’شہنشاہ‘ کی بجائے ’کنگ خان‘

پاکستانی

محفلین
دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ٹی وی شو ’ہو وانٹس ٹو بی آ ملینئر‘ کی طرز پر بنايا گیا ہندوستانی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ اب بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بجائے کنگ خان شاہ رخ خان پیش کریں گے۔

سٹار گروپ کے سی ائی اؤ سمیر نائر نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ کون بنےگا کروڑ تپی یعنی کے بی سی اب شاہ رخ پیش کريں گے۔

مسٹر نائر نے امید ظاہر کی کہ شاہ رخ ایک نئے انداز میں یہ پروگرام پیش کريں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’شاہ رخ ایک سپر سٹار ہیں اور وہ شو کے دوران اپنا جادو ضرور جگائيں گے۔‘

اس معاملے میں شاہ رخ خان کے ترجمان نے بتایا کہ شاہ رخ خان یہ پروگرام پیش کرنے والے ہيں اور یہ ان کے لئے ایک بڑی ذمے داری ہوگی۔
مسٹر نائر نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ نے امیتابھ کی جگہ نہیں لی ہے بلکہ یہ پروگرام ایک مثال ہے جو اب ایک شخص کے ہاتھوں سے دوسرے کے ہاتھ میں گئی ہے۔



خبر کی مزید تفصیل
 
Top