غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئی کہ کرے تعزیتِ مہر و وفا میرے بعد غالب
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 1، 2011 #281 غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئی کہ کرے تعزیتِ مہر و وفا میرے بعد غالب
شمشاد لائبریرین جولائی 2، 2011 #282 دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاد اب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد (جگر مراد آبادی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 2، 2011 #283 دعائے بد نہیں دیتا فقط اتنا ہی کہتا ہوں کہ جس پہ دل آئے تیرا وہ تجھ سا بے وفا نکلے
شمشاد لائبریرین جولائی 3، 2011 #284 اُٹھائی ننگ سمجھ تم نے بات کے کہتے وفا و مہر جو تھی رسم ایک مدت کی (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 3، 2011 #285 اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفا اس سمت لہروں کی دھمک ،کچا گھڑا ، آوارگی محسن نقوی
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2011 #286 اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یاد کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں (احمد فراز)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 4، 2011 #287 یہ اہلِ وفا کون ہیں اے کوچہء قاتل! جاں نذرِ وفا کر کے بھی بیداد طلب ہیں
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #288 جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے با وفا میں وہی ہوں مومن مُبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو (مومن خان مومن)
جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے با وفا میں وہی ہوں مومن مُبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو (مومن خان مومن)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #289 تمہارے عہدِ وفا کو میں عہد کیا سمجھوں مجھے خود اپنی محبت پہ اعتبار نہیں ساحر
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #290 رہے گا ساتھ ترا پیار زندگی بن کر یہ اور بات مری زندگی وفا نہ کرے (قتیل شفائی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 10، 2011 #291 قدم قدم پہ دل ِمصلحت زدہ رکھ کر کسی نے راہ ِ وفا کے بھرم کو توڑ دیا منصور آفاق
جاسمن لائبریرین جنوری 27، 2023 #292 جو سب سے پہلے ہی رزمِ وفا میں کام آئے فرازؔ ہم تھے انہیں عاشقوں کے دستے میں احمد فراز
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2023 #293 اہل وفا سے ترک تعلق کر لو پر اک بات کہیں کل تم ان کو یاد کرو گے کل تم انہیں پکارو گے ابنِ انشاء
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2023 #294 اب تو بس جان ہی دینے كے باری ہے محسن میں کہاں تک ثابت کروں كے وفا ہے مجھ میں محسن نقوی
سلیم ستار محفلین جنوری 28، 2023 #295 اِک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر کاش اُس زباں دراز کامنہ نوچ لے کوئ جون ایلیا
سیما علی لائبریرین جنوری 28، 2023 #296 بہت مشکل زمانوں میں بھی ہم اہل محبت وفا پر عشق کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں افتخار عارف
سلیم ستار محفلین جنوری 28، 2023 #297 فرض کرو ہم اہل وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں ابنِ انشا