” بازاری عورت کا بیٹا“ کہنے پر اوباما برہم ، اہم فیصلہ کر لیا

کعنان

محفلین
” بازاری عورت کا بیٹا“ کہنے پر اوباما برہم ، اہم فیصلہ کر لیا
روزنامہ خبریں: September 6, 2016

لاؤس
(نیوز ڈیسک) فلپائن کے صدر کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر اوباما نے ان سے ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے امریکی صدر لاؤس میں ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں جہاں ان کی فلپائن کے صدر سے ملاقات ہونا تھی لیکن براک اوباما نے فلپائنی صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی کی جانب سے انہیں ” بازاری عورت کا بیٹا“ کہنے پر ملاقات منسوخ کر دی۔

اس سے قبل براک اوباما کا کہنا تھا کہ جب وہ صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی سے ملاقات کریں گے تو اس دوران فلپائن میں منشیات فروشوں کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ اٹھائیں گے جس پر فلپائنی صدر نے امریکی صدر کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خود مختار ریاست کا صدر ہوں اور براک اوباما کون ہوتے ہیں جس کو میں جواب دوں۔

واضح رہے کہ رواں سال جون میں فلپائن کے صدر روڈریگو ڈیو ٹرٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ملک میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک 2 ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں اور اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے خلاف عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ح


Barack Obama cancels meeting after Philippines president calls him 'son of a whore

 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بہت منہ پھٹ شخص ہے ۔ ماضی میں اس کی دریدہ دہنی سے پوپ صاحب تک مامون نہ رہ سکے اوبامہ کس کھیت کی مولی ہے ۔
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
یہ شخص واقعی انتہا کا منہ پھٹ ہے۔ امریکی صدر کے متوقع سوال کا جواب یہ بن سکتا تھا کہ امریکی صدر اور عام افریقی امریکی کی زندگی کی قیمت اتنی فرق کیوں؟ ڈپلومیسی بھی رہ جاتی اور کام بھی ہو جاتا
 
Top