فہد اشرف
محفلین
اسکارف یا حجاب ایک اسلامی شعار ہے اور کسی دوسرے مذہب کا ماننے والا اسے اپنانا ایسے ہی نہیں پسند کرے گا جیسے ہم گلے میں صلیب لٹکانا یا پیشانی پر تلک لگانا ناپسند کریں گے۔لازمی طور پر سر ننگا رکھنا ہندو مذہب میں ضروری نہیں ہے، اگر اس کے مذہب میں سر ننگا رکھنا ضروری ہوتا تو کہا جاسکتا تھا کہ اس کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ نہ ہی اس کے کلچر میں سر ننگا رکھنا لازمی ہے۔