’سمت‘ کے شمارہ چالیس کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزان گرامی

’سمت‘ کا تازہ شمارہ، شمارہ چالیس، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۱۸ء حاضر ہے

تازہ شمارہ - سَمت

اس شمارے کے مشمولاتَ

عقیدت
سلام ۔۔۔ علامہ ماہر القادری

یاد رفتگاں
گوپال داس نیرج کی غزلیں
میرا شہر سیال کوٹ ۔۔۔ کلدیپ نیئر
دوزخی ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی

گاہے گاہے باز خواں ۔۔۔۔۔
منٹو اور فلم ’’مرزا غالب‘‘ ۔۔۔ پرویز انجم

مانگے کا اجالا
چلو بھر پانی، چلو بھر خون ۔۔۔ نارائن گنیش گورے/ عامر صدیقی

مضامین
مسعود حسین خاں کی خاکہ نگاری ۔۔۔ پوفیسر مرزا خلیل احمد بیگ
فضیل جعفری: صبح تک ہم رات کا۔۔۔۔۔۔۔ غلام ابن سلطان
سائنسی عہد کا نیا لہجہ: ذیشان ساجد ۔۔۔ صدف اقبال
سیفی فریدآبادی اور قرآنی تلمیحات ۔۔۔ عامر صدیقی

نظمیں
دو نظمیں ۔۔۔ سبین علی
چار نظمیں ۔۔۔ عارفہ شہزاد

افسانے
لذّت ۔۔۔ ایم مبین
نئی ماں ۔۔۔ دیوی ناگرانی
مردانگی ۔۔۔ داؤد کاکڑ
عِوض۔۔ پھول کا ۔۔۔ حنیف سید

غزلیں
ڈاکٹر وقار خان
جلیل حیدر لاشاری
جاناں ملک
عاطف چودھری
نوشین عبد الحق

انشائیہ
ووٹ کا ویٹ ۔۔۔ نسترن احسن فتیحی

کتابوں کی باتیں
تخلیقی زاویے ۔ علم الدین غازی ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا
کایستھ خاندان کی داستان ۔۔۔ ڈاکٹر نارائن راج

اعجاز عبید
 
محمداحمد

لائبریرین
اعجاز صاحب، اگر سمت کے گذشتہ شمارے پی ڈی ایف کے ساتھ ساتھ ای پب یا کسی اور ٹیکسٹ فارمیٹ میں مل سکیں تو پڑھنے میں اور بھی آسانی رہے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پھر نیا شمارہ لے کر حاضر ہوں۔ اور اس شمارے کے ساتھ ’سمت‘ کے تیرہ سال مکمل ہو رہے ہیں۔ قارئین کو بھی یہ وقوعہ مبارک ہو۔

اس عرصے کو مڑ کر دیکھتا ہوں تو یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ اب اس جریدے کی ضرورت نہیں رہی۔ نومبر ۲۰۰۵ء میں جب اس کا پہلا شمارہ شائع کیا تھا، اس وقت مقصد تھا کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو تحریر (یونی کوڈ) کو عام کیا جائے، کہ اس وقت تو اکا دکا ویب سائٹس کو چھوڑ کر ’اردو‘ کہی جانے والی ساری ہی ویب سائٹس تصویروں پر منحصر تھیں۔ دھیرے دھیرے اس کارواں میں لوگ شامل ہوتے گئے اور اگرچہ پہلے دس سالوں میں بھی احباب کو یہ خوش گوار حیرت ہوتی تھی کہ کمپیوٹر پر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے!! لیکن اس کے بعد۔۔۔۔ سمارٹ فونس کے عام ہونے نے صحیح معنوں میں انقلاب لا دیا۔ ایک طرف سوشل میڈیا۔۔ فیس بک، ٹوئیٹر، واٹس ایپ روز بروز مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتے رہے، تو دوسری طرف اینڈرائڈ فونس میں اردو کی بآسانی شمولیت اور آسان استعمال کے باعث تحریری اردو یعنی یونیکوڈ کا استعمال دن دونی رات چوگنی ترقی کرتا رہا۔ اور پھر گوگل کے نوٹو نستعلیق فانٹ نے نستعلیق اردو کو بھی انٹر نیٹ پر ترسیل عام میں اضافہ کیا۔ اب اکثر اردو کی ویب سائٹس اسی نستعلیق خوبصورتی کے ساتھ سمارٹ فونوں میں بھی نظر آتی ہیں۔

ادھر گوگل نے ہی تصویری اردو سے بنی پی ڈی ایف فائلوں کو اردو تحریر میں بدلنے کا (تکنیکی اصطلاح میں Optical Character Recognition OCR) کافی حد تک کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اب تلاش کے نتائج میں پی ڈی ایف فائلوں کے بھی روابط مل جاتے ہیں، یعنی ان میں بھی تلاش ممکن ہو گئی ہے!!

