’’ نظام آباد ‘‘ ( اردو محفل پر میرا پہلا افسانہ) : م۔م۔مغل

مغزل

محفلین
سارے افسانے ٹائپ ہو چکے ہیں کیا محمود؟ اگر ہاں تو مکمل فائل/ فائلیں مجھے بھیج دو۔ ان کا ای بک ورژن تو پہلے چھپ ہی جائے!!

آداب ۔۔
نہیں جناب کوئی بھی ٹائپ نہیں کیا جاسکا ۔ جیسا کہ میں پہلے وضاحت کرچکا ہوں
کہ مجھے چھپنے چھپانے کا نہ تو کبھی شوق رہا اور نہ ہی مجھے یہ وسائل مہیا تھے۔
اب خصوصا یہاں آنے کے بعد احساس ہوا ہے ۔۔ دو ایک افسانے اور چند غزلیں شائع
ہوچکی ہیں۔۔ دراصل ہمارے ہاں کسی نئے لکھنے والے کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی
جو کسی سن رسیدہ کو دی جاتی ہے خصوصا وہ جو پبلک ریلیشنگ کے ہوں ، چاہے
ان کی تحاریر کسی قابل نہ ہوں۔۔ ۔ بلکہ یہ معاملہ تو کئی اچھا لکھنے اور کہنے والوں
سینئرز کے ساتھ ہے کہ انہیں کوئی جگہ نہیں دی جاتی۔
بہر کیف جونہی افسانے ٹائپ ہوئے تو سب سے پہلے میں آپ کو ارسال کروں گا،
یہ افسانہ میں براہِ راست ٹائپ کیا تھا اس لئے پیش بھی کردیا۔ آپ چاہیں تو اسے
سمت میں شائع کرسکتے ہیں۔

والسلام
 

مغزل

محفلین
یعنی کہ آپ ابھی تک کم سن ہیں
جی جی بہ ایں معنی کم سن ہی ہوں ۔۔۔
ویسے آپ کو سب سے پہلے افسانہ ارسال کیا تھا آپ نے ابھی تک
کوئی رائے نہیں دی ۔۔ اب تو میں اسے تین چار جریدوں میں روانہ
بھی کرچکا۔۔۔
آپ کی رائے کا منتظر
مغل
 

جیہ

لائبریرین
روایتی کاہلی۔۔۔۔۔۔۔ کل تک کچھ رائے دے دوں گی انشاء اللہ۔

آپ نے چہار جانب ترکیب سے افسانہ شروع کیا ہے ، کچھ نا مانوس سی لگتی ہے یہ ترکیب۔ ہم نے تو یا چاروں جانب پڑھا ہے یا چہار سو۔ چہار جانب پہلی مرتبہ دیکھ / پڑھ رہی ہوں
 

جیہ

لائبریرین
مگر چہار جانب غالبا نہیں ہوتا۔ کیا آپ میری لا علمی میں کمی کرنے کے لئے کوئی مثال دے سکتے ہیں؟
 

مغزل

محفلین
میں نے جو لکھ دیا ہے ۔۔ بھئی ۔۔ قلم کار ہوں ۔۔ مجھے اچھی لگی یہ ترکیب میں نے لکھ ڈالی
تخلیق کار ۔۔ تخلیقی جملے بھی ڈال دیتا ہے تحریر میں ،۔ جیسے ۔ میں نے رات کو شرماتے ہوئے رخصت کیا
یا سورج کو زمین کے سینے پر سائے تراشنے پر معمور کیا۔۔
اسی طرح جیسے میں نے کتوں کے بھونکنے کو قوال پارٹی کی الاپ اور جھینگر کو موسیقی کا مذہب عطا کیا
لغت شاعروں ادیبوں سے جلا پاتی ہے ۔۔ نہ کہ شاعر ادیب لغت سے۔
 

جیہ

لائبریرین
جن جملوں کی مثال آپ نے دی ہے ، اس حد تو ٹھیک ہے مگر جس ترکیب کی میں بات کر رہی ہوں "چہار جانب" وہ مجھے فصیح نہیں لگتی ۔
 

مغزل

محفلین
i
جن جملوں کی مثال آپ نے دی ہے ، اس حد تو ٹھیک ہے مگر جس ترکیب کی میں بات کر رہی ہوں
"چہار جانب" وہ مجھے فصیح نہیں لگتی ۔

