‪‬ پاکستان کی سیر

۱: پاکستان پہلا اور واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی طاقت بنا.
۲:پاکستان کے قومی ترانے کی دُھن دنیا کی تین بڑی دھنوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے
۳:پاکستان میں دنیا کا چوتھا بڑا براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم موجود ہے
۴: پاکستان کے پاس دنیا کی چھٹی بڑی فوجی طاقت موجود ہے
۵: ایئر کموڈور محمّد محمود عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر انڈیا کے 5 جنگی جہاز مار گرائے تھے جن میں پہلے چار جہاز صرف 30 سیکنڈز میں مار گرائے تھے . جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے
۶: پاکستان کو اگلے گیارہ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، گیارہ ممالک جو بریکس کی فہرست میں شامل ہیں جو کہ اکیسویں صدی کی بڑی معیشت حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
۷: دنیا کی دوسری اور نویں بلند پہاڑی چوٹیاں کے ٹو اور ننگا پربت پاکستان میں ہیں .
۸:پاکستان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا چھٹا بڑی آبادی والا ملک ہے
۹: پاکستان مسلمان اکثریت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہے
۱۰: تربیلا ڈیم رقبے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے وسیع اور دوسرا بڑا ڈیم ہے
۱۱: ایدھی فاونڈیشن دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس نیٹ ورک چلاتی ہے
۱۲: براعظم ایشیاء کا سب سے بڑا ریلوے سٹیشن پاکستان میں واقع ہے
۱۳:سائنسدانوں اور انجینیرزکے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا خطہ جی ہاں آپکا پاکستان... آپکی مٹی ہے...
۱۴: دنیا کی بہترین فضائی فورسز میں پاکستانی ماہر پائلٹس کا شمار ہوتا ہے
۱۵: دنیا کی سب سے بڑی سمندری بندرگاہ گوادر ہے
۱۶: پوری دنیا کے تقریباً 50 فیصد فوٹبالز پاکستان میں بنتے ہیں
۱۷: پاکستان اور چین کو جوڑنے والی شاہراہ قراقرم دنیا کی سب سے بڑی ہموار بین الاقوامی سڑک ہے
۱۸: دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کھیوڑہ پاکستان میں ہے
۱۹: دنیا کا بلند ترین پولو گراونڈ شندور پاکستان میں واقع ہے ، جس کی بلندی 3700 میٹرہے
۲۰: پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا نہری نظام ہے ۔
۲۱: دنیا میں سب سے زیادہ پہاڑی سلسلے پاکستان میں ہیں
۲۲: سری لنکن تامل ٹائیگرز دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم تهی.. تمام دنیا کے فورسسز نے ملکر انکے ساته نو سال جنگ لڑی تهی. تامل ٹایگرز کے ساته طیارے اور ٹینک کی بہتات تهی . نو سال میں تمام دنیا کے افواج انکو شکست نہ دی سکی... پاک آرمی نے صرف چار سال کے اندر اندر تامل ٹائیگرز کا نام و نشان ایسے مٹایا کہ ابهی تامل ٹایگرز مکمل ختم ہے...
۲۳: پاکستان میزائل ٹیکنالوجی دنیا کی سب سے بہترین میزائل ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے ، جب سے یہ ملک ایٹمی طاقت بنا ہے تب سے بہت سے میزائل بہت ہی کم وقت میں تیار کیے ہیں النصر ایٹمی میزائل جو ٹیکنکل ہتھیار ہے یعنی سسٹم جام ہوجانے کی صورت میں ایک فوجی بھی فائر کرسکتا ہے اور فوجی گاڑی پر مطلوبہ جگہ سے فائر کرکے حملہ آوور ساری فوج کو بھاپ میں اڑا سکتا ہے کئی لحاظ سے بھارتی تو ایک طرف امریکی میزائل ٹیکنالوجی سے بھی آگے ہے-
۲۴: پاکستان دنیا کے سب سے بہترین جنگی جیٹ طیاروں کا صنعت کار ہے
۲۵: پاکستان دنیا کا بڑا سرجیکل آلات برآمد کرنے والا ملک ہے
۲۶: دنیا کی سب سے زیادہ مشہور سیاحت گائیڈ بک، تنہا سیارے پاکستان دنیا کی سیاحتی صنعت کے اگلے بڑی بات ہونے کی وجہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے
۲۷: یورپین کاروباری انتظامیہ ادارے کی درجہ بندی کے مطابق 125 ممالک میں سے پاکستان چوتھا سب سے زیادہ ذہین لوگوں والا ملک ہے
۲۷:تمام ممالک کے پرچموں میں پاکستان کا جھنڈا خوبصورتی کے لحاظ سے پانچویں نمبر پہ ہے-
۲۹: پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں سے ایک ہے جو کہ چاروں موسم، ہر قسم کی معدنیات اور زراعت اور وسیع سڑکوں کا جال رکھتا ہے-
۳۰: پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والی، جفاکش اور دریا دل قوم ہے-:cowboy1::cowboy1::cowboy1::cowboy1:
پاکستان زندہ باد :bashful::a3:
 

محمد وارث

لائبریرین
نمبر 22 میرے لیے خاص طور پر حیرت انگیز ہے۔ مجھے آج علم ہوا کہ 'تمام دنیا' سری لنکا میں گھسی ہوئی تھی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
نمبر 3 کو مضحکہ خیز ہی کہا جا سکتا ہے، ریٹنگ اس لیے نہیں دے رہا کہ یہ مراسلہ نگار کے کھاتے میں چلی جاتی :)
 
شکریہ کسی حد تک ٹھیک ہیں باتیں لیکن آپ کی ریسرچ کافی پُرانی لگتی ہے اب اور بھی بہت ملک ہیں تعلیم اور معاشی حالات بہتر بنانے کیلے

جی آپ درست فرماتے ہیں۔ یہ مضمون 2014 میں لکھا گیا تھا، اس وقت سے اب تک پاکستانی اپنی حرکتوں میں بہت آگے جاچکے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نمبر 30 سے میں صد فی صد متفق ہوتا اگر جملے کے شروع میں پاکستانی اور دنیا کے درمیان میں شوہر لکھا ہوتا :)
 

محمد وارث

لائبریرین
ہم نے معلومات میں اضافہ کیا یا کنفیوز کیا ؟؟
میں نے سری لنکا میں راجیو گاندھی پر گارڈ آف آنر لیتے ہوئے سری لنکن فوجی کا حملہ 1987ء میں ٹی وی پر دیکھا تھا اور تب سے تامل ٹائیگرز میرے مطالعے یا انفارمیشن والی فہرست میں ہیں۔ آپ نے یقینا معلومات میں اضافہ ہی کیا، میں تو جھک ہی مارتا رہا :)
 
Top