آپ کے آنے کی خبر پھیلی اور کینٹین بند ۔۔۔ دہشت ۔۔۔
War-Bomb-Blast.jpg

دھماکے کے باعث کینٹین کچھ دنوں کے لیے بند کی جارہی ہے۔
خودکش بمبار کے پرس سے نکلنے والے ایک کارڈ پر امراؤ جان ادا لکھا ہوا ملا ہے۔
تحقیق جاری ہے۔۔۔ ۔
ممکن ہے یہ خود کش بمبارہ کا اپنا نام ہو۔
یہ بھی امکان ہے کہ انھیں اس کردار سے محبت ہو۔۔۔ مگر اس قول کو یہ کہہ کر رد کیا جارہا ہے کہ بم بلاسٹ کرنا اس کردار کو پسند کرنے والے کے شایانِ شان نہیں۔
کینٹین کے مالکان عاشورے کی چھٹیوں کے باعث جانی نقصان سے محفوظ رہے۔
تاہم مالی نقصان کی تلافی میں غیرمعین مدت لگ سکتی ہے۔
تب تک کے لیے متاثرہ جگہ سے متصل ایک چھوٹی سی جگہ کھانے کے لیے مخصوص کی جارہی ہے۔
تمام کھانے والے حضرات و خواتین اپنا اپنا کھانا خود لاکر یہاں کھا سکتے ہیں۔
کینٹین کے مالکان کے لیے بھی اپنے اپنے گھر سے کچھ نہ کچھ لے آیا کریں تاوقتیکہ کینٹین کی از سرِ نو تعمیر کرلی جائے۔ (:))
Construction.jpg
 
محمد اسامہ سَرسَری ۔۔ ۔۔ بھائی دھماکے سے قبل آپ نے بر وقت انشورنس کلیم کرنے کی تیاری تو نہیں کر رکھی تھی۔;)اتنا بڑا نقصان ہوا اور آپ ہنس ہنس کے جوابات دیئے جارہے ہیں اور ریکنسٹرکشن بھی زوروں پر ہے۔
بھائی جو ہونی ہے وہ ہوکر رہتی ہے۔
ہم نے رضا بالقضا والا نسخہ اپنایا ہوا ہے۔ (:))
 

فہیم

لائبریرین
ہمیں نہیں آتا اسی ؛یے پوچھ لیا پھر جلدی سے ترکیب بتائیے ۔
دودھ لیں اس کو گرم کریں۔
بہتر ہے کہ گرم کرتے ہوئے ہی اس میں چینی بھی شامل کرلیں کہ حل ہوجائے۔

پھر اس کو کسی کھلے منہ کے برتن یعنی بڑے بھگونے والے وغیرہ میں نکال کر اس میں دودھ کے حساب سے تھوڑی سی برف ڈال دیں
یہ بھی ایک ٹوٹکا سمجھ لیں کہ گرم دودھ میں برف ڈال کر چھوڑنا۔

الگ سے تخ مالنگا پانی میں بھگوئیں
بادام ، پستے کاٹیں، پسا ہوا ناریل لیں۔

پھر دودھ میں یہ سب چیزں شامل کریں
اور تخ مالنگے کو ذرا ہاتھ سے مسل کر شامل کریں کہ وہ نیچے نہ بیٹھ جائے
اور ساتھ میں دودھ میں کوئی بھی شربت
جیسے روح افزاء یا کوئس وغیرہ شامل کرلیں۔
چاہیں تو جیلی بھی شربت میں شامل کی جاسکتی ہے
اور شربت تیار :)
 

یونس

محفلین
ہم نے اسے 'تخم بالنگو' یا 'تخم ملنگا' پڑھا سنا تھا۔ تُخ ملنگا ؟ اور گوگل والے بھی اسی کو مانتے ہیں ۔ ۔ ۔ ! کمال ہے۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
فریش رہنا چاہتے ہیں؟ ۔۔۔ ۔ بصد شوق جناب!!
فریش گریجویٹ کی اہمیت نہ ہونے کے سبب نوکری سے خاکسار کا فرار ہونا بیان کیا گیا۔۔۔ ۔اب اس بات کو دس سال ہونے کو آئے۔۔ نوکری نہیں کی، لیکن اور کام بہت کیے۔۔۔ یہ اصرار بے کار ہوچکا کہ ہم فریش ہیں۔۔ ہاں، گریجویشن ٹوٹی پھوٹی ہی سہی، اس کی ڈگری موجود ہے جس کا کوئی فائدہ ہم نے آج تک اٹھانے کی زحمت نہیں کی۔
 
Top