’’جنگ‘‘ 11جنوری میں ڈاکٹر عطاء الرحمن صاحب کا مضمون’’صدر مشرف.کیا ہم بھول گئے؟ کا جواب : رئوف طاہر

شمشاد

لائبریرین
لاکھوں ریپز جو پاکستانی فوجیوں نے کیے مشرقی پاکستان میں پاکستانیوں کے اس کا کوئی ذمہ دار ہے؟
لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو پھونکنے والوں کو کچھ شرم نہیں اتی بلکہ ان کو تو نشان حیدر عطا کیے جاتے ہیں۔
بے چارہ مشرف ہی اس کا بھی ذمہ دار ہے
بلکہ ابھی حال ہی میں امریکی فوج پاکستان کے شہر ایبٹ اباد میں قتل و غارت گری کرکے جاچکے ۔ مگر کسی کے سر پر جوں بھی نہیں رینگی۔ کیا اس کا بھی مشرف ذمہ دار ہے؟
آپ یقین کریں کہ یہ لاکھوں ریپز کا الزام جو پاکستانی فوجیوں پر لگایا جاتا ہے، ان میں شاید ہی کچھ سچ ہو۔ فوج تو سرحدوں پر لڑنے میں برسر پیکار تھی۔
یہ کام زیادہ تر EPCAF (East Pakistan Civil Armed Forces کا تھا، جو کہ مغربی پاکستان سے جو لُچا لفنگا تھا اس کو اس فورس میں بھرتی کر کے بھیج دیا گیا تھا۔ جن کو نہ کوئی ٹریننگ دی گئی اور نہ ہی کوئی تربیت دی گئی۔
یہی لوگ زیادہ تر لوٹ مار میں ملوث تھے۔
 
میرے خیال میں صحیح بات جاننے کیلئے دونوں اطراف کا مؤقف جاننا چاہئے، صرف ایک فریق کا نکتہ نظر جان کر فیصلہ کرنا مناسب نہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے مشرف کی مدح میں کالم لکھا اب اس کے جواب والا کالم بھی پڑھنا چاہئے۔ میں نے دونوں کالم پڑھے ہیں۔ :):)
آپکی بات درست ہے لیکن ا یہ کالم نگار خوشامد کی حد تک پہنچی ہوئی اندھا دھند حمایت کی وجہ سے ساکھ کھوچکا ہے۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی یہ بات سنی ہے کئی مرتبہ ۔ لیکن اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں کیا صداقت ہے۔۔۔ ۔کیونکہ بم باندھ کر ٹینک کے نیچے گھسنے کی بجائے براہِ راست بھی بم اس ٹینک کے نیچے پھینکا جاسکتا تھا۔۔۔ واللہ اعلم
محمود بھائی اس کے لیے آپ کو تاریخ پڑھنی پڑے گی۔
یہ سچ ہے کہ پاکستانی فوج کے جوان 1965 کی جنگ میں بم لیکر ٹینک کے نیچے گھسے تھے اور یہ واقعہ سیالکوٹ کے قریب چونڈہ شہر کے اطراف میں پیش آیا تھا۔ اور یہ جگہ انڈین ٹینکوں کا قبرستان ثابت ہوئی تھی۔
 
آپ یقین کریں کہ یہ لاکھوں ریپز کا الزام جو پاکستانی فوجیوں پر لگایا جاتا ہے، ان میں شاید ہی کچھ سچ ہو۔ فوج تو سرحدوں پر لڑنے میں برسر پیکار تھی۔
یہ کام زیادہ تر EPCAF (East Pakistan Civil Armed Forces کا تھا، جو کہ مغربی پاکستان سے جو لُچا لفنگا تھا اس کو اس فورس میں بھرتی کر کے بھیج دیا گیا تھا۔ جن کو نہ کوئی ٹریننگ دی گئی اور نہ ہی کوئی تربیت دی گئی۔
یہی لوگ زیادہ تر لوٹ مار میں ملوث تھے۔

اپ اس کے ذمہ دار کے خلاف بھی کوئی مقدمہ بنا ہے۔ یا ان کو انعام دے کر عزت سے دفن کردیا گیا؟ سلوٹ مار کر۔
 
ظفری

لائبریرین
میرے خیال میں صحیح بات جاننے کیلئے دونوں اطراف کا مؤقف جاننا چاہئے، صرف ایک فریق کا نکتہ نظر جان کر فیصلہ کرنا مناسب نہیں۔ ڈاکٹر عطاءالرحمان نے مشرف کی مدح میں کالم لکھا اب اس کے جواب والا کالم بھی پڑھنا چاہئے۔ میں نے دونوں کالم پڑھے ہیں۔ :):)
مگر آپ نے تو ہمیں تصویر کا صرف ایک رخ دکھایا ہے ۔ اور ستم یہ ہے کہ اس پر اپنے تئیں تبصرہ بھی فرما رہے ہیں ۔
 
