’ونڈوز 7 اب سب کے لیے‘

طالوت

محفلین
’ونڈوز 7 اب سب کے لیے‘​

مائیکروسافٹ نے اپنے نئے کمپیوٹر آپریٹنگ نظام ’ونڈوز7‘ کے تجرباتی ورژن کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش ِنظر اس کی محدود تعداد میں فراہمی کا ارادہ ترک کر دیا ہے اور تمام کمپیوٹر صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے ابتداء میں صرف پچیس لاکھ عام صارفین کو ہی’ونڈوز 7‘ کا بیٹا ورژن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن نو جنوری جب یہ ورژن ڈاؤن لوڈ کے لیے مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ پر لایا گیا تو یہ ویب سائٹ ہٹس کا دباؤ برداشت نہ کر سکی اور کریش کر گئی۔

عوام کی اس دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اب مائیکروسافٹ نے’ونڈوز 7‘ کے تجرباتی ورژن کو محدود تعداد میں ریلیز کرنے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اسے عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ مائیکروسافٹ کے مطابق لامحدود ڈاؤن لوڈ کی یہ پیشکش دو ہفتے تک جاری رہے گی۔

مائیکروسافٹ کے پراڈکٹ مینیجر لارنس پینل کے مطابق’ ہمارا خیال تھا کہ تجرباتی ورژن میں کمپیوٹر میں بے حد دلچسپی رکھنے والے افراد یا پھر کارباری مقاصد کے لیے ونڈوز استعمال کرنے والے گروپ ہی دلچسپی لیں گے لیکن ہمیں اس طرح کی طلب کا بالکل اندازہ نہیں تھا‘۔

لارنس پینل کا یہ بھی کہنا تھا کہ’صارفین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ یہ ایک تجرباتی ورژن ہے۔ اس میں کچھ مسئلے ہو سکتے ہیں جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے اور نہ ہی مائیکروسافٹ اس ورژن کے لیے تکنیکی مدد فراہم کر سکتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ابھی عام صارف کے لیے اس نظام کو ڈاؤن لوڈ کر کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنا صحیح نہیں ہے۔

یاد رہے کہ بل گیٹس کی جگہ مائیکرو سافٹ کی سربراہی سنبھالنے والے سٹیو بلمار نے لاس ویگاس میں جاری ’ کنزیومر الیکٹرانکس شو‘ کے دوران ’ونڈوز 7‘ کے بیٹا ورژن کی لانچنگ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگرچہ یہ ’ونڈوز 7‘ کا تجرباتی ورژن ہے تاہم اس میں مکمل آپریٹنگ نظام کی ’تقریباً تمام‘ خصوصیات دی گئی ہیں اور یہ سافٹ ویئر کے بارے میں صارفین کی رائے بدل کر رکھ دے گا۔

بشکریہ بی بی سی اردو

ونڈوز 7 کا مرکزی صفحہ اور ڈاؤنلوڈ ربط

وسلام
 

arifkarim

معطل
ونڈوز 7 کی مقبولیت کی ایک اہم وجہ ونڈوز وسٹا کی ناقص کار کردگی ہے۔ گو کہ ونڈوز 7، ونڈوز وسٹا پر ہی بنائی گئی ہے۔لیکن اس بار اسمیں میں کافی جدت کا اضافہ کیا گیا ہے!
 

شمشاد

لائبریرین
اگر کسی نے اسے ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اس کی کارکردگی کے متعلق بھی کچھ بتائیں کہ کیسی ہے؟
 

mfdarvesh

محفلین
جی انسٹال ہو گئی ہے اور وزٹا کے مقابلے میں کافی تیز ہے 15-20منٹ انسٹال میں لگے اور کافی بہتری نظر آئی باقی کارگردگی ابھی چیک کرنی ہے
 

اسد

محفلین
P4 پر بھی چلنی چاہئیے۔ کم از کم ڈیسک ٹوپ تو نظر آنا چاہئیے-
کوڈ:
[LEFT]
Minimum recommended specs call for:

1 GHz 32-bit or 64-bit processor

1 GB of system memory 

16 GB of available disk space 

Support for DirectX 9 graphics with 128 MB memory (to enable the Aero theme)

DVD-R/W Drive

Internet access (to download the Beta and get updates)

And yes, like anything tech-related, these specs could change.
[/LEFT]
http://www.microsoft.com/windows/windows-7/beta-download.aspx
 

شاہ فیصل

محفلین
یہ سب کیلئے کہاں‌سے ہو گئی؟ یہ بیٹا ورژن ہے جو الفا کے آتے ہی بیکار ہو جائے گا۔ یہان تک کہ اگر آپ خریدنا بھی چاہیں تو سسٹم کو اپگریڈ نہیں بلکہ ری انسٹال کرنا پڑیگا۔ :)
 

طالوت

محفلین
چوری کی ری انسٹال کرنی ہے تو کیا مشکل ہے ؟ گھوسٹ فائل بنا لیں 10 منٹ میں پھر سے ری انسٹال کر لیجیے گا ۔۔ تھوڑا مزا لے لیں مفت میں نئی ونڈوز کا ۔۔
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
میرا وی جی اے کارڈ ہی 32 ایم بی اے کا ہے اور میری ہارڈ ڈسک صرف 40 جی بی اور اس میں بھی سی ڈرائیو صرف 6 جی بی کی۔ میرے پی سی نہیں انسٹال ہو گی۔ ایکس پی ہی ٹحیک ہے۔
 
Top