’ہمیں آئی ایس آئی سے پیار ہے‘

سید ذیشان

محفلین
"آئی ایس آئی سے محبت کرو"
(ایڈورڈ سنوڈن معہ جولین اسانج)

ایڈورڈ سنوڈن اور اسانج اتنی جاہلانہ بات ہرگز نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی حریت پسند ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کر سکتا جو انسانی حقوق کی بے دردی سے پامالی کرتے ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
غلطی سے دوبار ایک ہی لنک درج ہوگئی تھی جسے درست کردیا ہے، اور ایف آئی اے کے سربراہ صفحہ کی لنک تو موضوع سے مربوط ہونے کی بنا پر ہے۔ یہاں ملک کی ایجنسیوں کی تعداد بتانا ہرگز مقصود نہیں۔ یہ See Also والا قطعہ تو تقریبا ہر صفحہ میں نظر آئے گا۔ :) :)
وکی پیڈیا کے حمایتی تب کہاں ہوتے ہیں جب لوگ اس "سی آلسو" کو بطور حوالہ پیش فرماتے ہیں کہ یہ دیکھیں گنتی کریں ایجنسیوں کی تعداد کی۔ :laughing:
 
arifkarim

معطل
قائد اعظم کے دور میں اگر آئی ایس آئی ہوتی تو شاید یہ بات بھی درست ہوتی۔۔۔ لیکن ایک بات تو یقینی ہے کہ آئی ایس آئی کی مدد کے بغیر آپ کا امریکا افغانستان میں روس کے خلاف پراکسی نہیں جیت سکتا تھا
اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ آئی ایس آئی کا اصل مینڈیٹ امریکی مفادات کی حفاظت نہیں پاکستانی مفادات کی حفاظت ہے جسمیں یہ ہر جگہ ناکام رہی ہے!
 
الف نظامی

لائبریرین
ایڈورڈ سنوڈن اور اسانج اتنی جاہلانہ بات ہرگز نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی حریت پسند ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کر سکتا جو انسانی حقوق کی بے دردی سے پامالی کرتے ہوں۔
انسانی حقوق کی پامالی سی آئی اے کرتی ہے۔ آپ حریت پسندی کے معنی سمجھ کر آئیں۔
 
وکی پیڈیا کے حمایتی تب کہاں ہوتے ہیں جب لوگ اس "سی آلسو" کو بطور حوالہ پیش فرماتے ہیں کہ یہ دیکھیں گنتی کریں ایجنسیوں کی تعداد کی۔ :laughing:
ضروری تو نہیں کہ ہمیشہ آن لائن رہیں، ویسے یہ نیشنل انٹیلجنس والا مضمون ایک پاکستانی کا تحریر کردہ ہے، تو کیا اسے بھی امریکی ایجنسیوں نے مختص کیا ہوا ہے؟؟ :) :)
 
سید ذیشان

محفلین
انسانی حقوق کی پامالی سی آئی اے کرتی ہے۔ آپ حریت پسندی کے معنی سمجھ کر آئیں۔

اور آئی ایس آئی گنگا نہائی ہوئی ہے؟

آپ کی سپریم کورٹ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس آئی بندے غائب کرتی ہے۔ اور اکثر اوقات ان کی لاشیں ہی ملتی ہیں۔ یہ رویہ شائد آپ برداشت کر سکتے ہوں میں کم از کم نہیں کر سکتا۔
 
ویسے ہم نے اپنے پہلے ہی پوسٹ میں یہ جملہ لکھ دیا تھا "یہاں ملک کی ایجنسیوں کی تعداد بتانا ہرگز مقصود نہیں" پھر کہاں سے اعتراض ہوچلا ہے ہماری عدم موجودگی کا؟ :) :)
 
