حسان خان
لائبریرین
امریکی کمیشن کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی مذہب کی خلاف ورزیوں میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور امریکی حکومت پاکستان کو ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادیِ مذہب کی سنہ 2013 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں پر حملوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے خلاف منظم حملے کیے جا رہے ہیں اور حکومت ان کو تحفظ دینے میں ناکام رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں احمدیوں، عیسائیوں اور ہندؤوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکی کمیشن کے مطابق توہین مذہب کے قوانین کو غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں امریکی حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ امریکہ پاکستان پر آزادیِ مذہب کا احترام کرنے پر دباؤ ڈالے اور پاکستان کا نام ’خاص تشویش‘ والے ممالک کی فہرست میں شامل کرے۔
کمیشن نے مزید کہا ہے کہ یہ کمیشن سنہ 2002 سے امریکی حکومت سے سفارش کر رہا ہے کہ پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل کیا جائے لیکن ایسا نہیں کیا جاتا۔
کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا مذہبی آزادی کے حوالے سے ان ممالک میں بدترین ریکارڈ ہے جو ’خاص تشویش‘ والی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
ربط