ظفری

لائبریرین
محمود بھائی اس کے لیے آپ کو تاریخ پڑھنی پڑے گی۔
یہ سچ ہے کہ پاکستانی فوج کے جوان 1965 کی جنگ میں بم لیکر ٹینک کے نیچے گھسے تھے اور یہ واقعہ سیالکوٹ کے قریب چونڈہ شہر کے اطراف میں پیش آیا تھا۔ اور یہ جگہ انڈین ٹینکوں کا قبرستان ثابت ہوئی تھی۔
اس واقعہ کا کوئی ماخذ ، کوئی حوالہ ، کوئی ثبوت ؟؟؟؟
 
حقیقت کیا ہے کچھ پتہ نہیں
کیا معلوم مورچے میں بیٹھے ہوں اور بھاگنے کا سوچ رہے ہوں کہ اوپر سے دشمن کا ٹینک اگیا ہو
بھارتی اصل صورت حال بتانے سے رہے اور جو ٹینک کے نیچے ائے وہ شہید ہوگئے
 
آپ تاریخ صحیح کرلیں ۔ وہ چند دیہاتی تھے ۔ جنہوں نے یہ کام انجام دیا ۔ کیونکہ ان کو بتایا گیا تھا کہ انڈیا نے ہم پر حملہ کردیا ہے ۔ جبکہ حقیقت یہ تھی کہ پاکستان نے اپنے تخریب کار 1965 میں انڈیا میں بھیجے ۔ جس کے جواب میں انڈیا نے کاروائی کی ۔ آپ صرف اخباری تراشوں پر کام نہ چلائیں ۔ تاریخی حقائق کے لیئے محققین ، مورخ اور دانشوورں کی تصانیف کا بھی مطالعہ کیجیئے ۔ دوم یہ کہ پاکستانی شہری کس قانون کے تحت غیر ملکیوں کو اپنے گھروں میں پناہ دیئے ہیں ۔ انہیں افغانستان کی طرف کیوں نہیں دھکیلتے تاکہ ڈورن حملوں سے بچیں ۔
آپ نے 1965 کی جنگ کے بارے میں جو متنازعہ بات کی ہے اسکا ثبوت اور حوالہ پیش کرنا آپ کا اخلاقی اور علمی فریضہ ہے :):)، پاکستان کے جو بھی لوگ غیر ملکیوں کو پناہ دی یا جو بھی غیر قانونی کام کریں اس کی سزا یا اس کی روک تھام کرنا حکومت پاکستان کا کام ہے۔ امریکہ کا کوئی حق نہیں کہ ڈرون بھیجے۔:)
 
لیکن بھارت دشمن تھا جنگ میں ، میں نے بھارت کی بات کی ہتھیا ر اسی کے آگے پھینکے گئے۔

جو بھارت کے اگے ہتھیار ڈال کر ذلیل ہوئے کیا ان جرنیلوں کے خلاف مقدمہ بنا
کیا مشرف نے اکیلے ہی معائدے کرکے امریکہ کو اپنے ملک پر حملے کی دعوت دی تھی۔ کیا پوری فوج گنگ ہوکر مشرف کے تلوے چاٹ رہی تھی؟ اگر ایسا ہے تو چیف اف ارمی اسٹاف کے اختیارات کو سلب کرنے کی یا محدود کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کی۔ کیا مشرف کے کور کمانڈرز نے مشرف کی ذات سے حلف لیا تھا یا پاکستان کے لیے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس واقعہ کا کوئی ماخذ ، کوئی حوالہ ، کوئی ثبوت ؟؟؟؟
کافی عرصہ ہوا ایک فوجی افسر جو کہ وہاں موجود تھا، اس کی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ یادداشت پر انحصار کرتے ہوئے لکھا ہے۔
مزید یہ کہ روزانہ بادام کھاتا ہوں (اپنے پلے سے خرید کر)، اس لیے یادداشت بہت اچھی ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ نے 1965 کی جنگ کے بارے میں جو متنازعہ بات کی ہے اسکا ثبوت اور حوالہ پیش کرنا آپ کا اخلاقی اور علمی فریضہ ہے :):)، پاکستان کے جو بھی لوگ غیر ملکیوں کو پناہ دی یا جو بھی غیر قانونی کام کریں اس کی سزا یا اس کی روک تھام کرنا حکومت پاکستان کا کام ہے۔ امریکہ کا کوئی حق نہیں کہ ڈرون بھیجے۔:)
آپ یو ٹیوب پر گوہر ایوب خان اور جسونت سنگھ کی وڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔ امید ہے کئی نئی باتیں جاننے کا موقع ملے گا ۔
رہی بات ڈورن حملوں میں قانون کو بیچ میں لانے کی تو جب یہ غیر ملکی امریکی مفادات پر ضرب لگائیں گے ۔ ان کے شہری کو قتل اور اغوا کریں گے تو امریکہ اپنی طاقت ضرور استعمال میں لائے گا ۔ بلکل اسی طرح جب مسلمانوں کے پاس طاقت تھی ۔ اور چند خواتین سند ھ میں راجہ داہر کی فوجیں کی تلسط میں چلی گئیں تھیں تو پوری طاقت کیساتھ سندھ پر قبضہ کرلیا گیا تھا بجائے اس کے ان خواتین کو آزاد کرا کر واپس چلا جانا چاہیئے تھا ۔
 