الحمد للہ، اب اردو کی جو صورت حال ہے، وہ اتنی امید افزا ہو گئی ہے کہ ’سمت‘ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ کیا خیال ہے؟ اسے بند کر دیا جائے؟

اس سہ ماہی میں بھی کئی دئے بجھ گئے ہیں اور تاریکی اور بڑھ گئی ہے۔ ہروفیسر سلیمان اطہر جاوید، اردو انگریزی صحافی کلدیپ نیّر اور ہندی شاعر گوپال داس نیرج کی رحلت نے اردو دنیا کو بھی سوگوار کر دیا ہے۔

ا۔ ع

میرا خیال ہے کہ جب تک ممکن ہو ، سمت جاری ہو تا رہنا چاہیے۔ اس بات کا البتہ مجھے ادراک ہے کہ یہ آسان کام نہیں ہے اور مجھ ایسے نالائق اب تک آپ کا ہاتھ بٹانے کے بجائے صرف فرمائشیں کرنے تک محدود رہے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرا بھی یہی خیال ہے کہ سمت کو جاری رہنا چاہیے۔
میں خود بھی شرمندہ ہوں۔
اس شرمندگی کو دور کرتی ہوں ان شاءاللہ۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ای پب اور کنڈل فارمیٹ میں ای بکس بنا تو سکتا ہوں لیکن ورڈ پریس کی جس تھیم میں سمت ہے، اس میں کسی اور فارمیٹ کی جگہ ہی نہیں۔ ہاں شمارے کے اداریے کے کمنٹ کے طور پر اس کے لنکس دیے جا سکتے ہیں
 
بہت شکریہ!

ایسا بھی ہو جائے تو کافی رہے گا۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
علامہ ماہر القادری کا "سلام" پڑھا۔
سبحان اللہ!
یہ سلام پڑھتے ہیں تو ساتھ ساتھ کانوں میں بھی اسی لے میں گونجتا ہے جس لے میں بچپن سے سن رہے ہیں۔
سبحان اللہ!
 
جاسمن

لائبریرین
میرا شہر سیال کوٹ ۔۔۔ کلدیپ نیئر
یہ مضمون سیالکوٹ پہ لکھا گیا ہے لیکن اس میں پارٹیشن کے واقعات ہیں۔ عنوان سے مضمون کی مناسبت نہیں ہے گویا۔ ربط کی بھی کمی ہے۔ جابجا خلا نظر آتے ہیں۔ تحریر میں تاثر کی کمی مزید خلا کا باعث بنتی ہے۔ طرزِ تحریر مشینی سا ہے۔
مجموعی لحاظ سے یہ آپ بیتی متاثر کن نہیں ہے۔
 
محمد وارث

یہ مضمون اصل میں ان کی آپ بیتی Beyond the Lines میں چند سطروں یا صفحوں کا ترجمہ ہے اور کتاب میں مختلف جگہوں سے لیا گیا ہے۔ اصل کتاب میں انہوں نے سیالکوٹ کے بارے میں مزید تفصیلات لکھی ہیں، ان کے والد یہاں کے اچھے خاصے معروف ڈاکٹر تھے اور ان کا گھر علامہ اقبال کے گھر کے پاس ہی تھا۔ انہوں نے علامہ کے گھر جا کر ان کی زیارت بھی کی تھی اور کچھ اچھا تاثر لے کر واپس نہیں آئے تھے، تہواروں کو مل جل کر منانا اور ایک بزرگ کی قبر کی حفاظت جو ان کے گھر کے احاطے میں تھی اور مزید اس قسم کی تفصیلات جو کتاب میں تو ہیں لیکن مضمون میں نہیں ہیں۔
 
میں نےمذکورہ کتاب پچھلے سال پڑھی تھی، اس صفحے پر اس بارے میں دو تین پوسٹس موجود ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
یہ مضمون اصل میں ان کی آپ بیتی Beyond the Lines میں چند سطروں یا صفحوں کا ترجمہ ہے اور کتاب میں مختلف جگہوں سے لیا گیا ہے۔ اصل کتاب میں انہوں نے سیالکوٹ کے بارے میں مزید تفصیلات لکھی ہیں، ان کے والد یہاں کے اچھے خاصے معروف ڈاکٹر تھے اور ان کا گھر علامہ اقبال کے گھر کے پاس ہی تھا۔ انہوں نے علامہ کے گھر جا کر ان کی زیارت بھی کی تھی اور کچھ اچھا تاثر لے کر واپس نہیں آئے تھے، تہواروں کو مل جل کر منانا اور ایک بزرگ کی قبر کی حفاظت جو ان کے گھر کے احاطے میں تھی اور مزید اس قسم کی تفصیلات جو کتاب میں تو ہیں لیکن مضمون میں نہیں ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ کتاب پڑھنی چاہیے:)
 
