مبارکباد ’’ عید ِ سعید مبارک ‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از : مغل، زے ، آمنہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
eid_mu10.jpg

eid_ca10.jpg

سبھی احباب کو عید سعید الفطر کی دائمی خوشیاں مبارک
بس ایک گزارش کہ :
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو اس سال یتیم ہوچکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جن کے عزیز بم دھماکوں میں مرچکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو کپڑوں کو حسرت سے صرف دیکھ سکتے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جوآپ سے دور ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو آپ کے قریب ہیں اور آپ غافل رہے
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو کئی کئی وقتوں کے بھوکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں بھی یاد رکھیں جو اسکول نہیں جاسکتے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں بھی یاد رکھیں جو اس بار ’’ آپ کے ‘‘ ہوچکے ہیں
اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔
م۔م۔مغل، زے مغل، آمنہ مغل
گھر کے جملہ اراکین​



السلام علیکم مغل بھائی ، آپ تمام فیملی کو بھی عید مبارک ! بہت خوبصورت کارڈ دونوں اور بہت اچھا لکھا آپ نے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:eid:
ماورا،حجاب، شگفتہ، سارہ، تعبیر، جیہ، زرقا، ناہید، بنت حوا، زہرا، زینب، ملائکہ، ماہ وش
اور دیگر تمام سہیلیوں کو میری جانب سے عید کی نیک خواہشات و مبارکباد قبول ہو۔
:

eidcard21ydss6.gif



السلام علیکم فرزانہ

آپ سب کو بھی دلی عید مبارک !

 

مغزل

محفلین
:eid:
ماورا،حجاب، شگفتہ، سارہ، تعبیر، جیہ، زرقا، ناہید، بنت حوا، زہرا، زینب، ملائکہ، ماہ وش
اور دیگر تمام سہیلیوں کو میری جانب سے عید کی نیک خواہشات و مبارکباد قبول ہو۔
:

eidcard21ydss6.gif

شکریہ فرزانہ !

غضب خدا کا ایک تو میرے (صنفِ کرخت کے ) تھریڈ پر ہلہ بول کر اغوا کرلیا :grin:
اور شومیء ستم ۔۔ مبارکباد صرف سہیلیوں کو ۔۔۔۔ :evil: توبہ توبہ ۔۔ ارے بھئی ہم سہیلوں (سہے لوں)
نے کیا بگاڑا ہے۔۔۔ :blush: :laugh: چلیئے نہیں مانگتے عیدی ۔۔:grin1:
ویسے کم از کم یہ تو ہوا ۔۔کہ آپ واپس آگئی ہو۔۔ :hatoff:

آپ کو ایک بار پھر عید مبارک
خوش رہیں۔۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ زبیر صاحب اور سید صاحب
دعا ہے مالک ومولیٰ آپ کو اور ہم سب کو حقیقی و دائمی خوشیاں نصیب فرمائے (اٰمین)
 

رضوان

محفلین
تمام اہلِ محفل کو دلی عید مبارک
خدا کرے یہ عید آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کے لیے ڈھیروں خوشیاں اور رونقیں لائے۔
 

الف عین

لائبریرین
میری طرف سے بھی باسی عید مبارک، پاکستان کے لحاظ سے تو زیادہ ہی باسی ہو گئی۔ شکریہ مغل، زینب، فرزانہ وغیرہ، آپ سب کا بھی۔
 

الف عین

لائبریرین
عید مبارک محمود مغل اور فرزانہ۔۔ تمام احباب کو بھی عید مبارک۔
لیکن بھائی محمود۔۔۔ تمہارے ایک کارڈ میں سے ’عید فطر‘ جھانک رہا ہے۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔ یہ غلطی ہو گئی۔۔۔۔ اب اس کو بند ہی کر دیا جائے۔ تالا کہاں ہے اور چابی کس کے پاس ہےِ
 

مغزل

محفلین
تو کیا ہوا عید تو عید ہے نا بابا جانی ۔۔ راحیل صاحب آپ کو بھی عید مبارک اور سبھی احباب کو بھی۔
 

فرقان احمد

محفلین
eid_mu10.jpg

eid_ca10.jpg

سبھی احباب کو عید سعید الفطر کی دائمی خوشیاں مبارک
بس ایک گزارش کہ :
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو اس سال یتیم ہوچکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جن کے عزیز بم دھماکوں میں مرچکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو کپڑوں کو حسرت سے صرف دیکھ سکتے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جوآپ سے دور ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو آپ کے قریب ہیں اور آپ غافل رہے
اپنی خوشیوں میں انہیں یاد رکھیں جو کئی کئی وقتوں کے بھوکے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں بھی یاد رکھیں جو اسکول نہیں جاسکتے ہیں
اپنی خوشیوں میں انہیں بھی یاد رکھیں جو اس بار ’’ آپ کے ‘‘ ہوچکے ہیں
اپنی دعاؤں میں ہمیں بھی یاد رکھیں۔
م۔م۔مغل، زے مغل، آمنہ مغل
گھر کے جملہ اراکین
عید الفطر مبارک!
 
Top