“قرآن کریم ترجمہِ کنزالایمان“

السلامُ علیکم!
یہ شہرہء آفاق ترجمہ قرآن امام احمد رضا خان کا ہے۔
جو آپ کو اس ویب سائٹ سے مل جائے گا۔http://faizaneattar.net/AL-QURAN/Surah/Index.html
۔ الحمداللہ سیدی اعلٰحضرت نئی تحقیق کے مطابق 100 علوم پر دسترس حاصل تھی۔ اعلٰحضرت کی سب سے زخیم کتاب کا مجموعہ 27 مجلدات پر مشتمل ہے جس کا نام “فتاوٰی رضویہ“ ہے۔ سیدی امام احمد رضا خان 14ویں صدی کے مجدد تھے۔
خوف نہ رکھ رضا ذرا تو تو ہے عَبد مصطفٰی
تیرے لئے امان ہے تیرے لئے امان ہے
 
جناب اعجاز اختر صاحب۔

کنزالایمان کا اردو ترجمہ دیکھ کر خوشی ہوئی، بہترین کام پر دلی مبارکباد۔

عرض یہ ہے کہ آپ کا گ ن و لائسنس اس ترجمہ کی فارمیٹ میں کمی بیشی کی اجازت نہیں دیتا۔

اگر آپ کی اجازت ہو تو کنزالایمان کو http://openburhan.pak.net/ پر شامل کردوں۔ جن اصحاب یا صاحبہ نے اس پر کام کیا ہے، انکا نام اور ویب سائٹ یا ایمیل ارسال کردیں تو http://openburhan.pak.net/ack.html
میں ان کا ریفرینس بخوشی شامل ہوسکے گا،

منتظر۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

ماشاء اللہ اچھا آئیڈیا ہے، اس طرح سے انگریزی کی طرح اردو میں بھی ایک سے زیادہ تراجم ہو جائیں گے ۔

خوش رہیں‌
 

الف عین

لائبریرین
فاروقا۔ کنز الایمان یہاں مہوش نے مہیا کیا تھا، شاید انھوں نے ہی ٹائپ کیا تھا۔ اس میں بھی کچھ اغلاط ہیں جن کو حال ہی میں میں نے تدوین کی ہے، اب جلد ہی کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ پر پوسٹ کروں گا یہ تصحیح شدہ ورڈ ڈاکیومینٹ۔ اغلاط بظاہر نظر نہیں آتیں لیکن ڈیٹا بیس اور تلاش کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ جیسے سورۃ کو کیہں سورہ لکھا ہے کہیں‌سورہْ۔ طارق میں ’طا‘ اور ’رق‘ کے درمیان وقفے ہیں۔ ان کی تصحیح کی ہے۔ آپ مجھے ای میل کر دیں تو میں آپ کو ای میل میں اٹیچ کر دیتا ہوں یہ فائل
 
محترمی۔
کنزالایمان کا ترجمہ بھی شامل کردیا ہے۔مسودے میں سینکڑوں خامیاں تھیں۔ میں نے صرف تکنیکی خامیاں دور کی ہیں۔ ترجمہ ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔ لیکن ایک مکمل پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے۔ جو صاحب یا صاحبہ اس کار خیر میں مدد کرنا چاہیں، مطلع فرمائیں۔ اک کردار کے غازی کی ضرورت ہے :)
والسلام
 

نوید

محفلین
السلام علیکم
فاروق صاحب
Ahmed Raza Shah
کی جگہ احمد رضا بریلوی لکھ دیں، یا لفظِ شاہ کواحمد سے پہلے لائیں
ان کا نام ایسے لکھا جاتا ہے اصل میں (اعلیٰ حضرت )شاہ احمد رضان خان بریلوی
 

الف عین

لائبریرین
میں نے تدوین شدہ کنز الایمان کی فائل بھیج دی ہے ای میل سے۔ ویسے مجھے اس کا علم نہیں تھا کہ ان کو پاکستان میں اعلیٰ حضرت کہا جاتا ہے۔ مجھے مغض احمد رضا بریلوی ہی نام معلوم تھا۔
 

رضا

معطل
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنّت کا اسم گرامی مع القابات۔۔۔
٭ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنّت،ولیٔ نعمت ،عظیم البرکت،عظیم المرتبت،پروانۂ شمعِ رسالت،مجددِ دین و ملت،حامیٔ سُنّت،ماحِیٔ بدعت،عالمِ شریعت،پیرِ طریقت،باعثِ خیر وبرکت،حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری الشاہ امام احمد رضا خان (علیہ رحمۃ الرحمن)

شاہ احمد رضا خان کی بجائے۔۔۔
1۔امام احمد رضا خان
یا-
2-مولانا شاہ امام احمد رضا خان
لکھیں۔
شاہ احمد رضا خان کا وزن ٹھیک نہیں‌ لگ رہا۔۔
 
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنّت کا اسم گرامی مع القابات۔۔۔
٭ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسُنّت،ولیٔ نعمت ،عظیم البرکت،عظیم المرتبت،پروانۂ شمعِ رسالت،مجددِ دین و ملت،حامیٔ سُنّت،ماحِیٔ بدعت،عالمِ شریعت،پیرِ طریقت،باعثِ خیر وبرکت،حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری الشاہ امام احمد رضا خان (علیہ رحمۃ الرحمن)

شاہ احمد رضا خان کی بجائے۔۔۔
1۔امام احمد رضا خان
یا-
2-مولانا شاہ امام احمد رضا خان
لکھیں۔
شاہ احمد رضا خان کا وزن ٹھیک نہیں‌ لگ رہا۔۔

اس نوٹ سے واضح ہے کی جناب کا اپنا نام بغیر القابات کے - احمد رضا خان - تھا۔ ترجمے کے ساتھ تمام نام بنا القابات کے ہیں کہ پہچانے جا سکیں۔ البتہ ریفرینس پیج پر مکمل نام مع القابات دیا جاسکتا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے نام میں اسم "رضا" میں ر مکسور ہے یا مفتوح؟
یعنی رِضا صحیح ہے یا رَضا
 

رضا

معطل
رَضا
اے رَضا جانِ عنادِل تیرے نغموں پہ نثار
بلبلِ باغِ مدینہ تیرا کہنا کیا ہے
 
Top