’عورتوں کوزندہ دفن کرنا روایات کی پاسداری‘

ساجداقبال

محفلین
یہ یزیدی فرقہ یا مذہب کونسا ہے قیصرانی ؟ میں پہلی دفعہ سن رہا ہوں
اور اگر ایسا ہے تو کم از کم یہ عراق نہیں لگتا اور نہ وہاں شعیوں اور سنیوں کے علاوہ کوئی اتنی جراءت رکھتا ہے کہ اس طرح سے سر عام کسی کو پتھروں سے ہلاک کر دے ۔۔ تاہم آوازوں سے یہ کم از کم عربی نہیں لگتی اور عراق میں عربی بولی جاتی ہے ۔۔۔
خیر جو بھی ہیں ان کے لیئے یقیننا زرقاوی شہید یا نیٹو کی دعا کی جا سکتی ہے
وسلام
یہ کردستان ہے اور بولی جانے والی زبان کردش ہے۔ واقعہ اوپر جو قیصرانی نے بتایا ہے وہی ہے۔
 

نوید صادق

محفلین
بلوچستان:دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد


بلوچستان کے شہر نصیرآباد میں سیاہ کاری کے الزام میں ’زندہ دفن‘ کی جانے والی دو لڑکیوں کی لاشیں قبرکشائی کے بعد نکال لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں اور انھیں کفن کے بغیر دفنایا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیر آباد شبیر احمد شیخ نے بتایا ہے کہ قبریں لڑکیوں کے آبائی گاؤں بابا کوٹ سے دس کلومیٹر دور تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں، پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی ہے جہاں سے دو لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں اور ان لاشوں پر گولیوں کے نشان تھے۔


شبیر احمد شیخ نے بتایا ہے کہ لڑکیوں کو بغیر کفن کے سادہ کپڑوں میں دفن کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان لڑکیوں کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے کیونکہ اس طرح کے واقعات میں لاش کو کفن میں دفن نہیں کیا جاتا ہے۔

مقامی صحافی ہاشم بلوچ نے بتایا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ بات سامنے آئی تھی کہ پانچ خواتین کو زندہ جلا کر دفن کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے نے بتایا کہ یہ پانچ خواتین نہیں تھیں بلکہ تین خواتین تھیں جنھیں قتل کیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں کل یعنی سوموار کے روز اس واقعہ کی مذمت کی گئی تھی لیکن بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔

مخلوط حکومت میں شامل بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماسینیٹر اسراراللہ زہری نے قتل کے اس واقعہ کو بلوچ روایات قرار دیا ہے۔

عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
 

نوید صادق

محفلین
ویسے آج ہمارے وزیراعظم نے اس واقعے پر رنج کا اظہار بھی فرمایا ہے۔ (صرف رنج)
یہ ہمارے منتخب کردہ ہیں۔ اللہ رحم فرمائے۔
 
بابائے قوم محمد علی جناح کی سب سے بڑی صلاحیت یہ تھی کہ وہ ایک اعلی تعلیم یافتہ شخص تھے۔
امریکہ کا امیدوار پریزیڈینٹ اوباما ہارورڈ سے قانون کی ڈگری رکھتا ہے۔
امریکی سینیٹ میں کوئی سینیٹر غیر تعلیم یافتہ نہیں ہے۔
پاکستان کی سینیٹ میں اور قومی اسمبلی میں ایسا کیوں ہے کہ غیر تعلیم یافتہ لوگ ووٹ پاتے ہیں؟
غیر تعلیم یافتہ افراد سے کیا توقع کی جاسکتی ہے ؟‌

اس سلسلے میں ایک تحریک میری نظر میں آئی ہے وہ ہے یوتھ پارلیمنٹ آف پاکستان۔ اگر مناسب لیڈر شپ پیدا کی جائے تو یقیناً ایک تعلیم یافتہ پارلیمینٹ ایک غیر تعلیم یافتہ پارلیمینٹ کی جگہ لے سکتی ہے ۔ ایک دن ۔

http://www.youthparliament.org.pk/
والسلام
 

طالوت

محفلین
یہ کردستان ہے اور بولی جانے والی زبان کردش ہے۔ واقعہ اوپر جو قیصرانی نے بتایا ہے وہی ہے۔

