’خفیہ ملاقات‘ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے سربراہ سعودی سرزمین پر

جاسم محمد

محفلین
’خفیہ ملاقات‘ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے سربراہ سعودی سرزمین پر
dw-news.png
ڈی ڈبلیو پیر 23 نومبر 2020 14:40

pic_1606124406_06e6f.jpg._3

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 نومبر 2020ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ یہ تاریخی ملاقات اتوار کو ہوئی اور اس کے لیے نیتن یاہو سعودی عرب گئے تھے، جو کسی اسرائیلی وزیر اعظم کا اس اسلامی ملک کا اولین دورہ ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹر کان کے ایک نمائندے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے تھے۔

اسی براڈکاسٹر نے اپنی رپورٹوں میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن بھی نیتن یاہو کے ہمراہ تھے اور یہ ملاقات سعودی شہر نیوم میں ہوئی۔
نیتن یاہو کی امریکا سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال نہ کرنے کی اپیل

ایران امریکا سے تعلقات بگاڑے یا سنوارے؟ داخلی سطح پر رائے منقسم

سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا، بیشتر ممالک خوش مگر فلسطین اور ایران نالاں

اس تاریخی دورے اور خفیہ ملاقات کے بارے میں رپورٹیں آج بروز پیر اسرائیل کے متعدد اخبارات میں چھپی ہیں۔

البتہ فوری طور پر نیتن یاہو کے دفتر سے اس کی تصدیق نہیں ہو پائی۔
حالیہ ماہ میں سعودی عرب کے دو اہم اتحادی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے۔ یہ سفارتی پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ثالثی میں ہوئی۔ امریکی اور اسرائیلی حکام کا دعوی ہے کہ کئی دیگر عرب ریاستیں بھی جلد ہی اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی ہیں۔

سعودی عرب نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر فی الحال تسلیم نہیں کیا اور سرکاری طور پر ریاض حکومت کا موقف اب بھی وہی ہے کہ اسرائیل کو اس وقت تک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا، جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا۔ لیکن ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ریاض کے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات و مکالمت جاری رہی ہیں۔

ع س / ع ا (اے ایف پی)
نیویارک ٹائمز
Israeli Reports Say Netanyahu Met Crown Prince, but Saudis Deny It
گارڈین:
Netanyahu holds secret meeting with Saudi crown prince
 

جاسم محمد

محفلین
اسرائیلی میڈیا کا وزیراعظم نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا دعویٰ
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2108487-naytanyahomeetmbs-1606129640-442-640x480.jpg

سعودی عرب، اسرائیل اور امریکا نے اس ملاقات کی نہ تو تردید کی اور نہ تصدیق۔ فوٹو: ٹویٹر

ریاض: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو، موساد کے چیف کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی موجودگی میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو ملک کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ غیر اعلانیہ طور پر سعودی عرب پہنچے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اسرائیلی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا اس غیر اعلانیہ ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھے جو اس وقت یورپ اور مشرق وسطیٰ کے 8 ممالک کے دورے پر ہیں۔

پانچ گھنٹے پر محیط اسرائیل اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کی ملاقات تبوک کے شہر نیوم میں ہوئی۔ اس سے کئی گھنٹے قبل امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ولی عہد سے ملاقات میں ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پروازوں کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 ڈاٹ کام‘ پر تل ابیب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی جیٹ طیارے گلف اسٹریم IV کی 5 بجکر 40 منٹ پر پرواز بھرنے اور سعودی شہر نیوم میں لینڈنگ اور 5 گھنٹے بعد اسی راستے سے تل ابیب واپسی کا ڈیٹا موجود ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات کے حوالے سے اسرائیل، سعودی عرب اور امریکا کی جانب سے نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے۔
 

Ali Baba

محفلین
ایران کے خلاف محاذ بنانے کے لیے سعودی، یہودی سے ملنے کو تیار ہیں۔ یہ مسلمانوں کی فی زمانہ حالت ہے ، اللہ کی لعنت ہی پڑنی ہے اور پڑ رہی ہے۔
 
Top