’سمت‘ شمارہ 12 کا اجراء

الف عین

لائبریرین
'سمت' کا بارھواں شمارہ ایک نئی آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہو چکا ہے۔ اس بار اس کا مستقر بھی نیا ہے اور مدیر معاون اور ویب استاد سعود عالم (ابنِ سعید) کی محنت کا جیتا جاگتا ثبوت:

http://samt.heroku.com

اس جگہ کوئی اشتہار بھی قاری کو تنگ نہیں کرے گا۔

اس بار کے مشمولات:

دو عدد گوشے:

گوشہ۔1،علی ظہیر۔

مضمون/تبصرہ: قدیر زماں

علی ظہیر کے دو مضامین: 'جدیدت اور مخدوم' اور خاکہ 'مجتبیٰ حسین'

شاعری میں علی ظہیر کی ۶ نظمیں، ۵ غزلیں

گوشہ۔2: خاور چودھری

دکھ میں گُندھے ہوئے کالم۔ خاور چودھری کے کالموں پر مضمون

چیخوں میں دبی آواز: خاور کے افسانوں کے مجموعے کا مطالعہ

ہائیکونگاری کے تسلسل میں 'ٹھنڈاسورج'۔ خاور کے ہائیکو کی تجزیہ

حضرو کاسقراط۔ خاور کی 'ورسٹائل' شخصیت کا احاطہ

خاور چودھری کے دوہے

خاور چودھری کے ہائیکو

خاور چودھری کے ماہیے

خاور چودھری کا مضمون۔ 'تذکرہ محسن بھوپالی کا'

خاور چودھری کی دو کہانیاں: بوڑھا د رخت' اور 'سانسوں کی مالا'

دیگر مشمولات:

حمد: افتخار راغب

نعتیہ نظم: اطیب اعجاز

مضامین:

'اندازِ بیاں اور' (راجہ مہدی علی خاں ) میری نظر میں۔ وزیر آغا

پاکستان کی چار معتبر آوازیں ۔۱۔ علیم صبا نویدی

اِقبال اور ہم۔ رحمت یوسف زئی

کہانیاں:

چڑی کی بیگم: دیپک بدکی

بُو: ڈاکتر بلند اقبال

مائل بکرم راتیں۔۔ اعجاز عبید کے ناولٹ کی قسط اول

مصاحبہ:

مہرافشاں فاروقی سے ایک گفتگو، ترجمہ

مطالعہ:

یوسف ناظم، طنز و مزاح اور 'جاتے جاتے'۔ پتوفیسر خلیل احمد بیگ

شاعر تیز رو: ڈاکٹر مسعود جعفری

نظمیں:

رؤف خیر، انوپا، اندر سروپ ناداں، نگہت نسیم اور ابنِ سعید

غزلیں:

رئیس الدین رئیس ،اطیب اعجاز، سید اعجاز شاہین، محمود احمد غزنی، محمود احمد غزنی، افتخار راغب، ثنا اللہ ظہیر، محمد احمد، اعجاز عبید

مزاح: بس کہ دشوار ہے: محمد احمد

تبصرہ جات:

'طائر لاہوتی' کی طائرانہ نظر

'ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو'

'شاخِ گل' بچوں کی منظومات

رسالہ 'نئی کتاب'

شعر و حکمت۔ دور سوم کتاب ۔

پڑھ کر اپنی رائے سے ضرور نوازیں

////
یہ پیغام سات جولائی کی رات کو ہی پوسٹ کیا تھا اور اس کے بعد لاگ آف کر دیا تھا۔ ابھی سعود نے ذ پ میں بتایا کہ یہاں‌پوسٹ ہی نہیں ہوا!!!!
ادھر کوئی پیغام دو دو بار پوسٹ ہو رہے ہیں۔ پوسٹ ہو جاتا پے لیکن محفل کہتی ہے کہ کچھ سیکنڈ کے بعد پوسٹ کریں۔ اور ھب دوبارہ بھیجیں‘ کا بٹن دباتا ہوں تو دوسری بار پوسٹ ہو جاتا ہے۔ اور یہ پہیغام پوسٹ ہی نہیں ہوا۔ محفل کے اپنے مسائل، دفتر میں بجلی، اور گھر میں انٹر نیٹ (رات کو نہیں تھا نیٹ) ان سب عوامل کی وجہ سے محفل میں کچھ پوسٹ کرنا یا پیغامات کی تلاش بھی مشکل ہو رہی ہے۔ خیر یہ شکایت کی فورم نہیں
/////
 
ربط لنک منقطع ہو گیا ہے۔ برمیان میں ایک عدد سپیس آگیا ہے۔ اسے درست فرما لیں۔

سمت 12

از راہ مہربانی احباب اس میں www کا اضافہ نہ کریں۔

والسلام!
 