کردستان کا وجود تو ابھی غالبا کہیں نہیں دنیا میں ، کیونکہ کرد قوم ترکی ، عراق اور ایران کے سرحدی علاقوں میں رہتے ہیں ۔۔۔ اور کردستان نامی وطن حاصل کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں ۔۔۔
وسلام
 

خرم

محفلین
وہ جو جہاد کے نام لیوا ہیں، ان میں سے کوئی دکھائی نہیں‌پڑا ابھی تلک۔ کیا اس معاملہ میں بھی کسی جہاد کا حکم لگتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی نہیں جہاد اسی وقت واجب ہوتا ہے جب کوئی عورت وزیر بن جاتی ہے، اس وقت مولوی سرور جیسے کوئی مذہبی جنونی قاتل کو اپنا جذبہ جہاد دکھانے کا موقع مل جاتا ہے۔ باقی جہاں اس معاشرے میں پنچایتیں کسی عورت کو پانچ مردوں کو ریپ کے لیے حوالے کر سکتی ہیں وہاں قبائلی روایات کی پاسداری کے لیے انہیں زندہ دقن کرنا بھی معمول کی بات ہوگی۔ مذہبی طبقے کو اس سے کوئی سروکار نہیں، ان کی غیرت تو ان روایات کا دفاع کرنے کے لیے جاگتی ہے جن میں عورتوں کو منحوس، شیطانی اور فتنہ قرار دیا جاتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
اسلام کو مولویوں نے جس طرح اپنے مذہوم ارادوں کے لیئے استعمال کیا ہے ۔ اس کی ایک جھلک فاروق سرور خاں صاحب نے دکھائی تھی ۔ جس پر مولویوں اور مولوی نوازوں کی ایک غفیر طوفان یہاں امڈ آیا تھا ۔ مگر پہلے بھی اور اب بھی اس طرح واقعات پر ان کے ردعمل میں ذرا سا بھی احساسِ ندامت کا ذرا سا بھی شائبہ ہو کہیں نظر نہیں آتا ۔ اور پھر ڈھٹائی سے اپنے خود ساختہ نظریات کا دفاع بھی بے ضمیری سے کرتے نظر آتے ہیں ۔
 
عموماً ہم بحث کے دوران صرف اور صرف تفصیلات میں‌ہی کھوئے رہے ہیں ۔

مجے رسول اللہ صلعم کی کسی حدیث سے کبھی بھی انکار نہیں رہا ۔ لیکن مولویوں نے رسول اللہ سے جو خلاف قرآن روایات منسوب کی ہیں وہ تمام کی تمام زن زر اور زمین (حکومت) کی لالچ میں ہیں۔

ان بے معانی اصولوں اور خلاف قرآن روایتوں کے ذریعے عورتوں کےحقوق غصب کرنا ، ان کی مرضی کے خلاف شادیاں کرنا، ان پر بے حد ظلم کرنا ، اپنی نوکر عورت کو اپنی ہوس کا شکار اسلام کا نام لے کر بنانا بہت ہی عام جرائم ہیں جو مولویوں سے سر زد ہوتے ہیں۔ ان لوگوں نے کم تعلیم یافتہ لوگوں کو غیرت اور عزت کے نام پر جو غیر اسلامی اصول دئے ہیں ان کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ عورتوں کی تجارت تو ایک طرف ان کو قتل کرنا بھی قابل عزت سمجھتے ہیں۔

ایک عورت کا حق ہے کہ وہ عزت سے سر اٹھا کر جیئے ، تعلیم حاصل کرے ، ترقی کرے اور اپنی پسند سے شادی کرے۔ اپنا خاندان بنائے ، اپنے بچوں کی تربیت کرے اور معاشرہ اور ملک کی تعمیر میں اپنا بہترین کردار ادا کرے نہ کہ ایسا ہو کہ اپنی کسی خواہش کے جواب میں بے عزت ہو، یا قتل ہو جائے۔

