سید فصیح احمد
لائبریرین
بے مثال
سچ کہوں تو اس وقت آفس میں ہوں، اور پڑھنے کا بھی چور ہوں، مگر جب شروع کیا پڑھنا تو
لکھاری کی گرفت سے آزادی پا نہ سکا اور تمام کرکے ہی اٹھا یہ سفر ۔۔۔۔۔ آغاز سے انتہا تلک
کوئی ایسا جملہ ہی نہ پایا جو غیر ضروری لگا، نہ اکتاہٹ محسوس ہوئی نہ ہی کسی قسم کی
جلدی کے کہ بس فر فر پڑھ کر سر سے اتار دوں ۔۔۔ یعنی کہ سحرانگیز قلم کی بے مثال تخلیق
جو تمام ہوئی تو اتنہا پر گہرائی کے سمندر نے ایسا دبوچا کہ اب تلک اس میں غوطے لگا رہا
ہوں اور ہر بار ایک منفرد احساس پا رہا ہوں ۔۔۔۔۔’’ جب تک کہ عکس آئینے سے اوجھل نہ ہو گیا
سچ مجھ جیسے نکھٹو اور فقیر کے پاس الفاظ ہی نہیں اس تحریر کا احاطہ کرنے کے لئے
ڈھیروں ڈھیر داد اور تحسین اس تخلیق اور تخلیق کار کے لئے
اللہ حاسدوں سے محفوظ رکھے اور مزید ترقی عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
حضرت میں نے اس محفل پر بڑے مایہ ناز سواروں سے خاکساری سیکھی اور اب فقط اپنی پوشاک خاکی سے ہی پیار ہے ، یوں بڑے بڑے حرف میرے لیئے مت تحریر کریں بھائی ، آپ کو تحریر اچھی لگی بہت شکریہ اور محترم خود کو نکھٹو کیوں بلایا ؟ صاحب ایسا رواں اور خوش خطاط قلم رکھتے ہیں آپ جناب، اب یوں تو نا کہیئے! ۔۔