اور آئی ایس آئی گنگا نہائی ہوئی ہے؟

آپ کی سپریم کورٹ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ آئی ایس آئی بندے غائب کرتی ہے۔ اور اکثر اوقات ان کی لاشیں ہی ملتی ہیں۔ یہ رویہ شائد آپ برداشت کر سکتے ہوں میں کم از کم نہیں کر سکتا۔
سیکرٹ ایجنسی ہے جناب! :) :)
 
arifkarim

معطل
دوسرا لنک بھی کسی حکومتی ادارے کی ویب سائٹ کا نہیں بلکہ کسی خبر کا ہے اور وہاں اگر کسی کھوتے دے پتر ایم این اے یا وزیر نے 30 کا عدد کہا بھی ہے تو بے پر کی اڑائی ہے۔۔۔ اگر اس کی تصدیق کی زحمت گوارا نہین کر سکتے تو ایسے ایم این ایز اور وزیروں کی باقی سب باتیں بھی اسی طرح بے چون چراں تسلیم کر لیا کریں۔ :)
ہو ہائے۔ ایم این اے اور کھوتے دا پتر؟ کچھ تو شرم حیا رکھا کریں ۔ جن اداروں کی تعریف میں یہاں قصیدے پڑھے جارہے ہیں انکی پالیسی بنانے والے یہی لوگ ہیں :)

وکی پیڈیا کے حمایتی تب کہاں ہوتے ہیں جب لوگ اس "سی آلسو" کو بطور حوالہ پیش فرماتے ہیں کہ یہ دیکھیں گنتی کریں ایجنسیوں کی تعداد کی۔ :laughing:
میں نے کبھی اس زمرہ کو حوالہ کے طور پر پیش نہیں کیا۔ اصل حوالہ جات ہر وکی کے پیج پر موجود ہوتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
اور یہ بات بھی یقینی ہے کہ آئی ایس آئی کا اصل مینڈیٹ امریکی مفادات کی حفاظت نہیں پاکستانی مفادات کی حفاظت ہے جسمیں یہ ہر جگہ ناکام رہی ہے!
آپ اتنے تو بھولے نہیں لگتے کہ آپ کے علم میں نہ ہو کہ خفیہ ایجنسیاں کیسے کام کرتی ہیں۔۔۔ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیاں اسی طرح کام کرتی ہیں کہ ایک دوسرے کی مدد اپنے مفادات کے لیے ہی کرتی ہیں اس کی حالیہ مثال امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خفیہ ایجنسیوں کا اشتراک فائیو آئیز ہے۔ باقی "آئیز" کی تفصیل یوں ہے:
  • - 3-Eyes: USA, GBR, AUS
  • - 4-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS (ACGU)
  • - 5-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS, NZL (FVEY)
  • - 6-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS, NZL, NATO
  • - 7-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS, FRA, DEU, ITA (MIC?)
  • - 8-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS, NZL, NATO, ?, South-Korea
  • - 9-Eyes: USA, GBR, CAN, FRA, DEU, ITA, NLD, NOR, ESP (CFBLNet)
  • - 9-Eyes: Five Eyes + FRA, DNK, NLD, NOR (Guardian)
  • - 10-Eyes: USA, GBR, CAN, AUS, NZL, NATO, Japan, South-Korea, Thailand, Singapore
  • - 14-Eyes: Five Eyes + FRA, DNK, NLD, NOR, DEU, ESP, ITA, BEL, SWE (SSEUR)
  • - 41-Eyes: ISAF-countries in ? (Guardian)
  • - 43-Eyes: ISAF-countries in 2010
 
arifkarim

معطل
بالکل غلط ، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں۔

آپکا انٹرنیٹ شاید پاکستانی میڈیا تک ہی محدود ہے:
Pakistan's spy agency ISI accused of kidnapping and killing journalists
Amnesty International details journalists' claims of harassment, intimidation and attacks at the hands of military intelligence
http://www.theguardian.com/world/20...ng-journalists-pakistan-amnesty-international
یہ بفضل تعالیٰ آج کی خبر ہے اور امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کی خفیہ ایجنسی ایمنسٹی نے شائع کی ہے :)
 
