’’۲ سال میں بجلی ختم کردیں گے‘‘ شہباز شریف کی بھی زبان پھسل گئی

حسان خان

لائبریرین
علی پور چٹھہ: سیاسی رہنمائوں کی جانب سے انتخابی جلسوں میں مخالفین پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور جوش خطابت میں لیڈران کی زبان بھی پھسل رہی ہے۔
پیر کو عمران خان کی زبان سے ن لیگ کے حق میں جملہ نکلا تو منگل کو علی پور چٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جہاں پیپلزپارٹی، ق لیگ اور تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا وہاں جوش میں انھوں نے یہ بھی اعلان کردیا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم ۲ سال میں بجلی ختم کردیں گے۔
ربط

 
تحریک انصاف کے حامی شہباز شریف کے اس جملے سے پہلے کافی متفکر تھے کہ عمران کی زبان پھسلنے سے جو موقع مسلم لیگ ن والوں کو ملا ہےاس کا سدباب کیسے ہو۔

شکر ہے قدرت نے ان کی یہ مشکل خود ہی آسان کر دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
سب کے سب ہی ڈرامے باز ہیں۔ گھر سے ڈائیلاگ یاد کر کے نہیں آتے۔
ڈائریکٹر کو چاہیے لا چھتر لوے تو شروع ہو جائے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اور کیا نیرنگ خیال نے تو نیا نکور ٹی وی یہی ڈرامے دیکھنے کے لئے خریدا ہے :)
لیکن ابھی میری باری نہیں آئی۔۔۔۔:shock: اس کا ریموٹ مجھے صرف تب ملتا ہے جب عشبہ سو جائے۔۔۔:evil: اور ساتھ ہی حکم صادر ہوتا ہے کہ آواز نہ آئے ٹی وی کی۔۔۔۔ :cry:
جو احباب میری آواز پر کوئی جملہ کسنا چاہیں تو وہ سن لیں کہ میری تو پہلے ہی آواز نہیں آتی۔۔۔۔ :p
 

ساجد

محفلین
لیکن ابھی میری باری نہیں آئی۔۔۔ ۔:shock: اس کا ریموٹ مجھے صرف تب ملتا ہے جب عشبہ سو جائے۔۔۔ :evil: اور ساتھ ہی حکم صادر ہوتا ہے کہ آواز نہ آئے ٹی وی کی۔۔۔ ۔ :cry:
جو احباب میری آواز پر کوئی جملہ کسنا چاہیں تو وہ سن لیں کہ میری تو پہلے ہی آواز نہیں آتی۔۔۔ ۔ :p
تو آپ ہماری بھابھی سے کہیں نا کہ یہ ٹی وی ہے شوہر نہیں :D
 

محمداحمد

لائبریرین
قوموں کی لغزش زبان کی لغزش سے زیادہ خطرناک چیز ہوتی ہے۔

ہمارے رہبرانِ ملت کو ہر ہر قدم پر احتیاط سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے۔

جوشِ خطابت میں معروضی حقائق کو نظر انداز کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

ورنہ قوم کہتی نظر آئے گی:
بات چلی تو نیل گگن سے تارے توڑے لوگوں نے
کام پڑا تو آنکھ چُرا لی جان سے پیارے لوگوں نے
 
Top