اہلِ زبان کی با ت نہیں جی جی ۔۔ میں بھی اہلِ زبان نہیں ہوں۔۔
مکانِ دل ۔۔۔ بیانِ دل جیسی تراکیب شاعری میں ملتی ہیں.....
لیکن دبستانِ پنجاب سے ایک شاعر نے ایک نئی ترکیب وضح کی ’’ دل مکان ‘‘
لغت میں موجود نہیں ہے ۔۔ مگر فصحا اور ادبا نے نہ صرف اسے قبول کیا بلکہ اب
یہ مستعمل ہے ۔۔۔ زبان و بیان پر تجربات کیے جاتے رہے ہیں ۔ اور اسی طرح نئے لفظ اور تراکیب ملتی ہیں۔
امید ہے میرا نقطِ نظر آپ پر واضح ہوچکا ۔
اب اسی ترکیب یعنی’’ نقطہِ نظر ‘‘ پر بھی 60 کی دہائی میں بڑی بحثیں ہوئیں ۔۔
( قبول و رد کی کیفت ہر شے میں موجود ہے) ۔۔۔ اور نتیجتاً آج یہ ترکیب ۔۔ ’’ انشائیہ‘‘ کی طرح رائج ہے۔
 

سعود الحسن

محفلین
مغل صاحب اچھا لکھا، افسانہ کی پوسٹ کی تاریخ اور اختتام کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جلدی میں بھی لکھا گیا ہے۔ لیکن تحریر پر آپ کی گرفت مضبوط ہے، جو جلدبازی ظاہر نہیں ہونے دیتی۔

خاص کر آخری حصہ میں منظر کشی خاصی حقیقی ہے، جناب کہیں وہیں موجود تو نہ تھے۔

اختتام پر ترازوں کے استعمال پر محسن حجازی صاحب کے تبصرہ سے بہتر الفاظ نہیں کہے جاسکتے۔

اُمید ہے آگے بھی نوازتے رہیں گے۔
 

مغزل

محفلین
بہت شکریہ سعودالحسن صاحب۔
جلدی میں پوسٹ ضرور کیا گیا ہے ۔۔ لکھا 5 دنوں میں گیا تھا۔
اس کے بعد اسے تنقید کیلئے پیش کیا گیا بعد ازاں فورم میں پیش کیا گیا۔
حوصلہ افزائی ، پزیرائی اور نیک خواہشات کیلئے ممنون ہوں ۔
ولسلام
 

طالوت

محفلین
بہترین منظر کشی !!!!!! لاجواب گہرائی !!! ۔۔۔۔۔۔ حقیقت سے قریب تر !!! ایک بہترین کوشش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
تاہم کچھ جگہوں پر نامناسب الفاظ نے ذائقے سے چھیڑ خانی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جیسے "بیک ویو مرر" اور پنجاب کے قصے میں "سائیں" کا لفظ بولنا ، کیونکہ میرے خیال یہ سندھ اور سرائیکی پٹی تک محدود ہے ۔۔۔۔۔
باقی لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ ہم تو طفل مکتب بھی نہیں کہ جو اعتراضات جیہ نے کیے ہیں چہار جانب میں تو ان کی الف بے سے بھی واقف نہیں ۔۔۔۔ الف عین کی رائے کا انتظار رہے گا ۔۔۔۔
وسلام
 

مغزل

محفلین
بہترین منظر کشی !!!!!! لاجواب گہرائی !!! ۔۔۔۔۔۔ حقیقت سے قریب تر !!! ایک بہترین کوشش ہے ۔۔۔۔۔۔۔
تاہم کچھ جگہوں پر نامناسب الفاظ نے ذائقے سے چھیڑ خانی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جیسے "بیک ویو مرر" اور پنجاب کے قصے میں "سائیں" کا لفظ بولنا ، کیونکہ میرے خیال یہ سندھ اور سرائیکی پٹی تک محدود ہے ۔۔۔۔۔
باقی لوگ زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ ہم تو طفل مکتب بھی نہیں کہ جو اعتراضات جیہ نے کیے ہیں چہار جانب میں تو ان کی الف بے سے بھی واقف نہیں ۔۔۔۔ الف عین کی رائے کا انتظار رہے گا ۔۔۔۔
وسلام

بہت شکریہ جناب ’’طالوت‘‘ صاحب۔ پزیرائی و حوصلہ افزائی کیلیے ممنون ہوں ۔
بیک ویو مرر کے کیلے میرے پاس مناسب اصطلاح نہیں تھی، الغرض رائج کو روا رکھا ہے
سائیں پنجاب اور سندھ دونوں میں یکساں بولا جاتا ہے ۔۔
چہار جانب کی مد میں وضاحت کرچکا ۔۔
اعجاز صاحب کی رائے کا مجھے بھی شد ت سے انتظار ہے ۔
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔
والسلام
 

جیہ

لائبریرین
بیک ویو میرر کے لئے عقبی شیشہ کا لفظ کہیں دیکھا پڑھا ہے، آئینہء عقب نما ترکیب کیسی رہی گی؟
 
Top