‏درود شریف کےاندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے۔

سیما علی

لائبریرین
‏درود شریف کےاندر ایک پورا نظام پوشیدہ ہے۔ہم اسے نظام محبت و رحمت کہہ سکتے ہیں
درودشریف پڑھتے ہی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ہے

مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں:

درودشریف پڑھنے والےنےاللہ تعالیٰ سےمحبت کا ثبوت دیا
کیونکہ درودشریف پڑھنےکا حکم اللہ نے دیا ہے

یہ ہوئی پہلی محبت

‏درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺسے محبت کا ایک حق ادا کیا۔یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ہے
جب تک رسول اللہﷺکی محبت ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ہو گی اسوقت تک ہمارا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔اعتبار والا ایمان وہی ہے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت سب سے بڑھ کر ہو
‏اپنے والدین،اولاد،مال اور اپنی جان سے بھی بڑھ کر۔ انسان کو جب کسی چیز کی سچی محبت ہوتی ہے تو وہ اس کا تذکرہ زیادہ کرتا ہے

ہمیں حضور اقدسﷺکی صحبت حاصل نہیں ہوئی مگر ہم آپﷺکی محبت تو پا سکتے ہیں
‏یہ محبت ہمیں جس قدر زیادہ نصیب ہو گی اسی قدر ہمارے دل میں آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا۔ درودشریف میں ایک بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ہے۔ تو یہ ہوئی دوسری محبت
ہم نے درود شریف پڑھا تو درودشریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا
‏فرشتوں کو درودشریف سے محبت ہے۔ اسکا ثبوت قرآن مجید میں موجود ہے۔ یہ ہوئی تیسری محبت

فرشتوں نے یہ درودشریف حضور اقدسﷺ تک درود پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا۔ آپﷺ اس صلوٰۃ و سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ہیں۔ سبحان اللہ!
‏آقاﷺ کا جواب،آپﷺ کی ہمارے لئے دعا رحمت اور ہمارے لئے سلام۔ یہ ہوئی پانچویں محبت۔۔
اب ان پانچ محبتوں کے بعد محبت کا اصل دور شروع ہوتا ہے،وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ توجہ خاص فرماتاھے اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتاھے
دس خاص رحمتوں کا نزول… دس درجات کی بلندی۔۔۔
‏ہم نےجیسے ہی کہا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-‏اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
تو زمین سےلےکر عرش تک زبردست نظام محبت و رحمت متحرک ہو گیا۔ جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی اسکا کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو حل نا ھو
 
سیما علی

لائبریرین
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-‏اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ
 
الشفاء

لائبریرین
اللٰھم صل علیٰ سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہ واصحابہ واہل بیتہ وازواجہ وذریتہ وعترتہ وامتہ وبارک وسلم۔۔
 
Top