر دینا پڑا!!
 
ناصر رانا

محفلین
ا
شکریہ الف عین بھائی۔
ان سب کے ساتھ ساتھ مولانا آزاد کا مارچ 1946 کا انٹرویو بھی پڑھنے کی چیز ہے۔ یہ انٹرویو انہوں نے مشہور صحافی آغا شورش کاشمیری کو دیا تھا، جو بعد میں انہوں نے اپنی کتاب "ابوالکلام آزاد" میں شائع کیا تھا۔ اسی انٹرویو کا انگریزی ترجمہ ایک انگریزی مجلے نے "دی مین ہو نیو دی فیوچر" کے عنوان سے چند سال پہلے اپنے ایک شمارے میں شامل کیا تھا۔
اس انٹرویو کا کوئی لنک وغیرہ مل سکتا ہے؟
 
سارہ خان

محفلین
گاندھی جی سے ہمدردی کے اظہار میں انہیں فرشتہ بنانے سے قبل، معتدل مزاج رکھنے والے گاندھی جی کے سیکولر دیش میں سمجھوتہ ایکسپریس، احمد آباد ، بابری مسجد اور کشمیر کے چشم کشا ابواب پر بھی سرسری نظر ڈال لی جائے
ہم گاندھی جی کو فرشتہ نہیں بنا رہے۔۔ اختلافات اپنی جگہ۔۔ اچھائیوں کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہے۔۔۔ اور دیش کی بات نہیں ہو رہی یہاں ۔۔
 
یاز

محفلین
ا

اس انٹرویو کا کوئی لنک وغیرہ مل سکتا ہے؟

یہ انٹرویو انٹرنیٹ پہ مختلف جگہوں پہ دستیاب ہے۔ کافی جگہوں پہ یار لوگوں نے اس پہ تبصرہ کرتے ہوئے اس کو جھوٹ یا من گھڑت قرار دیا ہے۔ تاہم میرے خیال سے اس کے من گھڑت یا ترمیم شدہ ہونے کے امکانات اس لئے بہت ہیں کہ میرے پاس آغا شورش کاشمیری کی مذکورہ کتاب (ابوالکلام آزاد) اصل شکل میں بھی موجود ہے۔ اس میں بھی ہوبہو یہی بات چیت شامل ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس کتاب میں سے انٹرویو والے صفحے سکین کر کے شیئر کروں۔

فی الوقت اس کے انگریزی متن کے لئے درج ذیل لنکس سے رجوع کیجئے
http://defence.pk/threads/maulana-azad-man-who-knew-the-future-of-pakistan-before-its-creation.124980/

https://cmavj.wordpress.com/2012/04/01/abul-kalam-azads-predictions-about-pakistan-all-correct/
 
قطع نظر گاندھی کو پاکستان میں کیسے دیکھا جاتا ہے، گاندھی کے عدم تشدد کی پالیسی ایک ایسی پالیسی ہے جس کو سراہنا چاہیے۔
 
گاندھی جی سے ہمدردی کے اظہار میں انہیں فرشتہ بنانے سے قبل، معتدل مزاج رکھنے والے گاندھی جی کے سیکولر دیش میں سمجھوتہ ایکسپریس، احمد آباد ، بابری مسجد اور کشمیر کے چشم کشا ابواب پر بھی سرسری نظر ڈال لی جائے

اگر ٹھنڈے دل سے سوچا جاوے تو سمجھوتہ ایکسپریس، بابری مسجد، اور کشمیر کے ابواب تحریر کرنے کی ضرورت نہ پڑتی اگر گاندھی کے عدم تشدد کی پالیسی پر عمل کیا جاتا
 
اگر ٹھنڈے دل سے سوچا جاوے تو سمجھوتہ ایکسپریس، بابری مسجد، اور کشمیر کے ابواب تحریر کرنے کی ضرورت نہ پڑتی اگر گاندھی کے عدم تشدد کی پالیسی پر عمل کیا جاتا
میرے بھائی صاحب۔ آپ کی بات کی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کس طرف سے سوچا جاتا بھارتی کرنل پروہت اور بابری مسجد ڈھانے والوں اور احمد آباد میں زندہ جلانے والوں کی طرف سے سوچا جاتا یا پاکستانیوں کی طرف سے؟ میرا خیال ہے کہ ان سارے سانحوں میں مرنے والے تو صرف امن پسند اور غیر مسلح لوگ تھے۔
سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارت کا سفر کرنے والے جو پاکستانی شہید ہوئے تھے ، کیا وہ دہشت گردی کرنے گئے تھے؟
میرا خیال ہے کہ بھارتی حکمراں ہی گاندھی جی کا عدم تشدد کا فلسفہ بھولے ہیں
 
میرے بھائی صاحب۔ آپ کی بات کی کچھ سمجھ نہیں آئی کہ کس طرف سے سوچا جاتا بھارتی کرنل پروہت اور بابری مسجد ڈھانے والوں اور احمد آباد میں زندہ جلانے والوں کی طرف سے سوچا جاتا یا پاکستانیوں کی طرف سے؟ میرا خیال ہے کہ ان سارے انحوں میں مرنے والے تو امن پسند اور غیر مسلح لوگ تھے۔
سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارت کا سفر کرنے والے جو پاکستانی شہید ہوئے تھے ، کیا وہ دہشت گردی کرنے گئے تھے؟
میرا خیال ہے کہ بھارتی حکمراں ہی گاندھی جی کا عدم تشدد کا فلسفی بھولے ہیں

یہ بات درست ہے
 
سارہ خان

محفلین
مذکورہ تقریر ایک کتاب کا حصہ ہے جو یہاں پوسٹ ہوئی ہے
http://lib.bazmeurdu.net/برِّ-صغیر-کے-جدید-مسلم-مفکرین-اور-اُن-کی/
اس کے صفحہ نمبر 8 پر وہ تقریر دی گئی ہے
تقریر پڑھ کر تصویر کا دوسرا رخ بھی نظر آ رہا ہے ۔۔کچھ باتیں دل کو لگتی محسوس ہوئی ہیں ۔۔ لیکن حتمی رائے قائم کرنے کے لیے اس وقت کے حالات کے بارے میں جاننے کے لیے مزید مطالعے کی ضرورت ہے مجھے۔۔۔
 
Top