فاخر
محفلین
حضرت الف عین صاحب مدظلہ العالی سے خصوصی گزارش کے ساتھ :
.....جون میں بھی زلف اس کی شبنمی ہے !
فاخرؔ ،نئی دہلی
گیتی ٔسودامیں اب بھی نقش خوئے غزنوی ہے
کیوں کہ واعظ! ’جون‘ میں بھی زلف اس کی شبنمی ہے
لطفِ مے کی داستانِ دلربا کیا جانے واعظ!
میکشوں پر عارض و لب کی ہی چھائی بے خودی ہے
دست ِ قدرت کی یہ صناعی ہی کہہ لے بس زمانہ
اس کا چہرہ میری خاطر معرفت ہے، آگہی ہے
عارض و لب کی فسوں کاری میں خلقت سربسرگم
محو ِ حیرت خلق ہے کہ فن ہے یا پھر آذری ہے
اس کا چہرہ دیکھتے ہی سرجھکایا کافروں نے
کافروں کو ہی فقط محبوب ایسی کافری ہے
کج کلاہی ، تلخ گوئی تندخوئی ، بے رخی بھی
شعر کی ہیں جان گویا ، اِن سے قائم شاعری ہے!
نوٹ : اور بھی ’فکر پریشاں‘‘ جنہیں نظم کی جائے گی تب تک اس نامکمل غزل پر اساتذہ ’’اصلاح‘‘ کرسکتے ہیں۔