arifkarim

معطل
آپ اتنے تو بھولے نہیں لگتے کہ آپ کے علم میں نہ ہو کہ خفیہ ایجنسیاں کیسے کام کرتی ہیں۔۔۔ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیاں اسی طرح کام کرتی ہیں کہ ایک دوسرے کی مدد اپنے مفادات کے لیے ہی کرتی ہیں اس کی حالیہ مثال امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خفیہ ایجنسیوں کا اشتراک فائیو آئیز ہے۔ باقی "آئیز" کی تفصیل یوں ہے
مختلف ممالک کے خفیہ ادارے اگر آپس میں اپنے اپنے مفاد کی خاطر انٹلیجنس شیئر کرتے ہیں تو اسمیں کیا برائی ہے؟ خفیہ طور پر تو آئی ایس آئی اور اسرائیلی موساد کے بھی آپس میں تعلقات رہے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مسئلہ تب شروع ہوتا ہے جب یہ خفیہ ادارے اپنے مینڈیٹ سے ہٹ کر جگہ جگہ اپنی ٹانگ اڑائیں جیسا کہ آئی ایس آئی تخلیق پاکستان سے لیکر اب تک پاکستانی سیاست میں اپنا لُچ تل رہی ہے۔ کیا باقی ترقی یافتہ ممالک کی خفیہ ایجنسیاں بھی اس قسم کے ڈرامے کرتی ہیں؟
The Mehran bank scandal also known as Mehrangate, was a major political scandal in the history of Pakistan between 1990-1994 in which senior politicians and political parties were found to have been bribed by Pakistan Army and intelligence officers, from ISI, to prevent the re-election and to destabilize the government of the Pakistan Peoples Party (PPP).[1]
http://en.wikipedia.org/wiki/Mehran_Bank_scandal
 
فاتح

لائبریرین
ہو ہائے۔ ایم این اے اور کھوتے دا پتر؟ کچھ تو شرم حیا رکھا کریں ۔ جن اداروں کی تعریف میں یہاں قصیدے پڑھے جارہے ہیں انکی پالیسی بنانے والے یہی لوگ ہیں :)
ہاہاہاہاہا بھولے بادشاہو۔۔۔
اگر خفیہ اداروں اور فوج کی پالیسیاں یہ جاہل ایم این ایز بناتے تو ان خفیہ اداروں اور فوج کا حال بھی باقی اداروں جیسا ہی ہوتا۔۔۔
پاکستان کے انھی ایم این ایز کی "بنائی" ہوئی حالیہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی میری نظر سے گزری ہے اور اس میں پورے پورے صفحےامریکی پالیسی کے کاپی پیسٹ کیے ہوئے ہیں اور وہ بھی بلا حوالہ ۔۔۔ یہ جہلا بنائیں گے پالیسیاں۔۔۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
آپکا انٹرنیٹ شاید پاکستانی میڈیا تک ہی محدود ہے:
Pakistan's spy agency ISI accused of kidnapping and killing journalists
Amnesty International details journalists' claims of harassment, intimidation and attacks at the hands of military intelligence
http://www.theguardian.com/world/20...ng-journalists-pakistan-amnesty-international
یہ بفضل تعالیٰ آج کی خبر ہے اور امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کی خفیہ ایجنسی ایمنسٹی نے شائع کی ہے :)
خبر کی تفصیل میں جانا تو بعد کی بات ہے۔۔۔ اس کے عنوان پر ہی تعصب اور فوج دشمنی کی عنیک اتار کر ایک نظر ڈال لیں تو سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔۔۔
journalists' claims
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں کے دعوے کی تفصیل بیان کی ہے۔ :)
 
بلا شبہ ہمیں پاک فوج اور ائی ایس آئی سے پیار ہے کیونکہ یہ ہماری حفاظت کے ادارے ہیں، لیکن یہ ادارے انسانوں پر مبنی ہیں اور گناہ اور غلطیوں سے پاک نہیں ہیں۔ غلطیاں اور اختلاف رائے ان سے بھی ہو سکتا ہے ۔ ان سے اختلاف رائے رکھنا کوئی جرم نہیں اور نا ہی غداری ہے۔
 
arifkarim

معطل
خبر کی تفصیل میں جانا تو بعد کی بات ہے۔۔۔ اس کے عنوان پر ہی تعصب اور فوج دشمنی کی عنیک اتار کر ایک نظر ڈال لیں تو سب کچھ واضح ہو جاتا ہے۔۔۔
journalists' claims
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صحافیوں کے دعوے کی تفصیل بیان کی ہے۔ :)

جس نے نہیں ماننا اسنے نہیں ماننا: http://tribune.com.pk/story/686951/missing-persons-case-isi-chief-ordered-to-appear-in-court/
 
Top