والسلام
 

طالوت

محفلین
لیجئے کردستان کا نقشہ ملاحظہ کیجئے۔

شکریہ لیکن میرا کہنا تھا کہ ملک کردستان کا وجود ابھی تک دنیا پر نہیں ۔۔ یہ خیالی نقشہ ہے جو ترکی ، عراق ، شام، اور ایران میں تقسیم کیے جانے والے کردستان صوبے کا ہو سکتا ہے ۔۔۔۔
 

خرم

محفلین
چلو جی بات کردستان پر پہنچ کر انجام کو پہنچی۔ وہ عورتیں بچاریاں اپنی جان سے گئیں اس حق کے لئے آواز اٹھانے کی پاداش میں جو انہیں اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے۔ کوئی ظالمان ان کا مقدمہ نہیں لڑے گا کوئی ملا ان کی حمایت میں آواز نہیں اٹھائے گا کہ اس سارے عمل میں کوشش سے بھی امریکہ کا نام نہیں لگ سکتا اور نہ تو مشہوری ہو سکتی ہے اور نہ پیسے ملیں گے۔ یہ ہے حقیقت ان کے فساد کی جسے یہ جہاد کہہ کر مارکیٹ کرتےہیں۔
اور میرے وطن کے غیرت مندوں کی خیر کہ غیرت کے نام پر اپنی غیرت کو قتل کرتے ہیں اور پھر دعوٰی کہ امریکہ سے بھڑ جائیں گے۔ او ظالمو تم تو اپنی ماؤں بہنوں کو انصاف نہیں دے سکتے، کسی اور سے کیا اچھا کرلو گے اور کیوں اتریں گے فرشتے تیری نصرت کو قطار اندر قطار؟
لیکن خیر امریکہ مردہ باد، صیہونی سازش مردہ باد۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ بھی اللہ کے عذاب کی ایک قسم ہے۔

جب حکمران دوسروں کی بہو بیٹیوں کو بیچ کر پیسے کھرے کریں، جب اپنے ہی لوگ اپنی ہی بیٹیوں کو پال پوس کر بے غیرتی کی حد کرتے ہوئے نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کر دیں، جب لوگ عرب کے جہلا سے بھی آگے بڑھ جائیں جو لڑکی کو پیدا ہوتے ہی قتل کر دیتے تھے تو اللہ کے عذاب کا انتظار کرو جو جلد ہی ہمیں آ لے گا۔ یہ عذاب زلزلے کی صورت میں، سیلاب و طوفان کی صورت میں یا ملک پر غاصبوں کے قبضے کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

ارے ظالموں بہن ہو یا بیٹی، ماں ہو یا بیوی، ان کو تو پھول کی چھڑی سے بھی مارنے کی ہمت نہیں پڑتی اور تم نے انہیں لاٹھیاں مار مار کر ان کو جان سے مار دیا۔ ان کی کھوپڑیاں توڑ دیں، پسلیاں توڑ دیں اور تمہیں ذرا برابر رحم نہ آیا۔ تم تو جہالت میں اتنے زیادہ آگے بڑھ گئے ہو کہ تمہیں کچھ نظر ہی نہیں آتا۔ یہ غیرت کے نام پر تم عورتوں کو ہی کیوں قتل کرتے ہو، کیا تمہارے قبیلے کے مرد بے غیرت نہیں ہیں، میرے خیال میں تو تم خود سب سے بڑے بے غیرت ہو اور اس کے بعد تمہارے علاقے کے، تمہارے قبیلے کے وہ مرد جو جانتے بوجھتے بے خبر بنے ہوئے ہیں وہ بے غیرت ہیں، تمہیں شرم سے ڈوب کر مر جانا چاہیے۔

اب انتظار کرو اللہ کے عذاب کا کہ اس کے ہاں دیر ضرور ہے لیکن اندھیر بالکل نہیں۔
 

خرم

محفلین
بس جی شمشاد بھائی سب امریکہ اور یہودی لابی کا قصور ہے۔ کیڑے پڑیں‌ گے ان میں آپ فکر نہ کریں۔
 
Top