الف عین
لائبریرین
ایک اور اردو تحریری فورم شروع ہوئی ہے۔ اس کی اطلاع پہلے ایک یاہو گروپ سے ملی تھی۔
ربط ہے:
http://www.oururdu.com/forum/
ربط ہے:
http://www.oururdu.com/forum/
نبیل نے کہا:یہ جان کر اچھا لگا کہ ایک اور تحریری اردو پر مبنی فورم بنی ہے اور ان لوگوں نے ایک مختلف کلر سکیم بھی اپنائی ہے جو کہ ڈیفالٹ سب سلور ٹمپلیٹ سے بہتر لگ رہی ہے۔ البتہ اس فورم پر پیش کیے گئے موضوعات کے بارے میں میرے کچھ تحفظات ہیں۔ اگرچہ اردو ویب سائٹس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے لیکن ان پر پیش کیے گئے مواد میں کچھ یکسانیت سی ہے۔ تقریباً ہر سائٹ ہر اردو ادب، شاعری اور مذہبی موضوعات کا کچھ مکسچر پیش کیا جاتا ہے۔ میری دانست میں کسی بھی سائٹ کو قبول عام حاصل کرنے کے لیے عام وضع سے ہٹ کر کام پیش کرنا چاہیے۔ بہرحال یہ میری ذاتی رائے ہے۔
شارق مستقیم نے کہا:کسی فورم کی ترقی کے لیے یقیناً نیا پن اہم ہے جو مجھے امید ہے وقت کے ساتھ ساتھ آتا رہے گا۔ میں تو آج کل ایک ایسے اردو فورم کے خواب دیکھ رہا ہوں جہاں طالب علم آکر تعلیمی مواد شیئر کریں۔ نیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے ہمیں طالب علم کا اردو سے تعلق جوڑنا ہوگا۔ ان کو کل کا معمار غلط نہیں کہا جاتا۔
شارق مستقیم نے کہا:مؤدبانہ گزارش ہے کہ جو سائٹ بھی اردو پی ایچ پی ب ب پر بنے گی اس کی شکل لامحالہ اردو ویب جیسی تو ہوگی ہی! اس میں چربہ کہاں سے آگیا۔
نبیل: اس موضوع پر ایک الگ دھاگہ کھول رہا ہوں پراجیکٹ والے فورم میں تاکہ سند رہے۔