سعود بھائی! یہ کسی سی۔ایم۔ایس کا استعمال ہے یا آپ نے ویب پیج خود ڈیولپ کیا ہے؟ اچھا لگ رہا ہے شمارے کے لیے۔

کسی سی ایم ایس کا استعمال نہیں کیا ہے عمار بھائی۔
اسکریچ سے کوڈنگ کی ہے۔
فریم ورک روبی آن ریلس کا ہے۔
اور ٹیمپلیٹ کے بارے میں یہ بتا دوں کہ کچھ عرصہ قبل اپنا بنایا ہوا ایک ویب ٹیمپلیٹ "شبیہہ" کے نام سے محفل میں جاری کیا تھا۔ یہ اسی کی کسٹمائزڈ شکل ہے۔ (میں نے تکلفاً اس ٹیمپلیٹ کو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں اپلوڈ نہیں کیا تھا۔ ان دنوں میں نیا نیا تھا) :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اعجاز عبید صاحب

سمت کا نیا شمارہ اچھا لگا، ابھی صرف سرسری ہی دیکھا ہے ذرا فرصت ملے تو تفصیلی مطالعہ بھی کروں گا۔ اس شمارے ہیں آپ نے خاکسار کانام بھی شامل کیا ہے ۔ جس کے لئے ممنون ہوں۔

سعود بھائی آپ کی محنت کو نہ سراہنا بھی مناسب نہیں، سو آپ کو بھی اور اعجاز صاحب کو بھی اس عمدہ کاوش پر مبارکباد قبول ہو۔
 
اب کر دو سعود اس ٹمپلیٹ کو یہاں مہیا۔

چاچو ابھی میں تلاش کرنے لگا تو پتہ چلا کہ "شبیہہ" کے اجرا کا دھاگہ کہیں دکھائی نہیں دے رہا۔ ممکن ہے کسی وقت ادارت کی نذر ہو گیا ہو۔ ویسے میں غلطی نہیں کر رہا تو ابھی کل ہی میری نظروں سے وہ دھاگہ گذرا ہے۔
 
چاچو نے اس شمارے میں مجھے جو عزت بخشی ہے وہ تشکر سے چکائی نہیں جا سکتی۔

اداریے کے اولین پیراگراف میں "معاون مدیر" اور "ویب استاد" کے خطاب سے نوازا۔ نیز میری ایک عدد تک بندی "کتاب کی واپسی" کو اشعار کے زمرے میں جگہ دی۔ اس کے علاوہ جہاں کہیں بھی سمت 12 کا نام آتا ہے وہاں میرا نام ضرور شامل کرتے ہیں۔ اور مزید محبتوں سے مقروض کرتے چلے جاتے ہیں۔

ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ادنیٰ سے کام کو اس درجہ سراہا۔

والسلام!

--
سعود ابن سعید
 

خاورچودھری

محفلین
بلاشبہ سمت اس بات مواد اور حسن کے اعتبار سے دل کش ہے۔ میرا حوالے سے گوشہ شامل کر کے اعجاز عبید صاحب نے اپنا اسیر کر لیا ہے۔ سعود آپ بھی محترم اعجاز کے ساتھ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
 

خاورچودھری

محفلین
چاچو نے اس شمارے میں مجھے جو عزت بخشی ہے وہ تشکر سے چکائی نہیں جا سکتی۔

اداریے کے اولین پیراگراف میں "معاون مدیر" اور "ویب استاد" کے خطاب سے نوازا۔ نیز میری ایک عدد تک بندی "کتاب کی واپسی" کو اشعار کے زمرے میں جگہ دی۔ اس کے علاوہ جہاں کہیں بھی سمت 12 کا نام آتا ہے وہاں میرا نام ضرور شامل کرتے ہیں۔ اور مزید محبتوں سے مقروض کرتے چلے جاتے ہیں۔

ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے ادنیٰ سے کام کو اس درجہ سراہا۔

والسلام!

--
سعود ابن سعید

سعود
میں‌یہاں‌سے ایک ہفت روزہ اخبار ’’ تیسرا رُخ ‘‘ کے نام سے شائع کر رہا ہوں۔ اس کی ویب نہیں‌ہے بنانے کے سلسلے میں آپ راہنمائی کر سکتے ہیں یا بنانے میں مدد؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
خاور چوہدری، اب سعید اس معاملے میں آپ کی رہنمائی ضرور کریں گے۔ موقعے کا فائدہ اٹھا کر میں بھی ایک تجویز پیش کیے دیتا ہوں۔ :) میری دانست میں ورڈپریس کے ذریعے بھی ایک جریدے کی اچھی سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ اگرچہ ورڈپریس کو بلاگ پبلش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کی کچھ میگزین ٹیمپلیٹس بھی موجود ہیں جن کے ذریعے ورڈپریس کو ایک جریدہ پبلش کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خاور۔ سعود نے نئی ملازمت پرسوں سے ہی جائن کی ہے میری دہلی سے روانگی کے اگلے ہی دن۔ اور اب وہ مصروف ہو گئے ہیں کہ میں ’سمت‘ کے لئے ہی پریشان ہوں کہ اگلے شمارے کے لئے وہ کتنا وقت دے سکیں گے۔ بہر حال وہ آئیں تو آپ کو درست جواب دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب۔ آپ کو بھی میں کسی سی ایم ایس کے استعمال کا مشورہ دوں گا۔ سادہ ایچ ٹی ایم ایل کے استعمال سے flexibility تو حاصل ہوتی ہے لیکن اس میں کام زیادہ ہوتا ہے۔ بہرحال یہ صرف میری رائے ہے۔ دیکھتے ہیں کہ ابن سعید اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
استادِ محترم سمت بہت اچھا جا رہا ہے کیا یہ ممکن ہے اس کو کتابی شکل میں بھی شائع کیا جائے تین ماہ بعد یا ایک ماہ بعد مشکل یہ ہے کہ آپ انڈیا میں ہیں اور ہم پاکستان میں ورنہ میں آپ سے یہ کام کروا ہی لیتا
 
Top