منقب سید
محفلین
وعدے کے مطابق یکم دسمبر کو ویب سائٹ نے صرف مثبت سرخیاں ہی شائع کیں
مقامی اخبارات میں جرائم اور حادثات کے بارے میں اتنی زیادہ خبروں کی ایک وجہ ہے اور یہ وجہ جنوبی روس کی خبروں کی ایک ویب سائٹ کو بھی معلوم ہو گئی ہے۔
دی سٹی رپورٹر نامی خبروں کی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک دن کے لیے صرف اچھی ہی خبروں شائع کریں گے۔
تاہم ایسا کرنے سے یہ ویب سائٹ دو تہائی قارئین سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔
دی سٹی رپورٹر نے یہ پیغام شائع کیا: ’آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ منفی معلومات میں پھنسے ہوئے ہیں؟ آپ کو صبح خبریں پڑھنے کا دل نہیں چاہتا؟ کیا آپ کے خیال میں اچھی خبریں افسانہ ہیں؟ ہم کل یہ سب غلط ثابت کر دیں گے۔‘
وعدے کے مطابق یکم دسمبر کو ویب سائٹ نے صرف مثبت سرخیاں ہی شائع کیں۔
ایک سرخی کچھ اس طرح تھی: ’برفباری کے باوجود ٹریفک میں کوئی خلل نہیں۔‘ ایک اور سرخی تھی: ’انڈر پاس وقت مقررہ پر مکمل ہو جائے گا۔‘
لیکن خبریں چاہے کتنی ہی مثبت کیوں نہ ہوں، ویب سائٹ کے قارئین کی تعداد میں کمی ہوتی گئی۔
ویب سائٹ کی نائب مدیر وکٹوریہ نیکرا سووانے فیس بک میں لکھا: ’ہم نے خبروں میں مثبت پہلو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور میرے خیال میں ہم اس میں کامیاب بھی رہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کسی کو اچھی خبروں کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک مسئلہ ہے۔‘
دو دسمبر کو دی سٹی رپورٹر ویب سائٹ نے دوبارہ جرائم اور حادثات کی خبریں شائع کرنی شروع کر دیں۔
لنک