عربی طریقے سے یہ ظاہر ہے کہ رِدا پڑھا جاتا ہے اور لکھا جاتا ہے، رَضا بلکہ رزا کا تلفظ محض بر صغیر کا ہے، پورا عسالمِ اسلام ردا کہتا ہے۔
کسی عالم کا القاب نہ دیا جائے تو بہتر ہے، تاکہ اس بات کا اظہار ہو کہ ترجموں کے معاملے میں کسی مسلک کو پیشَ نظر نہیں رکھا گیا۔ ورنہ پھر ابو الاعلیٰ مودودی کے بھی اسی طرح القاب ہیں۔ میںتو اکثر مولانا بھی لکھنا پسند نہیں کرتا کہ اکثر علماء کا خیال ہے کہ مولانا محض اللہ کی ذات کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے۔ علماء کو عربی اور اسلامی دنیا۔ بر صغیئر کے علاوہ۔ شیخ کے لقب سے پکارتی ہے۔ اس لیے اگر انگریزی میں لکھا جائے تو سارے ناموں کے ساتھ شیخ لکھنا زیادہ موزوں ہوگا۔ شیخ احمد رضا خان، شیخ ابو العلیٰ مودودی، شیخ ابوالکلام آزاد وغیرہ