ظفری

لائبریرین
کافی عرصہ ہوا ایک فوجی افسر جو کہ وہاں موجود تھا، اس کی کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا تھا۔ یادداشت پر انحصار کرتے ہوئے لکھا ہے۔
مزید یہ کہ روزانہ بادام کھاتا ہوں (اپنے پلے سے خرید کر)، اس لیے یادداشت بہت اچھی ہے۔
یقین مانیں ۔ مجھے اس فوجی افسر کی یاداشت پر پہلے ہی شبہ تھا ۔ نیز اس نے اس پر صفائی بھی دی ہے تو شبہ اور بھی قوی ہوگیا ۔ ;)
 
آپ یو ٹیوب پر گوہر ایوب خان اور جسونت سنگھ کی وڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔ امید ہے کئی نئی باتیں جاننے کا موقع ملے گا ۔
رہی بات ڈورن حملوں میں قانون کو بیچ میں لانے کی تو جب یہ غیر ملکی امریکی مفادات پر ضرب لگائیں گے ۔ ان کے شہری کو قتل اور اغوا کریں گے تو امریکہ اپنی طاقت ضرور استعمال میں لائے گا ۔ بلکل اسی طرح جب مسلمانوں کے پاس طاقت تھی ۔ اور چند خواتین سند ھ میں راجہ داہر کی فوجیں کی تلسط میں چلی گئیں تھیں تو پوری طاقت کیساتھ سندھ پر قبضہ کرلیا گیا تھا بجائے اس کے ان خواتین کو آزاد کرا کر واپس چلا جانا چاہیئے تھا ۔

یار یہ امریکہ راجہ داہر ہے یا محمد بن قاسم تھماری نظر میں
اسی لیے کہہ رہا تھا کہ ہر وقت ترنگ میں رہنا کچھ مناسب نہیں
 
ظفری

لائبریرین
یار یہ امریکہ راجہ داہر ہے یا محمد بن قاسم تھماری نظر میں
اسی لیے کہہ رہا تھا کہ ہر وقت ترنگ میں رہنا کچھ مناسب نہیں
میرا یہ مراسلہ تین سو بار پڑھو ۔ پھر اس کو پرنٹ کرکے اس کا تعویذ بناؤ۔ اور پھر پانی میں گھول کر پورے چالیس دن تک پیو۔ امید ہے تم زیادہ دیر تک نارمل رہو گے ۔ کیونکہ جو ادویات تم لے رہے ہو ۔ ان کا اثر لگتا ہے کہ زیادہ دیر تک نہیں رہتا ۔ :p
پوری بات سیاق و سباق کے ساتھ تو سمجھ لیا کرو۔ :idontknow:
 
ہا ہا ہا
لگ رہا ہے چڑھ ہی گیا ہے لاسٹ پیگ
چلو لگے رہو امریکہ کو محمد بن قاسم بنانے میں
 
آپ یو ٹیوب پر گوہر ایوب خان اور جسونت سنگھ کی وڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔ امید ہے کئی نئی باتیں جاننے کا موقع ملے گا ۔
رہی بات ڈورن حملوں میں قانون کو بیچ میں لانے کی تو جب یہ غیر ملکی امریکی مفادات پر ضرب لگائیں گے ۔ ان کے شہری کو قتل اور اغوا کریں گے تو امریکہ اپنی طاقت ضرور استعمال میں لائے گا ۔ بلکل اسی طرح جب مسلمانوں کے پاس طاقت تھی ۔ اور چند خواتین سند ھ میں راجہ داہر کی فوجیں کی تلسط میں چلی گئیں تھیں تو پوری طاقت کیساتھ سندھ پر قبضہ کرلیا گیا تھا بجائے اس کے ان خواتین کو آزاد کرا کر واپس چلا جانا چاہیئے تھا ۔
طاقتور اپنی طاقت استعمال کرنے کیلئے کوئی نا کوئی جواز تراش لیتے ہیں۔ بات یہ ہورہی ہے کہ مشرف کو امریکہ کے ساتھ ڈرون حملوں کا معاہدہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔
 
قدرت اللہ شہاب نے اپنی کتاب شہاب نامہ میں اور ایک اور بیورو کریٹ نے اپنے انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے کمانڈو (تخریب کار نہیں) کو مقبوضہ کشمیر (بھارت نہیں) میں بھیجا۔ جس کے جواب میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا۔
دھاگے کے عنوان پر غور کیجے آپ کو ڈاکٹر صاحب کا کالم وہاں سے مل جائے گا۔ :)
 
صرف ایک بات کہوں گا پاکستان آج قائم ہے تو فوج کی وجہ سے
ورنہ ہمارے نکمے نااہل اور راشی سیاستدانوں نے تو ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
مشرف کے خلاف مقدمہ سراسر بدنیتی پر مبنی ہے اس سے ملک میں انتشار کو ہوا مل رہی ہے
 
Top