جاسمن

لائبریرین
دوزخی ۔۔۔ مشرف عالم ذوقی
مجھے یہ مضون اچھا لگا۔ عصمت چغتائی کے دوزخی سے کچھ کچھ متاثر۔ آغاز و انجام کو آپس میں مربوط کرنے کی کوشش بھی خوب ہے۔ حقیقت پسندی سے ایک "انسان” کا خاکہ ہے نہ کہ فرشتہ کا۔
مزے کی بات یہ کہ یادوجی کی شخصیت کے دونوں پہلو کیسے اک دوجے کے متضاد نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ تضاد تو ہمیں ہر انسان کی شخصت میں کم یا زیادہ ضرور نظر آتا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
منٹو اور فلم ’’مرزا غالب‘‘ ۔۔۔ پرویز انجم
پرویز انجم کا یہ تحقیقی مضمون بہت عرق ریزی سے لکھا گیا ہے۔ قاری اس مضمون کے ذریعہ منٹو کی ایک اور صلاحیت/کارنامے سے روشناس ہوتا ہے۔ میں نے خود مرزا غالب نامی فلم نہیں دیکھی لیکن یہاں اس طرح تصویر کھینچی گئی ہے کہ اسے دیکھنے کا اشتیاق پیدا ہوتا ہے۔
بہت جامع مضمون ہے۔ کسی پہلو سے تشنگی محسوس نہیں ہوتی۔
آخری جملہ دل میں ایک کسک سی پیدا کرتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
مانگے کا اجالا
چلو بھر پانی، چلو بھر خون ۔۔۔ نارائن گنیش گورے/ عامر صدیقی
آہ!
نارائن گنیش گورے کی کہانی کا اردو ترجمہ عامر صدیقی نے کیا ہے۔
ایک چھوٹے سے معمولی واقعہ سے پوری ایک کہانی بُننا اور اس ایک کہانی میں ساری کہانیاں بیان کردینا ایک بہت بڑی صفت ہے۔
شروع میں ریل گاڑی کے ڈبہ میں بیٹھے مسافروں کی نفسیات بہت باریک بینی سے بیان کی گئی ہے۔ واقعی ایسا ہی ہوتا ہے۔
"یہ شیر ہے” اسے پڑھ کے بہت ہنسی آئی۔ شروع کے منظر میں محبت و ایثار کے خوبصورت احساس میں گندھے ماحول سے آخری منظر تک۔۔۔۔۔۔ لکھاری نے قاری کو جیسے نفرت کے الاؤ میں لا پھینکا۔کتنی دیر تک ہم اس شاک سے باہر نہیں نکل پاتے۔
کہانی کی بنت بہت خوبصورت ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مجھے اپنے تبصرے پڑھ کے ہنسی آرہی ہے ایسے لگ رہا ہے جیسے کسی بڑے تنقید نگار کے پاس تبصرے کے لیےکتابیں آئی ہوئی ہیں اور وہ بڑے مدبرانہ انداز سے تبصرے فرما رہا ہے۔:)
محترم استادِ گرامی کی متفق کی ریٹنگ میرے لیے راحت اور عزت افزائی ہے۔
 
اسد

محفلین
ای پب اور کنڈل فارمیٹ میں ای بکس بنا تو سکتا ہوں لیکن ورڈ پریس کی جس تھیم میں سمت ہے، اس میں کسی اور فارمیٹ کی جگہ ہی نہیں۔ ہاں شمارے کے اداریے کے کمنٹ کے طور پر اس کے لنکس دیے جا سکتے ہیں
ورڈپریس میں پی ڈی ایف فائلوں کی طرح ای پب اور کنڈل فائلیں اپلوڈ نہیں کی جا سکتیں، اس کے لیے کوئی پلگ ان استعمال کرنا پڑتا ہے۔
اگر آپ چاہیں تو Allow ePUB and MOBI formats upload نامی پلگ ان استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ پلگ ان انسٹال ہونے کے بعد ای پب اور کنڈل کی مائم ٹائپ شامل کر دیتا ہے اور یہ فائلیں میڈیا لائبریری میں اپلوڈ کی جا سکتی ہیں۔
 
Top